آرام دہ سفر کیلئے لکژری بسیں
۔95جموںوکشمیر پہنچ گئیں:رانا
سرینگر// جموں وکشمیر روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن کی طرف سے جموں وکشمیر میں عوام کو انتہائی آرام دہ سفر مہیا کرنے کیلئے جدید طرز کی لگژری بسیں بشمول ٹرکیں متعارف کرائی جارہی ہیںجو کہ بہت جلد سڑکوں پر رواں دواں ہوگی۔ منیجنگ ڈائر یکٹر جے کے آر ٹی سی انگریز سنگھ رانا نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن کو منافع بخش بنا نے کیلئے500 گاڑیوں میں سے 95 یہاں پہنچ چکی ہیںجن کی رجسٹر یشن کا عمل جاری ہے اور ایک ہفتہ کے اندر ان کو سڑکوں پر چلایا جائے گا ۔سی این ایس کے مطابق جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی) کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے جموں وکشمیر میںپانچ سو سے زائد نئی بسوں اور ٹرکوں کو جلد ہی سڑ کوں پر چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
۔40ایس پی اوز کے حق میںامداد منظور
سرینگر//مارے گئے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو راحت پہنچانے کی کوششوں کے تحت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے 11لاکھ60ہزارروپے کی امداد40ایس پی اوز کے حق میں منظور کی جبکہ ایک اورحکم کے تحت مارے گئے پولیس اہلکار کے لواحقین کے حق میں 90ہزارروپے کی امداد منظور کی گئی۔چالیس ایس پی اوز کے حق میں امداد ایس پی اوزکنٹری بیوٹری فنڈ سے فراہم کی گئی اور یہ دس ہزارروپے سے پچاس ہزار روپے تک فی ایس پی او دی گئی۔اسی طرح مارے گئے تین پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں 90ہزارروپے کی امداد بھی منظور کی گئی تاکہ وہ اپنایااہلخانہ کا علاج کراسکیں۔یہ امداد15000روپے سے50000روپے تک فی کنبہ دی گئی۔
محکمہ سماجی بہبود کی برخاست خواتین ہیلپروں کا احتجاج
بلال فرقانی
سرینگر//محکمہ سماجی بہبود سے بر خاست کی گئیں ہلپرس نے ایک مرتبہ پھر پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ان کی برخاستگی کاحکم واپس نہیں لیاگیاتو وہ سیکریٹریٹ کا گھیرائو کریںگی۔ پیر کو سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاجی خواتین کالی جھنڈ یاں بھی لہرا تی نظر آ ئیں۔اس موقعہ پرجموںوکشمیر ہیلپرس ٹو سپر وائزر س ایسوسی ایشن آ ئی سی ڈی ایس کی صدر نے بتایاجب تک یہ حکم واپس نہیں لیا جاتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گی۔احتجاج میں شامل ہیلپرحکم نامے کو فوری طور واپس کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔احتجاجی خواتین انتظا میہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھیں۔ہلپروں کے ترجمان نے بتایا وہ گزشتہ3برس سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ خواتین مظا ہرین نے الزام لگایا کہ انہیں تین برسوں سے تنخواہ بھی نہیں دی گئیں۔ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر سے یہ حکم نامہ واپس لینے کی اپیل کی۔ انہوںنے خبردار کیا کہ اگر ان کی برخاستگی کاحکم ایک ہفتے کے اندر واپس نہیں کیاگیا تو وہ ’’ سیکریٹریٹ گھیرائو اور ہڑتال شروع کریں گی اور لالچوک میں اپنے مطالبات پورے ہونے تک دھر نے پر بیٹھیں گی۔
انتظامیہ میں 3سینئر افسران کے تبادلے
بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے پیر کو انتظامیہ میں3 جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں،جبکہ3افسراں کو ’’ہفتہ نمایاں‘‘ کی مناسبت سے محکمہ اطلاعات میں یکم اکتوبر سے ڈیپوٹیشن پر بھیجنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ الطاف احمد خان کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ، لینڈ مینجمنٹ ، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ بنایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت ومیڈیکل ایجوکیشن غلام نبی بٹ کا تبادلہ عمل میں لایا گیا اور انہیں دستیاب اسامی کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ تعینات کیا گیا ہے۔ غلام نبی بٹ کو اپنے فرائض کے علاوہ تا حکم ثانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی لولاب،بنگس ،درنگیاری عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر میں23اکتوبر سے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ہفتہ نمایاں میں مزید3کشمیر انتظامی افسران کو یکم اکتوبر سے محکمہ اطلاعات میں ڈیپوٹیشن پر روانہ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ تک جاری رہنے والے نمایاں میلہ میں چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر آر ایس پورہ اتیکشا سیٹھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ سچن بالی اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر ٹنگڈار کپوارہ توحید احمد میر ڈائریکٹر انفارمیشن کو رپورٹ کریں گے۔
سرکاری ملازمین و افسران کو حکومت کی تنبیہ
سروس کیسز کیلئے مروجہ طریقہ اپنایا جائے، ورنہ کارروائی ہوگی
بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے ملازمین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملازمت کے معاملات سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مروجہ طریقہ کار اختیار کرنے کے بجائے صدر جمہوریہ ، وزیر اعظم آفس ،لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ یا چیف سیکریٹری کو براہ راست رابطہ کرنے سے گریز کریں۔ کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے پیر کو جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کچھ افسران،ملازمین سروس معاملات سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے مناسب طریقہ کار کو نظرانداز کر رہے ہیں اور اعلیٰ دفاتر صدر جمہویہ کے سیکریٹریٹ ، وزیراعظم آفس ، لیفٹیننٹ گورنر سیکریٹریٹ اور چیف سیکریٹری آفس سے رجوع کر رہے ہیں،جو کہ جموں و کشمیر سیول سروسز ضوابط رولز مجریہ ، 1956 کی خلاف ورزی ہے اور اس عمل کو حکام نے سنجیدگی سے دیکھا ہے۔‘‘ سرکیولر کے مطابق، حکومت نے تمام محکموں اور تنظیموں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو اس طرح کے دفاتر سے رابطہ کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران و ملازمین مقررہ طریقہ کار پر عمل کریں اور اپنی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے’’کسی بھی ملازم کی طرف سے ان ہدایات کی کوئی خلاف ورزی قواعد کے تحت سخت تادیبی کارروائی پر مشتمل ہوگی۔
معذوروں کی ٹیکہ کاری
مرکز سے جواب طلب
یو این آئی
نئی دہلی// سپریم کورٹ نے معذوروں کو گھر گھر جاکر کورونا کی ویکسین لگانے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت سے پیر کو جواب طلب کیا۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ایوارا فاؤنڈیشن کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے اگرچہ حکومتوں کو اس معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے انکار کردیا کہ اگر ریاستوں کو اس میں فی الحال شامل کیا گیا تو دو ہفتے تو کیا دو ماہ میں بھی جواب نہیں آئیں گے۔عدالت عظمی نے سماعت کے دوران کہا کہ چونکہ عرضی میں معذوروں کے حقوق کے جائز سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس لئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے۔
26ستمبر کوجھیل ڈل میں فضائیہ کے طیاروں کی کرتب بازی
سری نگر//’’ آزادی کا امرت مہااُتسو ‘‘ کے سلسلے میں جاری جشن کے ایک حصے کے طور پر ائیر فورس سٹیشن سری نگر 26 ستمبر 2021ء کو سری نگر کے ڈل جھیل پر ایک ائیر شو کرے گا۔جموں و کشمیر حکومت کے اشتراک سے منعقدہ اس تقریب کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کانفرنس سینٹر ( ایس کے آئی سی سی )میں جھنڈی دکھائیں گے۔ڈسپلے میں آئی اے ایف کے مختلف ہوائی جہاز فلائی پاسٹ میںشامل ہوں گے۔تماشائی پیرا موٹر اڑنے اور آئی اے ایف کی سکائی ڈائیونگ ٹیم ’’ آکاش گنگا‘‘ کو بھی ایکشن میں دیکھیں گے۔اِس کے علاوہ آئی اے ایف کا سمفنی آرکسٹرا ایونٹ کی رونق بڑھائے گا۔آئی اے ایف کے سفیر سوریاکرن ایروبیٹک ڈسپلے ٹیم 14 برس کے وقفے کے بعد وادی میںاَپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔ایونٹ جس کا عنوان ہے ’’اَپنے خوابوں کو پنکھ دو‘‘ کے عنوان سے آئی اے ایف کی تاریخ کو اُجاگر کرنے کے لئے اِس موقعہ پر ایک تصویری نمائش بھی منعقد کرے گی۔
اینٹی کورپشن بیورو کی UEEDمیں کارروائی
ورکس سپر وائزر رشوت لیتے ہوئے گرفتار
بلال فرقانی
سرینگر // انسداد بد عنوانی ادارے’ اینٹی کورپشن بیورو‘نے پیر کو شہری ماحولیاتی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (یو ای ای ڈی) سرینگر کے ورکس سپر وائزر کو’این ائو سی‘ سرٹفکیٹ کی اجرائی میں رشوت طلب کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا۔ ایک بیان میں بتایا گیاکہ اینٹی کورپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ منور آباد سرینگر میں گیسٹ ہاؤس چلانے کے سلسلے میں شکایت کنندہ کو پولیوشن کنٹرول بورڈ نے شہری ماحولیاتی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ براری نمبل سرینگرسے’ این او سی‘ لینے کے لئے کہا ہے۔ بیان کے مطابق شکایت کنندہ نے درخواست میں کہا کہ انہوں نے’این او سی‘ کے لئے یو ای ای ڈی کے دفتر سے رجوع کیا جس کیلئے شکایت کنندہ کو ورکس سپر وائزر نے7ہزار روپے رشوت کا تقاضا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شکایت کی وصولی پر ، کیس ایف آئی آر نمبر 27 ، انسداد کورپشن ایکٹ 1988 کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی سرینگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ تفتیش کے دوران ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھایا اور ورکس سپروائزرکو رنگے ہاتھوں شکایت کنندہ سے7ہزار روپے کی رشو ت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔مزید کہا گیا کہ رشوت کی رقم موقع پر برآمد ہوئی۔
’قیادت کی تربیت‘
زرعی یونیورسٹی میں سہ روزہ پروگرام شروع
سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی نے طلبہ اور اسکالروں میں قیادت اور تحریک کے اوصاف پیدا کرنے کیلئے سہ روزہ ’اسرارخودی‘تربیتی پروگرام کااہتمام کیا۔زرعی یونیورسٹی کے شعبہ جنگلات نے آن لائن تربیت کاانعقادعالمی بینک اور آئی سی اے آر کے مالی تعاون کے منصوبے کے تحت کیاتھا۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر جے پی شرما نے کہا کہ قیادت کا سماج میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم رول ہوتا ہے۔انہوں نے فیکلٹی ممبران کی ایسے پروگرام منعقد کرنے کیلئے سراہنا کی۔ڈائریکٹر پلاننگ ومانیٹرنگ پروفیسرنذیراحمد گنائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیرکشمیر زرعی یونیورسٹی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے صحیح سمت میں کام کررہی ہیں ۔
شوپیان میںچھت سے گرکر زخمی نوجوان دم توڑبیٹھا
سرینگر//پڈسو شوپیاںمیںچھت سے گر کرزخمی ہوا18سالہ نوجوان موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ کے این ایس کے مطابق 18سالہ عبید ایوب ٹھوکر ولد محمد ایوب ساکنہ پڈو گزشتہ روز چھت سے پھسل کر گرگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ نوجوان کو نزدیکی ہسپتال لے جایاگیاجہاں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد ڈاکٹروںنے اُسے سرینگر منتقل کیا۔ سوموار کو عبید ٹھوکر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ مذکورہ نوجوان کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
راجباغ گھاٹ کے نزدیک ہاوس بوٹ غرقآب
سرینگر//راج باغ گھاٹ کے نزدیک دریائے جہلم میں ایک ہاوس بوٹ پانی میں ڈوب گیا ، جس کے نتیجے میں اس میں رہائش پذیر ایک کنبہ بے گھر ہوگیا ۔ سرینگر کے راجباغ علاقے میں دریائے جہلم کے گھاٹ کے نزدیک عبدالخالق گوروکا ہاوس بوٹ پانی میں ڈوب گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ HB Dehliنامی ہاوس بوٹ کے نچلے حصے میں اچانک پانی جمع ہوا جس کی وجہ سے وہ پانی میں پوری طرح سے ڈوب گیا جس کی وجہ سے ہاوس بوٹ کو کافی نقصان پہنچا اور اس میں رہائشی پذیر چار افراد پر مشتمل ایک کنبہ بے گھر ہوگیا ۔ اس سلسلے میں انہوںنے سرکارسے اپیل کی ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ اپنے ہاوس بوٹ کو دوبارہ قابل رہائش بناسکیں۔
ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ کے جنرل وارڈ کی مرمت
غلام نبی رینہ
کنگن//محکمہ صحت نے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ کے جنرل وارڈ کی مرمت کرکے استعمال کے قابل بنایا۔اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ نے ایک خبر شائع کی تھی جس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ نے اس وارڈ پر کام شروع کیا۔یاد رہے کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ کی عمارت کے جنرل وارڈ کا ایک حصہ تین برس قبل برفباری کی وجہ سے تباہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مریضوں کو ڈسپنسری کے ایک حصے میں داخل کیاجارہا تھااورہسپتال آنے والے مریضوں کے علاوہ عملے کو کافی مشکلات سے گذرنا پڑرہا تھا ۔
اسلاف کی خدمات سے نوجوان نسل کو باخبر کرنا اشد ضرورت:انجمن علماء
پونچھ دورے کے دوران نئے عہددیداروں کا تقرر
سرینگر//انجمن علماء وائمہ مساجدجموں وکشمیر کے ایک وفدنے سرپرست اعلیٰ مفتی محمد قاسم قاسمی (امام وخطیب جامع مسجد کولگام) کی قیادت میں ضلع پونچھ کا دوروزہ دورہ مکمل کیا ۔وفد نے جامع محمودیہ مینڈھرکے زیراہتمام ایک سمینارمیں شرکت کی ۔وفد میں شامل علماء نے مولانا فتح محمد مہتمم جامع محمودیہ کومفتی فیض الوحید کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے منظم سمینار منعقدکرنے پرمبادکباد پیش کی ۔انہوںنے کہا کہ اپنے اسلاف کی خدمات اور روشن کارناموں سے نوجوان نسل کو باخبرکرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔دورے کے دوران علماء کی مختلف وفود سے ملاقات ہوئی۔اس دوران متفقہ رائے سے مولانا منظور احمد مہتمم مدرسہ زینت الاسلام ڈھیڑہ فتح پور منڈی کو انجمن کی طرف سے ضلع صدر پونچھ اور مولانا حافظ محمد اسلم مہتمم مدرسہ مدینہ العلوم نڑول مینڈھر کوسکریٹری ضلع منتخب کیاگیا ۔وفد انجمن کے امیر حافظ عبد الرحمن اشرفی ،مولانا محمد عارف ، مولانا محمد شفیع ترالی،حافظ اعجازاحمد بلالی ،محمد یوسف چراغ چیئرمین فلاح الدّارین ویلفیئر سوسائٹی ااننت ناگ، مولانا محمد یونس چراغ مہتمم جامعہ انوار العلوم دندیپورہ، وغیرہ شامل تھے ۔
خوشی کے لمحات
بانڈی پورہ میں پرائیویٹ سکول کی تقریب
عازم جان
بانڈی پورہ// نیشنل دہلی پبلک سکول پنجیگام میں ’خوشی کے لمحات ‘Happy hoursکے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی ہے ۔ پہلے سیشن میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی افسر خان ،ایگزیکٹیو انجینئرجل شکتی محکمہ ، چیئرمین این ڈی پی ایس بانڈی پورہ فیاض احمد گنائی و پرنسپل این ڈی ایس بانڈی پورہ مہمان خصوصی تھے ۔دوسرے سیشن میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران رنگارنگ کلچرل پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ نیشنل دہلی پبلک سکول کے طلاب نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف پروگرام پیش کئے۔پروگرام میںعام لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
اسلامیہ کالج کھول دیا گیا،طلاب خوش
سرینگر // اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس سرینگر میں اس وقت خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب طلباء نے ایک طویل عرصے کے بعد کیمپس کا دورہ کیا اور کلاسوں میں شرکت کی۔بیچ 2021 کے مختلف آنرز ، آئی پی جی ، پروفیشنل اوردیگر پروگراموں میں طلباء جو کالج میں آن لائن داخلہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے پہلی بار کالج میں شریک ہوئے۔ کالج کے دروازوں پر پرنسپل اور فیکلٹی نے ان کا پھولوں سے استقبال کیا۔صرف ایسے طلباء کو کالج کیمپس میں داخلے کی اجازت دی گئی جنہوںنے ویکسین لیا تھا اور بغیر ویکسینیشن کے طلباء کو فوری طور پر ویکسین کے لیے کالج کوویڈ سنٹر کی طرف رہنمائی کی گئی تھی۔
سوپور میںشہری ہیروئن جیسا مادہ سمیت گرفتار
سرینگر// سوپو ر پولیس نے ایک شہری کوہیروئن جیسا مادہ سمیت گرفتار کرنے کا دعیٰ کیا ہے۔ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں زنڈری کراسنگ پرایس ایچ او بومئی تھانہ کی سربراہی میں ایک ناکہ قائم لگایا۔ چیکنگ کے دوران ایک راہگیر کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے روک لیا گیا۔ جب پولیس نے اس کو روکنے کیلئے کہا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاش کے دوران 500گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا۔گرفتار کئے گئے شہری کی شناخت عبدالاحد وار ساکن مالپورہ بمئی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 54/2021 کے تحت کیس درج کیا گیا ۔
اپنی پارٹی کا سرینگر اور گاندربل کیلئے خواتین ونگ کا اعلان
سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے پیر کے روز سرینگر اور گاندربل اضلاع کیلئے خواتین ونگ کے عہدیداران کی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔ اِن عہدیداران کے ناموں کی سفارش صوبائی صدر خواتین ونگ کشمیر دلشاد شاہین نے کی تھی جس کا اعلان صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری سے منظوری ملنے کے بعد کیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق نگہت قیوم کو ضلع نائب صدر سرینگر، رفیقہ اختر کو کارڈی نیٹر سرینگر، ممتازہ اور کلثوم کو ضلع سیکریٹری گاندربل ، زیتون بیگم کو ضلع نائب صدر گاندربل اور نسرینہ کو جوائنٹ سیکریٹری گاندربل نامزد کیاگیاہے۔دریں اثناء طارق محی الدین کو آؤٹ ریچ اور صلاحیت سازی پروگرام کا کارڈی نیٹر بنایاگیاہے۔
ایگری کلچردفتر ترال میںقومی ’میز ڈے‘مناناگیا
سید اعجاز
ترال//ترال میںمحکمہ ایگریکلچر کی جانب سے قومی میز ڈے منایا گیا جس دوران دفتر میں محکمہ نے ایک سٹال لگایا تھا جہاں ایک خاص قسم کے مکی کی فصل کو دستیاب رکھا گیا تھا جس دوران کسانوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آئی اور محکمہ سے نئی خاص قسم کے فوائد اور دیگر قسم کی جانکاری حاصل کی ہے ۔محکمہ کے ایک افسر گوہراحمد نے بتایا کہ اس دن کو قومی سطح پر منایا جاتا ہے اور محکمہ نے ترال میں بھی اس حوالے سے پروگرام منعقد کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس خاص قسم کی مکی فصل کو ٹرائل بنیادوں پر بوچھو اور سیموہ میں لگایا گیا تھا جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ۔
کولگام میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ
کولگام میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ
کولگام// دفاتر میں ملازمین کی وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے دیہی ترقی ، لیبر ، سیلز ٹیکس ، تعلیم ،امور صارفین ضلع اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ڈی سی نے ان دفاتر کے حاضری رجسٹر چیک کیے۔ انہوں نے ضلع اور سیکٹورل افسران کو ہدایت دی کہ وہ وقت کی پابندی یقینی بنائیں اور عوام کو خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری افسران کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
کولگام میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ
کولگام میں سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ
کولگام// دفاتر میں ملازمین کی وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے دیہی ترقی ، لیبر ، سیلز ٹیکس ، تعلیم ،امور صارفین ضلع اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ کیا ۔معائنہ کے دوران ڈی سی نے ان دفاتر کے حاضری رجسٹر چیک کیے۔ انہوں نے ضلع اور سیکٹورل افسران کو ہدایت دی کہ وہ وقت کی پابندی یقینی بنائیں اور عوام کو خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری افسران کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
سی این آئی کے سبھی شناختی کارڈ منسوخ
سرینگر//خبر رساں ادارے کرنٹ نیوز آف انڈیا (سی این آئی )نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارے نے اپنے تمام اجراکئے گئے شناختی کارڈ منسوخ کئے ہیں۔ادارے نے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں بالخصوص محکمہ اطلاعات و نشریات سے استدعا کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں سی این آئی کے سبھی شناختی کارڈ منسوخ تصور کریں ۔ ادارے کے سربراہ بلال بزاز نئے کارڈ اجرا کرنے کے سلسلے میں الگ سے اعلان کریں گے ۔
اچھن سیدہ پورہ میں اتوار کوطبی کیمپ
سرینگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ ، سکمز صورہ اور جے اینڈ کے ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے اچھن سیدہ پورہ عید گاہ سرینگر میں اتوار کو ایک طی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سکمز کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کریں گے اور ادویاب بھی تقسیم کی جائیں گی ۔ نگوا سکمز کے صدر نے ڈائریکٹر سکمزسے حال ہی میں اس کیمپ کے انعقاد پر تعاون فراہم کرنے کی استدعا کی تھی ۔