ڈوڈہ//ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے پارٹی کے بنیادی سیاسی موقف سے انحرافی بیان پر حسیب درابو کو وزارت سے باہر کرنے پر جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر مرزا مظفر حُسین بیگ نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں یہاں کوئی بخشی غلام محمد پیدا نہیں ہوسکتا ہے اور پی ڈی پی ایک تحریک کا نام ہے جو استحصالی سیاست کے خلاف عوام کو باوقار عزت اور امن کی نقیب ہے اور پارٹی نے مرحوم رہنما مفتی محمد سعید کی قیادت میں جو نظریہ وژن قائم کیا جو حکومت تشکیل دیتے وقت ایجنڈہ آف الائنس کا حصہ ہے جس میں اس بات کا تفصیل اور واضح طور ذکر ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اس کا سیاسی طور ہی حل ممکن ہے اور ریاست میں امن عمل کو ایک موقع دیا جانا چاہئے اور مسئلہ کے حل کے لئے مقامی سطح پر بھی اور ہندو پاک سطح پر بھی بات چیت ضروری ہے مسئلہ کشمیر ایک تاریخی حقیقت ہے جس کو کسی بھی طرح جھٹلایا نہیں جاسکتاہے پی ڈی پی کے پاس امن عمل کے لئے صاف نطریہ موجود ہے اور کسی کو بھی پارٹی کے بنیادی نظریہ سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکالنے میں مددگار بنیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی پی قیادت نے ایک بارپھر صاف کردیا ہے کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہے اور پی ڈی پی کا دیگر جماعتوں کی طرح اقتدار اور اقتدار سے باہر مختلف نعرہ نہیں ہوتا ہے بلکہ ہم اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ہوں صرف اور صرف عزت اور وقار کے ساتھ امن کی بات کرتے ہیں جو پارٹی کا بنیادی نعرہ اور پارٹی کی اساس ہے اورپارٹی کے موقف سے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے جس کے لئے پارٹی اپنے قیام سے تاحال قربانی دیتی آئی ہے اور آئندہ بھی ریاستی عوام کے لئے قربانیاں دیتی رہے گی۔