نئی دہلی // ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.20 فیصد ہو گئی ہے۔ اس درمیان ہفتہ کو ملک میں 68 لاکھ 4 ہزار 806 افراد کاویکسینیشن ہوااور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 14 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔اتوار کی جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار 830 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 73 ہزار 300 ہو گئی ہے۔ اس دوران 14 ہزار 667 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33655842 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2283 کم ہو کر ایک لاکھ 59 ہزار 272 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 446 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کااعدادوشمار بڑھ کر چارلاکھ 58 ہزار 186 ہو گیاہے۔