ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا رام بن کا دورہ
رام بن //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر گورجیت سنگھ سوڈن نے رام بن کا دورہ کیا اور چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین خان کے ساتھ آنیوالی امر ناتھ جی یاترا کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے ضلع میں شری امرناتھ جی یاترا کے روٹ پر قائم ہسپتالوں کے عملہ کی رُخصت فوری طور سے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے۔اجلسا میں سی ایم او کے علاوہ ضلع ہسپتال رام بن کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ، بٹوت، اپکھڑال، بانہال اور گول کے بی ایم اوز و دیگتر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔طبی کیمپوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے شاہراہ پر قائم کئے گئے 14 لنگروں کے پاس سٹاف کی دستیابی پر غور کیا ۔انہون نے رام بن ، چندر کوٹ ،رام سو اوربانہال میں ڈاکٹروں کی دستیابی کے ساتھ ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر سی ایم او رام بن نے یقین دلایا کہ ان ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو فوری طور سے پُر کیا جائے گا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر موصوف نے سی ایم او کو رام بن میں بلڈ بینک فوری طور سے چالو کرنے کی ہدایت دی،تاکہ سکی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔
باتھری ۔کاہرہ میں طلبا ء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
رفیع چوہدری
گندو// سب ضلع ٹھاٹھری کے باتھری کے مقام پر اسکولی طلبا ء نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس دوارن دو گھنٹے تک گندو ٹھاٹھری سڑک پر گاڑیوی کی نقل وحرکت بھی معطل رہی۔احتجاج کے دوارن طلاب نے الزام لگایا کہ جب ہمیں باتری بازار میں اپنے اسکول، جن میں کچھ بچوں کو کاہرہ،ملنوہ،و ٹھاٹھری، تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانا ہوتا ہے تو عام طور سے وہاں پر ہمیں گاڑیاں نہیں ملتی ہیں اور جو گاڑی ملتی بھی ہیں اُن کے ڈرائیوارہم کو گاڑی پر سوار ہونے نہیں دیتے ہیں ،جس سے ہمارا پور دن تعلیم کے بغیر رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری تعلیم کا بہت بڑا نقصان ہو رہا ہے ۔ مقامی طلبا کا کہنا ہے کہ انتظا میہ کے افسران کو کئی بار اس مسئلہ سے باخبر کیا گیا تاکہ باتھری سے ایک گاڑی خصوصی طور سے زیر تعلیم بچوں کے لئے مخصوص رکھی جائے لیکن خالی یقین دہانی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں مجبو ر ہو کر احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا۔مقامی طلبا ء کا کہنا ہے کہ اگر جلد ازجلد طلبا کے لئے با تھری سے کاہرہ ٹھاٹھری کے لئے سپیشل سرو س نہیں دی گئی کی گئی تو ہمارے ساتھ ہمارے کنبہ کے لوگ بھی احتجاج میں شرکت کریں گے، جس کے لئے انتظا میہ ذمہ وار ہو گئی ۔
بیروز گار انجینئرافکان لمیٹڈ کے خلاف سراپا احتجاج
جاب پالیسی کا مطالبہ
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع سے تعلق رکھنے والے بیروز گار انجینئروں نے افکان لمیٹڈ کمپنی کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین 1000 میگا واٹ پکل ڈول پائور پروجیکٹ میں انجینئروں کو روزگار دلانے کے لئے جاب پالیسی مرتب کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔پروجیکٹ میں ہو رہی بھرتیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ کے بیروز گار انجینئروں نے کہا کہ مقامی ہنر مندبیروزگار وں کو روز گار فراہم کرنے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اسے مقامی بیروزگار وں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ۔صدر بیروزگار انجینئروں اتل گپتا نے کہا کہ کشتواڑ میں اعلیٰ قابلیت کے انجینئر ہیں لیکن انہیں بھرتی میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔مظاہرین نے کہا کہ انہیں قرار نامہ میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس کی رو سے ہم مقامی انجینئروں کو روز گار دلانے کے پابند ہوں اور ملک بھر سے انجینئروں کو ان پروجیکٹوں میں تعینات کر رہے ہیں۔مظاہرین نے تنبہیہ کیا کہ اگر کمپنی مقامی بیروز گار انجینئروں کو روز گار دلانے میں ناکام رہی تو وہ مقامی انتظامیہ اور کمپنی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئیں گے۔
سالانہ کیلاش ، مچیل ، منی مہیش یاترا
اے ڈی سی بھدرواہ نے انتظامات کا جائزہ لیا
کاستی گڑھ سے ددو لڑکیاں لاپتہ
محمد اسحاق عارف
کاستی گڑھ//تحصیل کاستی گڑھ کے گاگلہ گاؤں سے گزشتہ ہفتہ سے دو لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں لڑکیاں حسب معمول مڈل سکول گاگلہ کے لئے گئی تھی تاہم تمام بچّے بعد دوپہر واپس گھر آ گئے مگر یہ دو لڑکیاں گھر واپس نہیں لوٹ آئی ہیں۔ انکے لواحقین نے اپنی طرف سے ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی مگر کہیں کچھ سراغ نہ ملا۔تفصیلات کے مطابق نیشا دیوی دختر کرشن لال ،انشا دیوی دختر راج دیو ساکنان گاگلہ تحصیل کاستی گڑھ، ضلع ڈوڈہ عمر 12 سال 23 جون بروز سنیچر وار کو گھر سے سکول گئی تھی لیکن ابھی تک واپس گھر لوٹ کر نہیں آئی ہیں ۔والدین نے دونوں بچّیوں کی گمشدگی رپورٹ پولیس پوسٹ کاستی گڑھ میں درج کر لی ہے اور اب عوام الناس سے درمندانہ استدعا ہے کہ اگر اِن دونوں لڑکیوں کے بارے میں کوئی اطلاع یا سْراغ ملے تو فوراً لواحقین اور پولیس کو مندرجہ ذیل نمبرات پر اطلاع دیں:, 9622061576,7889495276, 7889615941
پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ کادورہ مرمت
محمد اسحاق عارف
ڈوڈہ //پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے بہوتہ سلہوتہ اور مرمت کے علاقہ جات کا دورہ کرکے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور سابقہ پی ڈی پی۔بی جے پی کے دور حکومت میں شروع کی گئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ پارٹی صدر نے عبد الجبار میر کے گھر جاکر ان کے بڑے بھائی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ،جن کی حال ہی میں ایک حادثے میں موت ہوئی تھی ۔انہوں نے عوامی وفود سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پارٹی عوامی بہبود کی خاطر ہرمحاذ پر نبردآزما رہے گی اور ماضی کی طرح عوام کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار رہے گی ۔انہوںنے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ تندہی سے عوام کی خدمت کریں ۔انہوں نے بی جے پی کی دوغلی پالیسی اور دروغ گوئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ الزام سراسر ایک جھوٹ کا پلندہ اور بوکھلاہٹ کی علامت ہی کہ جموں اور لداخ کو نظر انداز کیا گیا۔ شہاب نے کہاکہ بی جے پی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ عوام کو مذہب اور خطوں کی بنیاد پر تقسیم کرتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ کا بیان بھی اسی کی ایک کڑی ہے اورایسے بیانات دیکر بی جے پی اپنی اور اپنی پارٹی کے ریاستی وزرا ء جو جموں کی نمائیندگی کر رہے تھے کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام اب ہوشیار ہو چکی ہے ۔ شہاب نے کہا کہ محبوبہ مفتی کے فیصلے جن میں رسانہ کا آٹھ سالہ آصفہ کے قتل کا معاملہ، سی بی آئی کی اجازت نہ دینا اور عصمت دری میں ملوث افراد کی پشت پناہی کر نے والے دوزرا کو برخاست کرنا اور گجرو بکروال طبقہ کو تنگ نہ کرنا شامل ہیں، جو بی جے پی کے سوچ کے خلاف تھے جس کی بنا پراتحاد توڑ دیا۔ شہاب نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی اپنے مقاصد میں ناکام رہی تو وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور ریاست میں خطوں کی تقسیم اور مذہبی منافرت پھیلا کر ریاست میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دورے میں انکے ہمراہ فاروق احمد میر۔امتیازحسین۔محمد سید وانی۔اور محمد دین تھے۔
کٹرہ میں ایک یاتری کی موت
زاہد ملک
کٹرہ//کٹرہ سے ایک یاتتری کے موت کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کئے مطابق پانچی وئیو پوائنٹ کے پاس ایک یاتری اچانک بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور بھون کی ڈسپنسری پہنچایا گیاجہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔ یاتری کی شناخت سلیندر سنگھ عمر 75سال ساکنہ مکان نمبر 6/11 ،پاہٹہ جودھ پور کے طور پر کی گئی ہے۔اُسکی اہلیہ سوشیلہ بھی اسکے ساتھ تھی۔
تیندوے کے حملہ میں 2زخمی
زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن درماڑی میں تیندوے کے ایک حملہ میں محمد رفیع ولد رحمت علی عمر 26 سال اور بشارت احمد ولد غلام علی عمر 19سال ساکنان درماڑی زخمی ہو گئے۔۔ذرئع کے مطابق گذشتہ شب وہ دونوں اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ چانک تیندوے نے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے پی ایچ سی درماڑی پہنچایا جہاں سے انہیں مزید اعلاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔
لعل سنگھ کے بیان کی مذمت
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ریاست کے معروف صحافی سید شجاعت بخاری کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں بیہمانہ قتل پر سابق وزیر اور BJPرہنما چوہدری لعل سنگھ کے بیان پر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسیشن نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے صدر نصیر احمد کھوڑہ کی صدارت میں ڈوڈہ میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد کھوڑا و دیگر صحافیوں نے کہا کہ لعل سنگھ کا بیان بہت ہی افسوس ناک ہے اور کہا کہ اس سلسلہ میں بی جے پی قیادت کی خاموشی یہی ثابت کرتی ہے کہ وہ سابقہ وزیرکے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں لعل سنگھ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافیوں نے اس بیان کو ریاست میں صحافت پر حملے سے تعبیر کرتے ہوئے کڑی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیاض پانپوری ، سید ریاض احمد، اشتیاق احمد دیو، سعداللہ رنگریز، عابد حُسین پانپوری، مدثر لون، عابد وانی، ارپن کمار ، آکاش دیپ، محمد اسحٰق عارف، اشتیاق ملک، عابد ندیم، محمد اصغر بٹ اور دیگر کئی صحافیوں نے شرکت کی۔