نئے ہجری سال کے آغاز پر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا پیغام
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے نئے ہجری سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسی مہینے کی دسویں تاریخ یعنی روز عاشورہ پر حق و باطل کے درمیان معرکہ کربلا کا ایک تاریخی واقع ہوا ہے جس میں حضرت امام حسینؓ کی شہادت واقع ہوئی اور حق و صداقت کو فتح و نصرت حاصل ہوگئی۔ اس طرح سے پاک شہادت سے اسلامی کلینڈر کے اول مہینے کو تاریخ عالم میں فضیلت مل گئی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عالم انسانیت کو کورونا وائرس سے نجات دے اور جموں وکشمیر کے عوام کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی اور تمام ضلع صدور نے محرم الحرام کی مقدس تقریبات کے پیش نظر ریاست میں خصوصی اقدامات میسر رکھنے کی اپیل کی۔
حقانی ٹرسٹ و ثقافتی مرکز بڈگام کے اہتمام سے حسینی مشاعرہ
سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ اور ثقافتی مرکز بڈگام نے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹائون ہال بڈگام میں حسینی مشاعرے کا انعقاد کیا۔نامور ادیب جاوید بڈگامی نے مشاعرے کی صدارت کی ۔ منیر سرائے بلی، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، شہباز ہاکباری، مجید مسرور،بشیر احمد ڈار ، نذیر احمد ایگزیکٹیو آفیسر ،صحافی ناظم نذیر ایوان صدارت میں مسند نشین تھے ۔ سید عابد بخاری،غلام نبی دلنواز، محی الدین عاجز، تنہا شہلپوری بشیر الحق، دوست محمد ، محمد اکبر، طاہر صفوی،محمد سعید قادری، شفاعت احمد ،نثار بڈگامی،شبیرحکاک، نزیر جوش ،راسخ وترونی،محمد یاسین اورشاداب سمیت وادی بھر سے آئے ہوئے شعرا نے شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
سول سوسائٹی لیڈر قیوم وانی کو صدمہ | ہمشیرہ انتقال کر گئیں
نگمرگ// چیئرمین جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم عبدالقیوم وانی کی بڑی بہن ساکن وسن بانگِل بدھ کو سکمز میں انتقال کرگئیں جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھیں۔ ان کی موت کی خبر سنتے ہی سماج کے مختلف طبقوں نے جے کے سی ایس ایف چیئرمین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
گاندربل میں نئے گروپ انٹرپرائززکی تشکیل پر توجہ دیں: ڈاکٹر سحرش اصغر
سرینگر//مشن ڈائریکٹر جموں وکشمیر رورل لائیولی ہُڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے مشن کے فیلڈ عملے پر زور دیا کہ وہ گاندربل ضلع میں نئے گروپ انٹرپرائزز۔ایف پی اوز ،سی ایچ سی کی تشکیل پر توجہ دیں۔ اُنہوں نے یہ ہدایات ضلع کے مشن کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے منظور کی ہیں۔اُنہوں نے ضلع میں سکیم کو فروغ دینے اور کئی دستکاریوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ دیہی خواتین کو ایس ایچ جی کے دائرے میں شامل کریں تاکہ وہ ضلع میں سماجی او رمعاشی ترقی کو فروغ دے سکیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ جے کے آر ایل ایم خوراک ، تغذیہ اور صحت سے متعلق رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمار ی توجہ خواتین کی سماجی ترقی پر مرکوز ہے۔ سحرش اصغر نے کہا کہ مشن خواتین کو اَنٹرپرینیور شپ کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے جبکہ اُنہیں مالیاتی اِداروں اور بازاروں تک رسائی فراہم کررہا ہے۔اُنہوں نے بلاک پروگرام منیجروں کو ہدایت دی کہ وہ سماجی متحرک ہونے کے دوران ہی آدھار سیڈنگ کا عمل مکمل کریں اور تمام ایس ایچ جی ممبران کو سماجی تحفظ سکیموں کے تحت اِندراج کرائیں جن میں پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے پی ایم وغیرہ شامل ہیں۔ضلع میں بلاکوں کی پیش رفت کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ 14142دیہی خواتین کو 1608 ایس ایچ جیز میں شامل کیا گیا ہے اور 6.08 کروڑ روپے کی رقم مشن کی جانب سے ایس ایچ جیز کو سرمایہ کے طور پر فراہم کی گئی ہے ۔ ایس ایچ جی کے اراکین نے مختلف معیشتوں بشمول مشروم کاشت ، دودھ پروسسنگ ، دہی بنانے ، بھیڑ پالن ،مگس بانی وغیرہ میں اقدامات کے تحت سرمایہ کاری کی ہے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر ساجد یحییٰ نقاش ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجروں ، بلاک پروگرام منیجروں ، ضلع گاندربل کے ایم آئی ایس اسسٹنٹ اور مشن کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔
کیلر شوپیاں میں محکمہ جنگلات کا جانکاری کیمپ | ڈی ایف او کے سامنے کئی سمگلروںکا سرنڈر
سرینگر//شوپیاں میںمحکمہ جنگلات کے اہتمام سے جانکاری پروگرام کا انعقا د کیاگیا جس میں جنگل سمگلنگ کے عادی کئی افرادنے ڈی ایف او کے سامنے خودسپردگی کی۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر شوپیاں کی جانب سے نگون کیلر میںمنعقدہ اس پروگرام میں نصرپورہ، دنارواور کیلر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی۔ پروگرام میں رینج آفیسر پلوامہ فاروق احمد میر ، رُمشی رینج کے ملازمین اور چند سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران ڈی ایف او شوپیاں نے جنگل سمگلروں کوسرنڈر کرنے کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرینگے تو وہ نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔ اس موقع پر ڈی ایف او کے سامنے چند جنگل چوری میں ملوث افرادنے سرنڈر کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ دوبارہ اس سبز سونے کی سمگلنگ میں ملوث نہیں ہونگے۔ ڈی ایف او شوپیاں نے گیس ایجنسیوں سے کہاکہ وہ اجولہ سکیم کے تحت رسوئی گیس فراہم کریں۔
سول سوسائٹی لیڈر قیوم وانی کو صدمہ
ہمشیرہ انتقال کر گئیں
نگمرگ// چیئرمین جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم عبدالقیوم وانی کی بڑی بہن ساکن وسن بانگِل بدھ کو سکمز میں انتقال کرگئیں جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھیں۔ ان کی موت کی خبر سنتے ہی سماج کے مختلف طبقوں نے جے کے سی ایس ایف چیئرمین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
الطاف بخاری کا پارٹی لیڈر کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ضلع کپوارہ کے کیرن زون کے پارٹی جوائنٹ سیکریٹری انجینئر عبدالحمید خواجہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے جن کاسکمز صورہ میں گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔تعزیتی پیغام میں بخاری نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متوفی شریف النفس شخص تھے جنہوں نے دوران ِ ملازمت اپنے میدان میں لوگوں کی خدمت کی۔ انہوںنے مزید کہاکہ انجینئر عبدالحمید کی وفات اُن کے افراد خانہ، دوست واحباب اور سماجی حلقوں میں چاہنے والوں کے لئے بھاری نقصان ہے۔ پارٹی قیادت خاصکر ضلع کپوارہ کے عہدیداران نے بھی سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔
۔
پی ڈی پی یوتھ ونگ کیلئے زونل کارڈینٹر نامزد
عارف لائیگرو کو مرکزی کشمیر کا چارج
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے وادی کشمیر کے تین زونوں کے لیے پارٹی یوتھ ونگ کے لیے زون کوآرڈینیٹروں کو نامزد کیا ہے۔پارٹی ترجمان نے کل جاری بیان میں کہا کہ ڈار آرین کو کوارڈینیٹر شمالی کشمیر زون ، عارف لائیگرو کوارڈینیٹر سینٹرل کشمیر زون اور نجم ثاقب کو کوآرڈینیٹر جنوبی کشمیر زون نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے روف احمد بٹ کو حلقہ انچارج امیرا کدل نامزد کیا ہے۔
پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا 78واں بورڈ آف ڈائریکٹرس اجلاس
1000.59کروڑ روپے کے سرمایہ اور دیکھ ریکھ کے کاموں کی تجویز
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے78 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آلوک کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی راجہ یعقوب فاروق ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الیکٹرک جے کے ایس پی ڈی سی ، ایف اے اینڈ سی اے او ، جے کے ایس پی ڈی سی سنتوش کماری ،سنیل گپتا کمپنی سیکرٹری جے کے ایس پی ڈی سی نے شرکت کی۔جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ پاور آف اِنڈیا گھنشیام پر ساد ،ڈائریکٹر (ایچ پی پی اینڈ آئی)سینٹرل الیکٹرک اَتھارٹی منوج ترپاٹھی اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں جے کے ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری، سال2021-22 کے ورکس پروگرم ،بی ایچ ای پی کی پاور کی فروخت ، راجباغ سری نگر میں کارپوریٹ آفس کی تعمیر ، اِی پی سی کنٹریکٹ کے وقت میں توسیع اور 37.5 میگاواٹ کی عمل آوری ، ایچ ای پی پرنائی ،آف گرڈ موڈ ( سولر سٹینڈالون سسٹم ) کے ذریعے 54 غیر الیکٹرک گائوں کی بجلی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کارپوریشن کے اَثاثوں کی تخلیق ، تزئین و آرائش اور سال 2021-22 کے لئے ایک ورکنگ پلان کے لئے رضامندی ظاہر کی۔میٹنگ میں 900 میگاواٹ بغلیہار ایچ اِی پی ، 930 میگاواٹ کیرتھائی ۔2ایچ اِی کی سٹیٹس اَپ ڈیٹ ، جے کے ایس پی ڈی سی میں انجینئرنگ اور اَرضیاتی عملے کو ریگولرائز کرنے مع دیگر اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر بصیر خان نے جے کے ایس پی ڈی سی کے افسران کو تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے ٹائم لائین طے کریں اور جہاں ضرورت ہو ماہرین سے تکنیکی مشورہ لیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ راج باغ سری نگر میں کارپوریٹ آفس کی تعمیر کو جدید خطوط پر تمام سہولیات کے ساتھ تیز کریں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ نے بتایا کہ ورکس پروگرام سال 2021-22 کے دوران کاموں کو انجام دینے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ موجودہ سال کے لئے ورکس پروگرام متعلقہ چیف انجینئران اور کارپوریشن کے چیف پروجیکٹ انجینئران سے تجاویز لینے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔میٹنگ میں 1000.59کروڑ روپے کے سرمایہ اور دیکھ ریکھ کے کاموں کی تجویز بھی دی گئی۔اِس میں کام کی لیبلٹیز2257.80لاکھ روپے ،سپل اوور 65739.56لاکھ روپے اور نئے کاموں کے لئے 32061.93 لاکھ روپے کی فراہمی ہے۔جاری ہائیدروالیکٹرک پروجیکٹس ( ایچ ای پی ) جن کے لئے اِس ورک پلان میں فنڈس تجویز کئے گئے ہیں ان میں پرنائی ایچ ای پی ، ساولکوٹ ایچ ای پی بشمول سڑکیں ، 12 میگاواٹ کرناہ( پی ایم ڈی پی ) شامل ہیں۔موجودہ کام کے منصوبے میں نئے منصوبوں کے لیے 15798 لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں۔بورڈ نے اپنے 77 ویں میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرس کے فیصلوں کے بارے میں ایکشن ٹیکن رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سول سیکرٹریٹ میں متعدد وَفود کیساتھ ملاقات
سری نگر// متعدد وَفود اور اَفرادکل سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقات کی اور انہیں اَپنی شکایات او رمطالبات گوش گزار کئے۔کنہِ ہامہ کے ایک وفد نے اَپنے علاقے میں سڑکوں کی اَپ گریڈیشن اور دیگر عوامی سہولیات کا مسئلہ اُٹھایا۔چوکر گائوں بارہمولہ کے ایک اور وفد نے اَپنے گائوں میں حال ہی میں قائم ہونے والے ایزی بینکنگ یونٹ میں انہیں درپیش مسائل کی شکایت کی۔اِسی طرح پلوامہ ، سری نگر اور دیگر علاقوں کے کئی وَفود اور اَفراد نے بھی مشیرموصوف سے ملاقات کی اور پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اوردیگر محکموں سے متعلق مختلف معاملات گوش گزار کئے۔مشیر موصوف نے تمام وفود اور اَفراد کو بغور سنا اور ان کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل کے جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے کچھ معاملات میں متعلقہ اَفسران کو شکایات کے ازالے کے لئے موقعہ پرہی ہدایات دیں۔
جے کے بی فنانشل سروسز شیئر ہولڈروںکی 13 ویں سالان میٹنگ| شیئر کیپیٹل کو30 کروڑسے40 کروڑ روپے کرنے کومنظوری
سرینگر//جے کے بی فنانشل سروسز لمیٹڈ ،جو جے اینڈ کے بینک کی مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے ،نے اپنی 13 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کارپوریٹ آفس سرینگر میں منعقد کی۔جے اینڈ کے بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر نے اجلاس کی صدارت کی جس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز نے شرکت کی۔کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے مالی سال 2020-21 کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔ اس کے علاوہ بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر راکیش کول کی دوبارہ تقرری کی منظوری دیگئی۔ ارکان نے کمپنی کے مجاز شیئر کیپیٹل کو 30 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کرنے کو بھی منظوری دی۔اجلاس کے دوران ، کمپنی کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کی قرارداد کو شیئر ہولڈرز نے 40 کروڑ روپے تک بڑھایا۔ چیئرمین نے کمپنی کی کاروباری حکمت عملی کے بارے میں شیئر ہولڈرز کو آگاہ کیا جس میں جے اینڈ کے بینک کی شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی مالی مصنوعات کو جموں و کشمیر اور لداخ کی مقامی آبادی کے لیے قابل رسائی بنانا شامل ہے۔ انہوں نے شیئر ہولڈرز کو کمپنی کی ڈیجیٹل خدمات کو بڑھانے کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ صارفین کی متحرک ضروریات اور توقعات کو پورا کیا جا سکے۔ "یہ نئے منصوبے رول آؤٹ کے آخری مراحل میں ہیں۔اس موقع پر کمپنی کے بورڈ کے ڈائریکٹر سنیل گپتا ، راکیش کول ، نشی بارو ، نثار زرگر ، منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی اور سی ایف او پنکج گور موجود تھے۔
دفعہ370کی تنسیخ | لداخی سیاستدانوں اور صحافی نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا
سرینگر//لداخ کے 2سیاستدانوں اور ایک صحافی نے دفعہ370کی تنسیخ کیخلاف عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاکر درخواست دائر کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور صحافی سجاد حسین کی طرف سے نیشنل کانفرنس لیڈران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370کی منسوخی کیخلاف درخواست دائر کی۔ قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور گریٹر لداخ نیوز پیپر کے مدیر اعلیٰ سجاد حسین نے استغاثہ کی درخواست میں سابق ریاست جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کئے آئینی جواز کو چلینج کیاگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں پہلے سے ہی زیر سماعت مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر (تنظیم نوایکٹ) ، جس نے خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیا ہے ، نے قانون سازی اور انتظامی اداروں کو ختم کر دیا ہے اور جموں و کشمیر کے آئینی حقوق سے انکار کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایک آمرانہ حکومت ہے جس میں تمام جمہوری نظام کو ختم کیاگیا ہے اور خطے کے لوگوں کو منتظمین کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے جن کے پاس لوگوں کا کوئی منڈیٹ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ 5اگست2019کو مرکزی حکومت نے دفعہ370کو منسوخ کرکے سابق ریاست کو جموںو کشمیر اور لداخ کے زیر انتظام دو علاقوںمیں تقسیم کردیا۔
حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہیگی:نیشنل کانفرنس| سونہ وارحلقہ کے کارکنوں سے پارٹی لیڈروں کا خطاب
سرینگر//جموں وکشمیر کو آنے والے وقت میں اپنی انفرادیت، اجتماعیت، وحدت اور تہذیب و تمدن کے تحفظ کی صورت میں سخت چیلنج کا سامنا ہے اور نیشنل کانفرنس وہ واحد عوامی نمائندگی جماعت ہے جو تینوں خطوں کے لوگوں کو ان چیلنجوں میں سرخُرو کرنے کی اہل ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے کل پارٹی ہیڈکوارٹر پر حلقہ انتخاب سونہ وار کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جموں وکشمیر کو مختلف نوعیت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور نیشنل کانفرنس ہی ان چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے لیکن اس کے ضروری ہے کہ ہماری یہ جماعت مضبوط سے مضبوط تر ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کا کوئی متبادل نہیں اور تینوں خطوں کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ یہی جماعت ہماری نجات دہندہ ہے۔ ساگر نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ اپنے پیچھے اس جماعت کو چھوڑا ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کی آبیاری کریں۔ صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے بنیادی مؤقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیاہے اور ہماری جماعت تینوں خطوں کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے ہر صورت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کشمیر میں جو نئی جماعتیں اُبھری ہیں یا اُبھاری جارہی ہیں ، ہمیں اُن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ موقعہ پرست اور مفادپرست عناصر کشمیریوں کے ہمدرد ہونے کا لبادہ اوڑھ کر کشمیر دشمنوں کے خاکوں میں رنگ بھر رہے ہیں۔ ان عناصر کو آستین کے سانپ قرار دیتے ہوئے ناصر اسلم وانی نے کہا کہ یہ لوگ آئے روز اپنا موقف تبدیل کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل میں ان پارٹیوں کا کوئی اصول نہیں اور یہ لوگ کسی نہ کسی طرح اقتدار چاہتے ہیں اور پھر چاہئے اس کیلئے ان کتنا ہی نیچے کیوں نہ گرنا پڑے۔ اجلاس میں خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیہ فردوس، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، صدرِ صوبہ خواتین ونگ انجینئر صبیہ قادری، ضلع صدر پیر آفاق احمد، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر، ترجمان عمران نبی ڈار، اور دیگر عہدہداران بھی موجود تھے۔ا احسان پردیسی نے حلقہ انتخاب سونہ وار کے عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی مضبوطی کیلئے کام کریں اور حلقہ انتخاب کے لوگوں کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قیام سے ہی ہمارا وجود ہے اور ہمیں ہر حال میں پارٹی کی بالادستی کو مقدم سمجھنا چاہئے۔ اس سے قبل حلقہ انتخاب سونہ وار کے کارکنان نے احسان پردیسی کو جلوس کی صورت پارٹی ہیڈکوارٹر تک لایا ۔
15اگست کو ریاستی درجہ بحال کرنیکا اعلان کیا جائے
یشونت سنہا کے تشکیل دیئے ’راشٹریہ منچ‘ کا وزیراعظم سے مطالبہ
سرینگر//سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا کی طرف سے تشکیل دیئے گئے راشٹریہ منچ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یوم آزادی کی تقریب پر جموںوکشمیر کو سال کے اختتام تک مکمل ریاستی درجہ دینے کااعلان کرنے کی مانگ کی ہے۔ راشٹر منچ(پولٹیکل ایکشن گروپ)، جسے سابق بھاجپا لیڈر اور یشونت سنہا نے تشکیل دیا ہے، نے ایک بیان میںکہا ہے کہ اسے 5اگست2019کو دفعہ 370کی تنسیخ اور جموںوکشمیر کو 2مرکزی خطوں جموںوکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے۔ راشٹریہ منچ کے کنوینئر شاہد صدیق اور سدھیندرا کلکرنی کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے لئے گئے غیر جمہوری فیصلے سے جموںوکشمیر کے لوگوں کو گہرے زخم لگے ہیں، وہ ذلت اور ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں۔ بیان میں کہاگیاکہ مودی حکومت نے یہ فیصلے لوگوں سے صلاح و مشورہ لینے کے بغیر لئے، لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ راشٹریہ منچ نے الزام عائد کیا کہ خصوصی دفعات کی تنسیخ کے بعد حکومت نے جو وعدے اور ’نیا جموں وکشمیر‘ کیلئے جو جواز پیش کئے تھے وہ کھوکھلے ثابت ہوگئے ہیں۔ فورم نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم 15اگست کو یوم آزادی کی تقریب پر 2021کے اختتام تک جموںوکشمیر کو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا اعلان کریں۔ فورم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں ریاستی درجہ کی بحالی کے بعد فوری طور پر منصفانہ اور آزادانہ چنائو کرانے اورحد بندی کو مسنوخ کریں اور دوسری ریاستوں کے ساتھ حدبندی مشق کو انجام دینے کا اعلان کریں۔ فورم نے وزیر اعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی تقریر میںں جموںوکشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کریں۔ فورم نے کہاکہ دفعہ370کی تنسیخ کا معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہیں اور اعلیٰ عدالت کو جلد اس پر فیصلہ سنانا چاہئے۔ فورم نے کہا کہ’’ علیحدگی پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سیاست دشمن ہے جس سے متحدہ طور پر لڑنا ہوگا‘‘۔
دفعہ370کی تنسیخ
لداخی سیاستدانوں اور صحافی نے عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا
سرینگر//لداخ کے 2سیاستدانوں اور ایک صحافی نے دفعہ370کی تنسیخ کیخلاف عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹاکر درخواست دائر کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور صحافی سجاد حسین کی طرف سے نیشنل کانفرنس لیڈران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370کی منسوخی کیخلاف درخواست دائر کی۔ قمر علی آخون، اصغر علی کربلائی اور گریٹر لداخ نیوز پیپر کے مدیر اعلیٰ سجاد حسین نے استغاثہ کی درخواست میں سابق ریاست جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کئے آئینی جواز کو چلینج کیاگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں پہلے سے ہی زیر سماعت مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر (تنظیم نوایکٹ) ، جس نے خصوصی حیثیت کو کالعدم قرار دیا ہے ، نے قانون سازی اور انتظامی اداروں کو ختم کر دیا ہے اور جموں و کشمیر کے آئینی حقوق سے انکار کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’یہ ایک آمرانہ حکومت ہے جس میں تمام جمہوری نظام کو ختم کیاگیا ہے اور خطے کے لوگوں کو منتظمین کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے جن کے پاس لوگوں کا کوئی منڈیٹ نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ 5اگست2019کو مرکزی حکومت نے دفعہ370کو منسوخ کرکے سابق ریاست کو جموںو کشمیر اور لداخ کے زیر انتظام دو علاقوںمیں تقسیم کردیا۔
اوڑی میں 20سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی
اوڑی//ظفر اقبال//بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے گوالتا گائوں میں بدھ کی صبح اُسوقت غم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں ایک20سالہ نوجوان کوکمرے میں مردہ پایاگیا۔گوالتااوڑی میں بدھ کوعلی الصبح20سالہ نوجوانآصر احمد ولد مرحوم محمد نظیر عباسی کوگھرکے ایک کمرے میں لٹکتے پایاگیا ۔اہل خانہ نے اسے فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا لیکن یہاں موجودڈاکٹروں نے ابتدائی طبی معائنے کے بعداس کومردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے مزید کاروئی شروع کر دی ہے۔
معروف اداکارعامر خان نے دل جیت لئے
ڈی پی ایس میںنابینا طالبہ کو انٹرویو دیا
سرینگر//کشمیر وادی کے اپنے حالیہ دورے کے دوران جہاںبالی ووڈ کے معروف ادکارعامر خان نے پریس کانفرنس دینے سے گریز کیا تاہم انہوںنے دہلی پبلک اسکول سری نگرمیں زیرتعلیم بصارت سے محروم چھٹی جماعت کی کمسن طالبہ زینب بلال کو انٹرویو دیا۔ریڈیو ڈی پی ایس پر نشر ہونے والے انٹرویو نے دل جیت لئے اوربصارت سے محروم کمسن زینب بھی کافی خوش ہے ۔ زینب بلال نے ’ بالی ووڈ اسٹار کی ٹینس کے کھیل سے محبت سے لے کر کشمیر اور لداخ میں شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات تک مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے عامر خان سے کہا کہ وہ بینائی یابصارت سے محروم افراد پر فلم بنائیں۔چھٹی جماعت میں زیرتعلیم طالبہ زینب بلال نے کہاکہ جب مجھ سے کہاگیا کہ مجھے عامر خان(جو میرے پسندیدہ اداکار ہیں) کا انٹرویو لینا ہے تو میں بہت پرجوش مگر گھبرائی ہوئی تھی ۔زینب کاکہناتھاکہ انٹرویو کے بعد ، میں نے عامرخان سے کہا کہ اُنھیں بینائی سے محروم لوگوں پر فلم بنانی چاہیے۔زینب کے والد بلال احمد بھی بہت پرجوش تھے کہ ان کی بیٹی نے عامرخان کا انٹرویو کیا۔انہوںنے کہاکہ عامرخان سری نگرمیں شوٹنگ کررہے تھے اوردہلی پبلک اسکول کے پرنسپل نے جب فون پرعامرخان سے کہاکہ یہاں ایک طالبہ آپ کاانٹرویو لینے کی منتظر ہے توعامرخان نے کہاکہ اس کوجوس پلادیجئے ،بس میں بھی آرہاہوں ۔تاہم بلال احمد نے اُس مشکل دور کو یاد کیا جب ا سکولوں نے زینب کوداخلہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔بلال احمدکاکہناتھاکہ بعد میں ، اسے ڈی پی ایس میں داخلہ مل گیا کیونکہ ان کے پاس نابینابچوں بچیوںکے لئے خصوصی سہولیات اور کلاسیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی زینب باقاعدہ کلاس میں پڑھ رہی ہے اور پڑھائی کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔زینب کیساتھ اپنے انٹرویو کے دوران عامر خان نے سرینگر کو ملک کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار کیا۔لال سنگھ چڈھاکا عملہ ، جو کہ1994 کی ہالی وڈ فلم ٹام ہینکس کی اداکاری والی فورسٹ گمپ کی موافقت ہے ، کی لداخ اور کشمیر میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی گئی۔ اس سے قبل عامر خان نے لداخ میں سپر ہٹ فلم ’’Three Idiots‘کی شوٹنگ کی تھی جو 2009 میں ریلیز ہوئی تھی۔
محرم الحرام ا ور 15اگست تقریبات
ترقیاتی کمشنر گاندربل کاکوویڈ رہنماخطوط پر عمل کرنے پر زور
گاندربل//ارشاد احمد//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکاجیوتسنا نے عام لوگوں پر محرم اور یوم آزادی پر کروناوائرس وبائی بیماری سے بچنے کیلئے رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔انہوںنے یہ بات ضلع میں کووڈ -19 کی مجموعی صورت حال سے ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کیں۔یوم آزادی کی تقریب میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی نے کہا کہ 15 اگست کو ہر گاوں میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں تحصیل سطح ، بلاک سطح ، سب ڈویژن سطح اور ڈسٹرکٹ سطح شامل ہے ۔انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی اور محرم الحرام پر سختی سے ایس او پیز پر پابندی کریں جیسے فیس ماسک پہننا اور سماجی دوری برقرار رکھنا۔18 سے 45 سال تک عمر تک ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے کہا کہ نئی مائیکرو پلاننگ کی گئی ہے جس میں منتخب دیہات کی آبادی جو میڈیکل بلاکس کے آس پاس ہیں ان کو ویکسین دی جاتی ہے تاکہ ہدف کو جلد سے جلد حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان دیہات میں ویکسینیشن جاری ہے۔سی اے بی اور ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے ممکنہ کوڈ-19 کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے میں پی آر آئی سے لوگوں کو سی اے بی کی اہمیت اور ویکسینیشن کے بارے میں آگاہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام سے خاص طور پر شعیہ طبقے سے تعلق رکھنے والے آبادی سے درخواست ہے کہ وہ محرم الحرام کے دنوں میں کوڈ-19 کے پیش نظر ایس او پیز کا خیال کریں اور بڑے بڑے اجتماعات سے گریز کریں
نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی
سرینگر // نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے ایک وفد نے کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے یہاں راج بھون میں ملاقات کی۔سیل کے صد ایم کے یوگی کی قیادت میں وفد نے کشمیری پنڈت برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق مطالبات پیش کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو سنا اور معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔