کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ سے ٹھکرائی جارہی ایک مسافر بس کے ڈرائیور کے خلاف ایک معاملہ درج کیا،جس کی غیر ذمہ وارانہ اور غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے بھندرکوٹ کے ایک خطر ناک موڑ پربس میں سوارمسافر بال بال بچ گئے۔اس مسافر بردار گاڑی اور لوڈنگ کی گئی تھی اور اسکے چھت پر بھی کافی مال لدا ہوا تھا ۔پولیس کے مطابق پولیس کو ایک اطلاع ملی تھی کہ گاڑی نمبر،جسے ڈرائیور عبدالغفار لون ولد عبدالصمد ساکنہ کیشواں مسافروں اور سامان سے کھچا کھچ بھری ہوئی۔پولیس بیان کے مطابق مذکورہ ڈرائیور وہیکل کو خطر ناک طریقہ اور غفلت شعار ی سے چلا رہا تھا اور دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کا بھی استعمال کر رہا تھا اور جب وہ بھندرکوٹ کے پہلے موڑ پر پہنچ گیاتو اسکا پہلا ٹائر سڑک سے لڑھک گیا ۔خوش قسمتی سے گاڑی ایک بڑے پتھر کے ساتھ ٹکرانے سے روک گئی۔اگر وہاں پر یہ بڑا پتھر نہیں ہوتا تو یہ گاڑی 700 میٹر کی اونچائی سے دریائے چناب میں جا گری ہوتی ۔ایس ایس پی کشتواڑ ابرا ر چودھری نے اطلاع ملتے ہی خاطی ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنیکی ہدایت دی۔اس پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ نے ڈرائیور کے خلاف ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 158/2018 درج کرکے تحقیقات شرو ع کر دی ہے۔ دریں اثناء ایس ایس پی کشتواڑ نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اے آر ٹی او کشتواڑ ابھے شرما کو خاطی ڈرائیور کی ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے اور گاڑی کا روٹ پرمٹ کم سے کم چھ مہینے تک معطل کرنے کیلئے تحریر کیا ہے۔