کشتواڑ//کشتواڑپولیس نے اُن دوجووینائل (کمسنوں) کوگرفتارکرلیاہے جوعیدالفطرکی نمازکی ادائیگی کے بعدزیارت شاہ فریدالدین بغدادی ؓ کی طرف بڑھ رہے جلوس میں ملک دشمن اورآزادی نوازنعرے بلندکرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔پولیس نے دونوں کمسنوں کوگرفتارکرنے کے بعدچیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ میں میں پیش کیاجہاں کشتواڑپولیس کوہدایت دی گئی کہ وہ دونوں کمسنوں کوآئندہ ساتھ دنوں کیلئے آرایس پورہ کے جووینائل ہوم میں منتقل کریں۔بعدازاں پولیس نے دونوں کمسنوں کوآرایس پورہ منتقل کرکے انہیں جووینائل ہوم کے اہلکاران کے حوالے کیا۔دریں اثنا دونوں جووینائل کے کونسل نے عدالت میں ضمانت کی عرضی دائرکی ہے جس پرتاحال فیصلہ نہیں لیاگیاہے۔قابل ذکرہے کہ کشتواڑپولیس نے 16جون 2018کوعیدکے روزملک دشمن، آزادی اورپاکستان نوازنعرے بلندکرنے کے سلسلے میں 8 نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر زیردفعہ 153A، 124A، 120-Bآرپی سی کے تحت معاملہ درج کیاتھاجس کی وجہ سے ضلع فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوزک پہنچنے کاخدشہ لاحق ہوگیاتھا۔