سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے ، اور اس کی خوفناکی کی گواہی گزشتہ ایک ہفتہ کے اعداد ہیں جس میں وائرس کے لگاتار دو اڑھائی لاکھ سے زائد یومیہ کیسزسامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، یہ تعداد تقریبا تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 295041کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آگئے۔اسی عرصہ کے دوران اب 2023ہلاکتیں بھی ہوئیں جو ابھی تک ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک 130119310 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔