نئی دہلی //ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔اس درمیان ملک میں جمعہ کے روز 56 لاکھ 91 ہزار 175 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب پانچ کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14,313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کااعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار 663 ہو گیا ہے ۔ اس دوران 13 ہزار 543 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 33609059ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 221 اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 382 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 549 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 56 ہزار 322 ہو گئی ہے ۔