اشفاق سعید
سرینگر // سرینگر اور جموں ہوائی اڈوں سے جمعہ کو بھی8پروازیں منسوخ کی گئیں۔ان میںانڈیگو کی 6اور ائر انڈیا و سپائس جٹ کی دو فلائٹس شامل ہیں۔پچھلے 10دنوں سے سرینگر اور جموں میں 85سے زیادہ پراوزیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔فلائٹ آپریشن میں 3دسمبر سے خلل پڑا لیکن 3اور 4دسمبر کو چند پروازیں ہی منسوخ کی گئیں یا وہ تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔جموں میں پروازوں میں خلل 3 دسمبر کو انڈیگو کی پرواز کی منسوخی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے بعد 4 دسمبر کو 4 منسوخی اور چھ تاخیر ہوئی۔5 دسمبر کو سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انڈیگو کی 16 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ جب کہ 6 دسمبر کو 7 پروازیں منسوخ ہوئیں۔7دسمبر کو 8 پروازیں، 8دسمبر کوتین، 9،10 اور 11 دسمبر کو پانچ پانچ پروازیں جبکہ12دسمبر انڈیگو کی 4 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔جموں میں 3اور 4دسمبر کو5پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسکے بعد منسوخی کا سلسلہ جاری رہا اور5 دسمبرکو 11 پروازیںمنسوخ کی گئیں۔ 6 دسمبر سے فلائٹ آپریشنز مستحکم ہو گئے، حالانکہ منسوخی جاری رہی۔ 6، 7 اور 8 دسمبر کو تین تین، 9 دسمبر کو2 اور 10 دسمبر کو ایک پرواز منسوخ کی گئی۔11دسمبر کو 4اور 12دسمبر کو بھی 4پروازیں منسوخ کی گئیں۔