پی اوجے کے 1947 شرنارتھی انٹلیکچول فورم کااجلاس
کشمیرمیں سکھ لڑکیوں کی اغواکاری پرقدغن لگانے کامطالبہ
جموں//آل جے اینڈکے پی اوجے کے 1947 شرنارتھی انٹلیکچول فورم کاایک اجلاس ایڈوکیٹ امریک سنگھ کی صدارت میں منعقدہوا۔ اس دوران ممبران نے سکھ لڑکیوں کی اغواکاری کے واقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اسے ایک وادی کشمیرکے انتشارکے شکار سیاست دانوں کی سازش قراردا۔ اس دوران مقررین نے کہاکہ اگروادی کشمیرمیں یہی صورتحال رہی توسکھ برادری بھی کشمیری پنڈتوں کی طرح وادی کشمیرسے ہجرت کرنے پرمجبورہوجائے گی۔ فورم نے ریاستی انتظامیہ بالخصوص ریاستی گورنر سے مداخلت کی پرزوراپیل کی ہے اورکہاکہ بصورت دیگر پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچے گا اورامن وقانون کی صورتحال پیداہوگی۔مقررین نے کہاکہ وادی کشمیرکے بنیادپرست عناصرکی مذموم سازشوں کہ کشمیرکواسلامی ریاست بنانے کاخواب کبھی پورانہیں ہونے دیاجائے گا۔ اس دوران میٹنگ میں ایس سرجیت سنگھ جنرل سیکریٹری ، ایس رمنیک سنگھ ،ایس راجہ سنگھ، فیچ سنگھ ، آل ممبران ڈی جی پی سی جموں ایس پرمجیت سنگھ سابق کارپوریٹر جموں،ایس جرنیل سنگھ خالصہ ، ایس پرمجیت سنگھ شنگھاری ، ایس کلدیپ سنگھ،ایس جگجیت سنگھ،ایس بھوپندرسنگھ ودیگران نے خیالات کااظہارکیا۔
صاف ستھرا موومنٹ ٹیم کا نگروٹہ کی پنچایتوں کادورہ
شبامیں ہسپتال میں طبی سہولیات کے فقدان پرتشویش کااظہار
جموں//جموں وکشمیر صاف ستھرامومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چودھری نے نگروٹہ تحصیل کی مختلف پنچایتوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔دورے کے دوران پنچایت شباکے سرپنچ ودیگر لوگوں نے علاقے کے مسائل کے بارے میں شوکت چوہدری کوجانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ شعبہ میں واقع ہسپتال میں صحت سہولیات کانام ونشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جوسہولیات ایک ہسپتال میں ہونی چاہیئں وہ اس ہسپتال میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال ہذامیں نہ توڈینٹل کیئر،نہ لیبارٹری کی سہولت ہے ۔لوگوں نے مانگ کی ہسپتال میں تمام ترطبی سہولیات مہیاکرائی جائیں۔اس کے علاقہ بمیال پنچایت کے لوگوں نے کہاکہ یہاں پر شیپ اینڈانیمل ہسبنڈری سنٹرعرصہ درازسے قائم ہے اس میں بھی سہولیات نہ دار د ہیں۔لوگوں نے مزیدکہاکہ بمیال پنچایت کے تھوڑاگائوں کے لوگ محکمہ پی ایچ ای کی غفلت سے گندہ پانی پینے پرمجبورہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے لوگوں کوپانی سپلائی فاہم نہیں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔اس دوران مسائل سننے کے بعد شوکت چوہدری نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے پرزوراپیل کی کہ فوری طورپرنگروٹہ تحصیل کی پنچایتوں کے جائزمسائل کاازالہ کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں۔
آل انڈیابیکورڈکلاسزیونین سوشل کااجلاس
کانگری پراوبی سی طبقہ کے ساتھ کھلواڑکاالزام
جموں//آل انڈیا بیکورڈکلاسزیونین (رجسٹرڈ) سوشل نے کانگریس پر اوبی سی طبقہ کے ساتھ ناانصافی کاالزام عائد کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل انڈیا بیکورڈکلاسزیونین (رجسٹرڈ) سوشل نے کہاہے کہ حال ہی میں کانگریس نے جموں وکشمیرکے 22اضلاع کیلئے نئے ضلع صدورکی فہرست جاری کی لیکن افسوس ہے کہ اوبی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی لیڈرکو کانگریس کاضلع صدرنہیں بنایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سے ظاہرہوتاہے کہ کانگریس اوربی جے پی کی پالیسی ایک جیسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہرسیاسی جماعت میں اوبی سی سیلز قائم کیے گئے ہیں جس کامقصداوبی سی طبقہ کوبیوقوف بناناہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کانگریس رہنماراہل گاندھی کواوبی سی کے قومی انچارج ساہو کی وساطت سے میمورنڈم پیش کیاتھا اوربعدمیں راہل گاندھی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ان کومیمورنڈم ای میل کے ذریعے بھیجا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اوبی سی طبقہ کے ساتھ کھلواڑ کیاہے ۔میٹنگ کی صدارت عبدالمجیدملک کررہے تھے۔اس دوران میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں سندوکھ چند، گرمیت سنگھ، پرنسپل درشن لال ، ماسٹرسائیں داس، برج مہرا، ایم آربنگوترہ(ریٹائرڈ سی ای او) اورپروفیسرکالی داس نے خیالات کااظہارکیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی جنرل کیٹاگری
جموں//جوائنٹ ایکشن کمیٹی جے اینڈکے (جنرل کیٹاگری ) ،جے کے جی سی ڈبلیوایف کے وفدنے ریاستی گورنرکے صلاحکار بی بی ویاس سے ویدپرکاش شرماکی قیادت میں ملاقات کی۔اس دوران وفدمیں نرائن سنگھ صدرراجپوت سنگھ سبھاودیگران شامل تھے۔اس موقعہ پر ویدپرکاش شرما نے بولتے ہوئے کہاکہ کچھ مفادخصوصی عناصر شورشرابہ کرکے طبقوں میں خلیج پیداکرناچاہتے ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ سے بی بی ویاس کی وساطت سے انتظامیہ پرزوردیاکہ وہ ایسے عناصرکے خلاف کاروائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاریاستی گورنراین این ووہرہ کی قیادت پربھرپوراعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ دفعہ 35اے کامعاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی ہائی کورٹ نے 9 اکتوبر 2015کو اشوک کمارشرماورسز ریاست جموں وکشمیر کوتاریخی فیصلہ دے کرریزرویشن اِن پرموشن کے رول کوختم کردیاتھا۔وفدنے تمام کیٹاگریوں کے غریبوں کوبلالحاظ ذات برادری کے ون ٹائم ریزرویشن دینے پرزوردیا۔
دفعہ35-اے کا معاملہ، یہ کوئی پُل نہیں بلکہ کشمیری لیڈران کا غلط پروپیگنڈہ ہے:انکور شرما
جموں،3اگست (یواین آئی)کٹھوعہ آبروریزی وقتل کے ملزمین کے وکیل اور متنازعہ بیانات دینے کے لئے مشہور ایڈووکیٹ انکور شرما نے کہا ہے کہ یہ سراسر غلط ہے کہ دفعہ35-Aجموں وکشمیر اور ہندوستان کے بیچ پل کا کام کرتاہے۔ یہ صرف کشمیری مرکوز سنی ہند مخالف مسلمانوں کا پروپیگنڈہ ہے جوکہ تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی وغیرہ میں موجود ہیں۔انکور شرما جوکہ’ایک جُٹ‘نامی تنظیم کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس دفعہ کوفوری طور ختم کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ یہ بھارتیہ پارلیمنٹ، آئینی ضوابط کو اپنائے بغیر چوری چھپے سے صدارتی آرڈر کے ذریعہ دفعہ35-Aکو آئین ِ ہند میں شامل کیاگیا جس کا مقصد صرف ہندوستانی علاقہ میں ایک مسلم ریاست کا قیام عمل میں لاناتھا۔ انہوں نے کہاکہ اس دفعہ کے تحت صرف جموں وکشمیر کا مسلم کردار رکھنا ہے جوکہ غلط ہے، اور غیر آئینی ہے جس کو ختم کیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کوئی پل نہیں یہ صرف کشمیری قیادت کا پروپگنڈہ ہے۔یو این آئی
رہبر تعلیم ٹیچر فورم کا وفد ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن سے ملاقی
ناظم تعلیم نے مسائل کے ازالہ کی کرائی یقین دہانی
جموں // رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کا وفد جموں میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن سے ملاقی ہوا اور اْنہیں رہبر تعلیم ٹیچروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کر نے کے علاوہ اُن کے معاملات کو جلد حل کرانے کی اپیل کی – اس دوران وفدکی قیادت فورم کے نائب چیرمین بھوپیندر سنگھ اور ریاستی جنرل سیکریٹری جہانگیر عالم خان کر رہے تھے – فورم وفد نے اس موقع پرناظم تعلیم جموں کو ایس ایس کے اساتذہ کے حق میں ساتویں پیے لکشمن کو جلد لاگو کر نے کے علاوہ رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی اور ٹائم باونڈ پروموشن کی فائلوں کو مکمل کیا جانے کے علاوہ دیگر کئی مطلبات سامنے رکھے – ناظم تعلیم نے اس موقع پر وفد کو غور سے سْنے کے بعد وفد کو بتایا کہ گورنر انتظامیہ ایس ایس اے اساتذہ کے ساتویں پے کمیشن کو لاگو کر نے کیلئے سنجیدہ ہیں -اْنہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ رقومات کی کمی کی وجہ سے ابھی تک یہ پے کمشن لاگو نہ کیا گیا ہے -اْنہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف سیکریٹری نے اس معاملے میں مرکزی وزارت ایم ایچ آر ڈی کو مزید رقومات طلب کئے ہیں اور اْمید ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک اساتذہ کو ساتویں پے کمیشن کے فوائد سے نوازا جائے گا -اْنہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ غیر مستقل اساتذہ کے مستقلی کے بارے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے اور اساتذہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے -اْنہوں نے دیگر مطلبات جس میں ٹائم باونڈ پروموشن فائلیں بھی شامل ہیں کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی – فورم وفد میں ان کے علاوہ اختر عباس ، دربھ سنگھ ،تریتھ سنگھ ، جوگیندر سنگھ ، مزمل حسین ،منگل سنگھ راکیش سنگھ ،محمد سلیم ،کرتار چند ،دلاور و دیگران موجود تھے ۔
فوجی اہلکارکی سبکدوشی کے سلسلہ میں تقریب
جموں// تحصیل بھلوال ، بلاک متھوارکی پنچایت بگانی کے کھینڈگائوں میں فوج سے سبکدوش ہونے والے ملازم غلام مصطفیٰ ہکلہ کے اعزازمیں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا۔ اس دوران مقررین نے کہاکہ فوج کے سپاہی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ چین کی نیندسوتے ہیں۔انہوں نے غلام مصطفیٰ ہکلہ کی فوج میں انجام دی گئی خدمات کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ غلام مصطفیٰ کی خدمات سے تحریک پاکرعلاقہ کے دیگرکئی نوجوان بھی فوج میں بھرتی ہونے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔اس دوران تقریب میں غلام مصطفیٰ کے رشتہ داروں کی بھاری تعدادشامل تھی۔مقررین نے غلام مصطفیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعدخوشحالی زندگی کیلئے نیک دعائوں سے نوازا۔تقریب کے اختتام پرغلام مصطفیٰ نے تمام شرکاء اوررشتہ داروں واحباب کاشکریہ اداکیا۔