اقوام متحدہ //اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے ہائی کمشنر کے دفتر نے بھارتی عہدیداروں سے زرعی اصلاحی قوانین کے خلاف گذشتہ2ماہ کے زیادہ عرصہ سے احتجاج کررہے کسانوں کے تئیں تحمل کا مظاہرہ برتنے کی اپیل کی ہے۔حقوق انسانی کے دفتر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مسائل کا حل نکالنا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے دفتر ( او ایچ سی ایچ آر) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آن لائن یا آف لائن طریقے سے اس زرعی قوانین کے خلاف پر امن طریقے سے ہی احتجاج اور پر امن طور پر ہی مشکلات کا حل نکلنا چاہیے۔