کشتواڑ//انڈین آرمی کی جانب سے ضلع اگریکلچر محکمہ کے اشتراک سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں بدھ کے روز ایک زرعی سیمنار کا انعقادکیا گیا ۔کسانوں اور مقامی لوگوں کو پیشہ وارانہ ماہروں کے لیکچروں سے متعدد ترقی پسند طریقوں کی جانکاری دی گئی۔سیمنار میں تقریباً75 کسانوں نے شرکت کی۔اگریککلچر ایکسٹیشن افسر منظور زرگر نے ر دیہی زرعی اسسٹنٹوںر یاض بٹ ، مرتضیٰ شیخ اور رفیق ملک جان کے ہمراہ سیمنار میں شرکت کی۔فوج کی اس پہل سے علاقہ کے کسانوں کو مافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے فوج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔