نئی دہلی// ملک بھر میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی عرصے میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 172 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یہ تعداد بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 ، پیر کے روز 118 ، اتوار کے روز 158 ، ہفتہ کے روز 140 ، جمعہ کے روز 117 درج کی گئی تھی۔ملک میں اب تک تین کروڑ 71 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے ۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35،871 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں17741 مریض صحت مند بھی ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11063025ہوچکی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 17958 سے بڑھ کر 252364 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران اس بیماری سے اموات کی تعداد172 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 159216 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.41 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.19 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.38 فیصد ہے ۔