امر کھشتریہ راجپوت سبھا یوتھ ونگ کشتواڑ کی تشکیل
کشتواڑ//صدر راجپوت سبھا کشتواڑ وجے وزیر کی قیادت میں امر کھشتریہ راجپوت سبھا یوتھ ونگ کا ایک اجلاس بدھ کے روز منعقد کیا گیا ،جس میں ضلع کی یوتھ ونگ کی تشکیل دی گئی۔رنجیت وزیر کو بطور چیئر مین اور ٹھاکور سُمن بھنڈاری کو صدر یوتھ ونگ بنایا گیا ۔دیگر عہدیداروں میںسنجے شاہ کو بطور جنرل سیکرٹری ،سندیپ سنگھ شان کو سینئر نائب صدر ،روی وزیر کو نائب صدر، ایڈوکیٹ امت شان کو قانونی صلاح کار، سدھیر پریہار، راہل بھنڈاری، اور اویناش سنگھ کو بطور سیکر ٹری ،صورو کوتوال کو آرگنائزنگ سیکرٹری،ساون وزیر کو خزانچی ،ساہل کوتوال اور وشال وزیر کو پبلسٹی سیکرٹری کے بطورمنتخب کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں وجے وزیر نے کہا کہ نئی یوتھ ٹیم کی رہنمائی میں راجپوت سبھا کشتواڑ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔راجپوت سبھا اور یوتھ ونگ نے مہاراجہ ہری سنگھ کی سالگرہ یعنی کہ23ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔راجپوت سبھا نے کہا کہ یوتھ ونگ کی نئی ٹیم سے راجپوت طبقہ کی بھلائی کے لئے انہیں کافی توقعات وابستہ ہیں۔
میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی گاڑی پر کیس درج ،ڈرائیور گرفتار
اے آئی بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی گاڑی پر کیس درج کیا ،جس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی کی تھی۔ میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی ایک وہیکل،جو کہ بغیر کسی رجسٹریشن نمبر کے تھی ،چوگان گرائونڈ میںچلائی جا رہی تھی کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری نے عُرس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران چوگان گرائونڈ کے بیچوں بیچ ایک وہیکل کو گھومتے دیکھا ۔، جس پر انہوں نے فوری طور سے پولیس کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔پولیس نے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 174/2018 درج کیا ہے۔پولیس پارٹی نے فوری طور سے گاڑی کو ضبط کیا ہے اور اسے پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں رکھا ہے۔ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد ولد نذیر احمد ساکنہ گوردوارا چوک کشتواڑ بیان کی گئی ہے، جسے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول چندر کوٹ کی دیوار بندی کا مطالبہ
مافیہ سکول احاطہ و کھیل کے میدان پر ناجائز قبضہ کرنے کے فراق میں
ایم ایم پرویز
رام بن //گورنمنٹ ہائی سکول چندر کوٹ ،جو کہ ضلع رام بن ہیڈ کواارٹر سے فقط 07کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے،میں دیوار بندی نہ ہونے کی وجہ سیزمین مافیہ سکول احاطہ اور کھیل کے میدان پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔علاقہ کے مکینوں اورسکول کے طلاب نے شکایت کی ہے کہ1984 میں سکول کا درجہ بڑھا کر اسے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔اس سکول کا انفراسٹریکچر سرکار کے بلند بانگ دعووں کہ طلاب کو ترعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک مناسب ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، کو جھوٹا ثابت کیاہے ۔ان کی شکایت ہے کہ سکول کی دیوار بندی نہ ہونے کی وجہ سے اس پر ناجائز قبضہ کا خطرہ لگا رہتا ہے اور کھلا رہنے کی وجہ سے یہ شاہراہ عام بن گیا ہے۔ان لوگوں نے سکول کے لئے دیوار بندی کا مطالبہ کیا ہے جیسا کہ ایک تعلیمی ادارے کے لئے لازمی ہے۔والدین نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ مقامی ایم ایل اے کے ستھ بھی یہ مسلہ اُٹھایا گیا ،تاہم مذکورہ ایم ایل اے نے تا دم اس میں کوئی مثبت رویہ نہیں اپنا یا ہے۔سکول کا احاطہ اور کھیل کا میدان پرائیویٹ کار مالکان کی جانب سے کار پارکنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ آوارہ جانور بھی سکول اوقات کے دوران اس سکول احاطہ میں ڈیرا لگائے ہوئے رہتے ہیں ۔
اے ڈی سی کا سنگل ونڈو پروگرام لاگو کرنے کی ہدایت
بھدرواہ //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ پون کمار،جنھیں اے ڈی سی بھدرواہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ،نے مستحق استفادہ حاصل کرنے والوں کے لئے سنگل ونڈو پروگرام کے تحت مختلف سکیمیں لاگو کرنے کے طریقہ کا رپر مباحثہ کرنے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا ، جسکا آغاز بھدرواہ میں جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر کیا گیا ہے،جنھوں نے دور افتادہ علاقوں کے دورہ کے دوران ان لوگوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی تھی جنھیں مختلف سکیموں سے استفادہ دلا یا جاسکتا ہے، تاکہ سرکا رکی مختلف سکیموں کا فائدہ نچلی سطح تک مہیا ہو۔اجلاس کے دوران متعلقہ محکمہ کے افسروں نے اے ڈی سی کو مختلف سکیموں کی جانکاری دی اور تا دم اس سلسلہ میں ہوئی پیش رفت کی جاناکری دی گئی ،تاکہ ایسی سکیموں کے تحت استفادہ حاصل کرنے والوں کی نشاندہی ہو ۔اجلاس میں سیکرٹری لیگل سروسز مدثر فاروق،منصف سیشن کورٹ بھدرواہ ،ایس ڈی پی او توصیف احمد، بی ایم او ڈاکٹر یدھ ویر سنگھ،بی ڈیاو ڈاکٹر محمد اشرف، اے ای ای پی ایچ ای اشوک کمار، زیڈ ای پی او شاہینہ قاضی،سی ڈی پی او نصرینہ بیگم و دیگر افسروں کے علاوہ تحصیلدار مسعود احمد او ر تمام نیابتوں کے نائب تحصیلدار وں نے بھی شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس ریاسی کا ماتمی اجلاس
ریاسی//نیشنل کانفرنس ضلع ریاسی نے چودھری مراد علی کی اچانک وفات پر ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت ضلع سیکریٹری طارق بٹ کی قیادت میں ریاسی میں منعقد ہوا ۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر ریاسی راج کمار شرما ،بلاک صدر پونی کیپٹن رام لال ،بلاک صدر گندھرب سنگھ، ضلع صدر ایس ای بی سی چرن داس ڈوگرہ،ضلع صدر کرسچن برادری بیلی رام ،رتن لال بھگت،کیول کرشن گڈالیا کے علاوہ کافی تعداد میں کارکنا نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ چودھری مراد علی آلہ پاے کے لیڈر تھے ان کی وفات سے سماج میں ایک بہت بڑا خلہ پیدا ہو گیا ہے ۔اس موقعہ پر طارق بٹ نے کہا کہ چودھری مراد علی بے شک گوجر طبقہ سے تعلق رکھتے تھے لیکن وہ گوجر برادری کے علاوہ تمام مذاہب کے لوگوں کی نمائندگی کرتے تھے اور ایک اعلیٰ پاے کے لیڈر تھے۔انہوں نے کہا کہ مراد علی 95برس کے تھے لیکن ابھی بھی لوگوں کے کام کرنے میں سر گرم رول ادا کر رہے تھے ۔چودھری مراد علی گوجر طبقہ میں کافی مقبول تھے ان کی جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور نماز جنازہ قاری عبدالحمیدنے پرھائی ۔اس موقعہ پر مرحوم کو جنت ملے اور وارثین کو صدمہ برداشت کرنے کیلئے دعا کی گئی ۔ا س موقعہ پر سیاسی کارکنوں اور معزز شہریوں کے علاوہ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابو رام ،ڈاکٹر سکھدیو شرما ،سدیش پنڈھوترہ اور دیگر موجود تھے۔
شجاعت بُخاری کا بہیمانہ قتل
ینگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کشتواڑ کا اظہار تعزیت
کشتواڑ//ینگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر عاصف اقبال نائیک کی قیادت میں بدھ کے روز ایک ماتمی اجلاس منعقد ہوا ،جس میں نامور صحافی اور ایک انگریزی روزنامہ کے مدیر اعلیٰ شجاعت بُخاری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ایسو سی ا یشن نے اجلاس میں اتفاق رائے سے شجاعت بُخاری کے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی سے تعبیر کیا۔ایسو سی ایشن نے ریاستی سرکار اور جے اینڈ کے پولیس سے اس معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ، تاکہ قصور واروں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جا سکے اور سینئر جرنلسٹ اور اسکے دو محافظوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ایس وسی ایشن نے سرکار سے صحافی برادری کی سیکورٹی کو مستحکم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے مختلف سٹیک ہولڈروں کے درمیان امن اور افہام و تفہیم کی اپیل کی۔ایسو سی ا یشن نے اللہ سے مرحوم کے حق میں جنت عطا کرنے کی دعا کیاور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرنے کی دعا کی۔تعزیتی اجلاس میںعاصف اقبال نائیک، نذیر احمد ڈار ، محسن ڈار، عاطف لون،اے آئی بٹ، عمران شیخ،شیخ بشارت،عارف منشی، توصیف کرائیپاک وغیرہ نے بھی شرکت کی۔
سروڑی کا دورہ سرتھل
کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں کشتواڑ کے سرتھل علاقہ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئیے کہا کہ کہا عوامی مشکلات اور مسائل کا ازالہ میری ترجیح پر ہے اور دیہی ڈھانچے کو اپگریڈ کرنے کیلئے پروجیکٹوں کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس دوران سروڑی نے یہاں موہرواڑی، لڈاسا، بھاگرہ، ڈنڈسا بستی، نارور اور سرتھل میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر گناہ کیا ہے اور اس دوران اتحاد نے کئی نعرے دئے لیکن آخر میں تمام وعدوں اور نعروں کو کوڑے دان میں پھینک دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے جموں کو تباہ کیا اور پی ڈی پی نے کشمیر کو تباہ کیا اور ریاست کی موجودہ صورتحال کیلئے دونوں جماعتیں ذمہ دار ہیں۔موصوف نے کہا کہ کانگریس امن اور ترقی کیلئے کام کرے گی ۔سروڑی نے کہا کہ عوامی مسائل اور مشکلات ان کی ترجیح پر ہیںاور میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ عوامی مسائل کا ازالہ ان کے گھر پر ہی جلد ہوگا ۔اس دوران عوام نے کئی مطالبات ان کے سامنے رکھے جن میں پانی، سڑک،منواصلاتی نظام اور بجلی سر فہرست رہے ۔وہیں انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔قبل ازیں سروڑی نے مدرسہ بھاگارا کی سال؛انہ تقریب میں شرکت کی اور بعد ازان ان کی رہائش پر کئی کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاماجن کا موصوف نے پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کی امید جتائی۔