عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سکاسٹ نے شالیمار کیمپس میں اویسٹر مشروم کی کاشت سے متعلق ایک ہفتہ طویل ایڈوانسڈ انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ESDP) کا آغاز کر دیا ہے، جسے حکومت ہند کی وزارتِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME)کی سرپرستی حاصل ہے۔ڈویژن آف پلانٹ پیتھالوجی کے زیر اہتمام اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں، محققین اور کسانوں کو سپون پروڈکشن اور ریڈی ٹو فروٹ بیگز کے ذریعے پائیدار کاروباری مواقع سے جوڑنا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ریسرچ و پلاننگ پروفیسر ہارون نائیک، ڈائریکٹر ایکسٹینشن پروفیسر ریحانہ کانت اور ہیڈ پلانٹ پیتھالوجی پروفیسر علی انور نے شرکت کی۔ مقررین نے MSMEکے تعاون سے چلنے والے اس پروگرام کو زرعی شعبے میں خود روزگاری اور اسٹارٹ اپ کلچر کے فروغ کیلئے اہم قدم قرار دیا۔پروفیسر ہارون نائیک نے وائس چانسلر پروفیسر نذیر اے گنائی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہارت پر مبنی پروگرام خطے کے نوجوانوں کے لیے نئے معاشی مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ پروفیسر ریحانہ کانٹھ نے تربیت کو کامیاب کاروبار کی بنیاد قرار دیا جبکہ پروفیسر علی انور نے زرعی کاروبار میں جدت اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔