نئی دہلی// ملک گیر کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک 81.85 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کوکہا کہ آج 82 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے کے اعداد و شمار کو عبور کرنے کے لئے قدم بڑھا دیئے گئے ہیںاور ملک میں 81.85 کروڑسے زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ذرائع کے م طابق ملک بھر میں دسمبر تک کووڈ ٹیکے سبھی اہل لوگوں کو لگا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدف اس سے پہلے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا نے اکتوبر سے بیرونی ممالک کو کووڈ ٹیکوں کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔