عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پیر پنچال کے آر پار سخت سردی،بارشوں اور برفباری کے بیچمعراج العالم ٌ کی مناسبت سے جمعتہ الوداع کی تقریبات تزک احتشام اور عقیدت و احترام سے منائی گیا۔ وادی میں معراج العالم کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی ،جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول درگاہ حضرت بل میں جمع ہوئے اور موئے مقدس کی زیارت کی۔درگاہ حضرتبل کے راستوں کے کو سجانے کے ساتھ ساتھ درگاہ حضرت بل میں چراغاں کیا گیا۔ ِ معراج العالم کے سلسلے میںدرگاہ شریف حضرت بل میں منعقدہ تقریب سعید کے دوران ہزاروں فرزندان توحید نماز پنجگانہ کے بعدموئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔
انتظامیہ نے زائرین کو درگاہ شریف حضرت بل اور دیگر مقدس مقامات تک لانے اور لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے علاوہ پانی اور بجلی کے مناسب انتظامات کئے تھے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی کیمپ لگا دئے تھے۔معراج النبی کی تقریب کے موقعہ پر شہر سرینگر اور تمام تحصیل وصدور مقامات سمیت، چرار شریف، آثار شریف شہری کلاش پورہ ، زیارت مخدوم صاحب سرینگر، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ ، زیارت دستگر صاحب سرائے بل سرینگر، مسجد مدنی رعناواری ، کھرما سرہامہ ، آثار شریف پنجورہ شریف ، اہم شریف بانڈی پورہ ،حشرو چاڈورہ، پانزن ،دیو باغ ، واگام ،نمتہ ہال ، کانیرہ ،رانگر ، زوہامہ ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل اور درگاہ عالیہ بارہمولہ میں بھی خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ دیگر قصبوں میںاور دیہی علاقوں میں بھی اس حوالے سے بھی تقاریب اور خصوصی روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا اور عقیدت مند تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔