جموں//ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کے ایسے تین بچوں میں خصوصی انعامات منظور کئے ہیں جنہوں نے رواں سال مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان بچوں کے حق میں فی کس دس ہزرا روپئے منظور کئے گئے۔ جن بچوں کے حق میں یہ انعامی رقم منظور کی گئی ان میں نمرت حسن ،ثاقب ملک اوردویا شرما شامل ہیں۔ نمرت حسن نے جے ای مینز اورثاقب ملک نے بی وی ایس سی اینڈ اے ایچ جبکہ دویا شرما نے پی ایس سی کے تحت میڈکل آفیسر کے امتحان میںکامیابی حاصل کی ہے۔