بیجنگ// چین نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی لداخ میں پیگانگ جھیل کے جنوب اور شمالی کنارے پر چین اور ہندوستان کی فرنٹ لائن فوجیوں نے ہم آہنگی اور مشاورت سیبدھ 10فروری سے جامع انخلاء شروع کردیا ہے۔اب بات کی جانکاری چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو کیان نے دی۔چین کے سرکاری میڈیا کے ذریعہ کئے جانے والے بیان پر ہندوستان کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں ہوا ہے۔ چین نے کہا کہ چین اور ہندوستان کے مابین کمانڈر سطح کے مذاکرات کے 9 ویں مرحلے میں اتفاق رائے کے مطابق ، چینی اور ہندوستانی مسلح افواج کے فرنٹ لائن یونٹوں نے 10 فروری سے پیگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے منظم طور پر کمی کرنا شروع کردی ہے۔ ترجمان نے کہا’’ پیگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے پر چینی اور ہندوستانی مورچہ بند دستوں نے منصوبہ بند طریقے اورہم آہنگی سے انخلاء شروع کردیا ہے‘‘۔چین اور ہندوستان کی فوجیوں نے گذشتہ سال مئی کے شروع سے ہی مشرقی لداخ میںڈھیرے ڈالے تھے اور یہاں دونوں ملکوں کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔ دونوں ملکوں نے فوجی اور سفارتی سطح پر متعدد بار بات چیت کی ہے۔24 جنوری کو ، چین ہندوستان کور کور کمانڈر سطح کے نویں دور کا اجلاس چوشول بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر ہوا۔