اجوری //خطہ پیر پنجال کو براہ راست وادی سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ لگاتار چار ماہ سے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند ہے ۔ خطہ کی عوام نے ریاستی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امسال پہاڑوں پر برف باری پہلے سے بہت کم ہوئی لیکن اس کے باوجود مغل شاہراہ بحال نہ کی جاسکی جو خطہ پیر پنجال کی عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مغل شاہراہ خطہ پیر پنجال کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کا کافی اہم ذریعہ ہے لیکن ریاستی سرکار اس کو بحال کرنے میں غےر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ طاہر عزیز نامی ایک نوجوان نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغل شاہراہ پر کچھ ہی مقامات پر برف ہے جو چند گھنٹوں میں ہٹائی جاسکتی ہے لیکن اس کام کو کرنے میں محکمہ لیت ولعل سے کام لے رہاہے اورروڈ کی بحالی میں غےر ضروری تاخیر کی جارہی ہے جو عوام کے لئے اضطرابی کیفےت کا سبب ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغل شاہراہ بحال کرکے عوام کو راحت پہنچائی جائے ۔