مومن آبادسنجواں میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان
متعلقہ محکمہ پرغیرسنجیدگی کاالزام،بجلی سپلائی بہتربنانے کامطالبہ
ابرارچوہدری
جموں//اگرچہ حکومت کی جانب سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے خاطرخواہ اقدامات کے دعوے کیے جارہے ہیں لیکن زمینی سطح پرصورتحال دعوﺅں کے برعکس ہے ۔اکثردیہی علاقوں کے لوگ بجلی،پانی ودیگربنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن شہرجموں کی مسلم بستیاں بھی انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکارہیں جس کی وجہ سے شہرکے قریب رہنے کے باوجودلوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جموں کے نواحی علاقہ مومن آبادسنجواں کے لوگوں نے کہاہے کہ گزشتہ دومہینوں سے بجلی کی عدم دستیابی اورشدیدآنکھ مچولی سے لوگوں کاجینامحال ہوگیاہے۔عبدالطیف نامی ایک شخص نے کہاکہ مومن آبادسنجواں میں بجلی دومہینوں سے نایاب ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کومحسوس ہورہاہے کہ وہ شہرکے قریب نہیں بلکہ کوسوں دوردیہات میں رہ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مومن آبادسنجواں انتظامیہ کی عدم توجہی کاشکارہے۔لوگوں نے بتایاکہ مقامی مکینوں نے محکمہ بجلی کوکئی مرتبہ شکایت کرکے مانگ کی ہے کہ مومن آبادسنجواں میں بجلی سپلائی میں بہتری لانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں لیکن متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہاہے جس کاخمیازہ عام لوگوں کواندھیرے میں رات گزارنے کی صورت میں بھگتناپڑرہاہے۔لوگوں نے محکمہ بجلی کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے مومن آبادسنجواں میں بجلی کی ناقص سپلائی صورتحال سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ محکمہ لوگوں کوبہتربجلی سپلائی کی فراہمی کےلئے کس قدرسنجیدہ ہے۔انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کوہدف تنقیدبنایااورریاستی گورنرانتظامیہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے مانگ کی کہ جموں کی مسلم بستی مومن آبادسنجواں کے ساتھ امتیازی سلوک کوروکنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اورمتعلقہ محکمہ کوہدایات جاری کی جائیں کہ مومن آبادسنجواں میں لوگوں کوبجلی سپلائی مہیاکرائی جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی کاازالہ ہو۔لوگوں نے انتباہ دیاکہ اگرگورنرانتظامیہ نے مومن آبادسنجواں میں بجلی سپلائی کی فراہمی کویقینی نہیں بنایاتوہم احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
سبھاش چندر بوس کی سالگرہ
پنتھرس پارٹی کی طر ف سے خراج عقیدت پیش
جموں//پنتھرس پارٹی نے نئی دہلی مےں نےتاجی سبھاش چندر بوس کی 122وےں سالگرہ مناتے ہوئے برطانوی حکمرانی سے ملک کو آزادی دلانے مےں سبھاش چندر بوس کی عظےم خدمات قوم کو ےاد دلائےں۔پنتھرس کارکنوں نے ہندستانی پارلےمنٹ سے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کردےنے والے مہابھارت رتن نےتاجی سبھاش چندر سمےت تمام مجاہد آزادی کے ساتھ انصاف کرنے کی اپےل کی۔پنتھرس پارٹی نے سپرےم کورٹ کے سےنئر وکےل پروفےسر بھےم سنگھ کی صدارت والی اپنی قومی مےٹنگ مےں تمام سےاسی جماعتوںاور ہندستانی پارلےمنٹ سے اپےل کی کہ تارےخ کے تمام مجاہد آزادی کی عظےم قربانےوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہےں بھارت رتن کے اعزاز سے نوازا جائے۔انہوں نے کہاکہ نےتا جی سبھاش چندر بوس کو دوسری جنگ عظےم کے مشکل وقت مےں ناقابل ےقےن کردار ادا کرنے کے لئے مہابھارت رتن دےا جانا چاہئے۔نےتاجی کس طرح برطانوی جےل سے بون (جرمنی ) پہنچے؟ کس طرح مہےنوں پانی کے اندر آبدوز سے سفر کرکے جب ہرطرف بم برس رہے تھے جاپان پہنچے ؟ وہ کس طرح جاپان پہنچے او رانڈےن نےشنل آرمی قائم کی؟۔ےہ بھی ناقابل ےقےن ہے کہ نےتاجی نے کس طرح جاپانی جےلوں مےں ہندستانی فوجےوں کی جان بچائی اور انہےں انڈےن نےشنل آرمی مےں مجاہد آزادی کا درجہ دےا۔پنتھرس کارکنوں نے ہندستانی پارلےمنٹ سے جرات کے ساتھ نےتاجی سبھاش چندر بوس کو مہابھارت رتن دےنے اور سردار بھگت سنگھ سمےت ان کے بعد کے تمام مجاہد آزادی کو بھارت رتن دےئے جانے کی بھی اپےل کی ۔پنتھرس پارٹی نے رانی جھانسی سے لےکر سردار بھگت سنگھ اور ان کے بعد کے تمام مجاہد آزادی کے ناموں کی اےک فہرست بھی جاری کی جنہےں بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔ پنتھرس پارٹی نے ہندستان کے نوجوانوں اور طلباسے بھی آزادی کی لڑائی مےں عظےم خدمات انجام دےنے والے مجاہد آزادی کو انصاف دلانے کے لئے متحد ہونے کی اپےل کی۔اس موقع پر جن لوگوں نے اپنے خےالات کا اظہار کےا ان مےں مسٹر راجےو جولی کھوسلہ، رومےش کھجورےا، انل شرما، سنےتا چودھری ، محفوظ خان، سرجےت سنگھ گلےرےا، رشمی دت، سنجے کمار، انکت گپتا ، سورن سنگھ ےادو اور دےگر شامل تھے۔
ریلائنس ریٹیل کو ڈیلیوٹ فہرست میں ملا94واں مقام
نئی دہلی //مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس ریٹیل نے ڈیلوٹی گلوبل پاورس ریٹیلنگ 2019 انڈیکس میں 95 مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 94واں مقام حاصل کرلیاہے جوکہ اس کی بزنس میں شاندارکارکردگی کی غمازہے۔ڈیلیوٹی کی طرف سے جب عالمی سطح پرسالانہ رپورٹ جاری کرکے 250 کمپنیوں کی رینکنگ جاری کی گئی تو ریلائنس ریٹیل کو94ویں مقام پرفائزکیاگیا اوراس کی ترقی کودیکھتے ہوئے اس نے 95پائیدان کی چھلانگ لگادی ہے۔ریلائنس ریٹیل کے 9907سٹورل ہیں اوریہ 6400قصبوں اورشہروں میں کام کررہی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے نومہینوں میں کمپنی نے دوگناریونیو 93,903 کروڑ اور4,278کروڑ پروفٹ درج کیاہے۔
گوا میں انٹرنیشنل بیچ کمبیٹ گیمز
جموں کشمیرکے کھلاڑیوں نے 4 گولڈمیڈل جیتے
جموں//گوا میں17سے 20 جنوری تک منعقدہ پہلی انٹرنیشنل بیچ کمبیٹ گیمز میں جموں وکشمیرکی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے چارگولڈمیڈل جیتے ہیں۔ان تمام کھلاڑیوں نے ایم ایم اے (مکسڈاِن مارشل آرٹس ) میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ارسلان رشید نے فائنل میچ میں ایران کے فائٹرکوہراکر،ابیرمشتاق نے بھی فائنل میچ میںایرانی فائٹرکوہراکر،ساحل منظورنے فائنل میچ میںیواے ای کے فائنٹرکوہراکراورسمیرفاروق نے نیپال کے حریف کوشکست دے کرگولڈمیڈل جیتے۔
NRLM اورWDCکے سیلف ہیلپ گروپوں کو
غنچہ¿ ابریشم کی پیداوار کے لئے منتخب کیا جائے گا: ڈائریکٹر سریکلچر
جموں/سریکلچر محکمہ جموں وکشمیر سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن اور وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے موجودہ سیلف ہیلپ گروپوں کو غنچہ¿ ابریشم کی پیداوار کے لئے منتخب کر رہا ہے۔اس بات کا اظہار ڈائریکٹر سریکلچر گلزار احمد شبنم نے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ سریکلچر محکمہ نے سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن اور وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے جس کے تحت سیلف ہیلپ گروپوں کو غنچہ¿ ابریشم کی پیداوار کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان گروپوں کو ا س مہم کے تحت مفت بیج اور دیگر ضروری اشیاءفراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر سریکلچر نے کہا کہ اس سرگرمی کو شروع کرنے سے پہلے سیلف ہیلپ گروپوں کو مناسب تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ کے تکنیکی عملے نے پہلے ہی اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے پہلے مرحلے کے لئے رورل لائیولی ہڈ مشن اور وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 50گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت کشمیر صوبے میں بھی اتنی ہی تعداد میں گروپوں کو اس کام کے لئے منتخب کیا جائے گا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سریکلچر افسر وں کے علاوہ سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن اور وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
کنسٹرکشن ورکروں کےلئے46لاکھ روپے کی امدادواگزار
جموں/گورنر کے مشیرخورشید احمد گنائی نے 27درج شدہ ورکروں کے حق میں 46لاکھ روپے کی فلاحی امداد واگذار کی ہے۔مشیر موصوف جو کہ جے اینڈ کے بلڈنگ اینڈ اَد ر کنسٹرکشن ورکروس ویلفیئر بورڈ کے چیئرمین بھی ہے نے آج یہ رقم ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درج شدہ کنسٹرکشن ورکروں کے حق میں ” ڈیتھ کم فیونرل اسسٹنس “ اور طبی امداد کے بطور واگذار کی۔اس موقعہ پر بورڈ کے سی ای او مظفر احمد پیر بھی موجود تھے۔
چیئر مین کشمیر سوسائٹی گورنر سے ملاقی
جموں //چئیر مین کشمیر سوسائیٹی فاروق رینزو شاہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے تعلیمی نظام میں جدت لانے اور صوفیت کو لازمی بنانے کی اہمیت کو گورنر کے سامنے اجاگر کیا تا کہ آنے والی نسلوں کو اخلاقی تعلیم سے روشناس کرایا جا سکے اور انہیں امن ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا جا سکے ۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ سرینگر کے شہر خاص علاقے کو ہیری ٹیج سٹی قرار دیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے سٹیٹ جی ایس ٹی کو ختم کرنے کی بھی وکالت کی ۔ انہوں نے کچھ مزید مطالبات بھی گورنر کی نوٹس میں لائے جن میں ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹروں کیلئے خصوصی پیکج تیار کرنا ، صوفی درگاہوں کی تجدید نو ، ریاست میں صوفی سیاحت کو بڑھاوا دینا ، ریڈیو کشمیر دور درشن اور کلچرل اکیڈمی کی طرف سے اولیاو¿ں اور قلندروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا جیسے معاملات شامل ہیں ۔ گورنر نے فاروق رینزو شاہ کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا ۔ گورنر نے اُن پر زور دیا کہ وہ سماج کی بہبودی کیلئے اپنے کام جاری رکھیں ۔
سماگرہ سکھشا کاچار سائینس پارک اور 22 سائنس مراکز قایم کرنے کافیصلہ
جموں //ریاست میں معیارِ تعلیم میں بہتری لانے کے ایک حصے کے طور پر سماگرہ سکھشا جموں کشمیر ریاست میں چار سائینس پارکیں قایم کرے گی ۔ ان میں سے کشمیر اور جموں صوبوں کے سکینڈری اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں دو دو پارک قایم کئے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا ڈاکٹر ارون منہاس کے مطابق چار سائینس پارکوں کے علاوہ ریاست کے ہر ایک ضلع میں ایک ایک سائینس مرکز قایم کیا جائے گا ۔ نہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر اور جموں سے کہا گیا ہے کہ وہ سائینس پارکیں اور سائینس مراکز قایم کرنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں موزون تعلیمی اداروں کی نشاندہی کریں ۔
وجے کمار نے ترقی یافتہ کسانوں کے ساتھ گفت وشنید
جموں //گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے آج سکاسٹ جموں میں سٹیٹ ایڈوائیزری بورڈ برائے ترقیِ کسان کے بورڈ ممبروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ کابنیادی مقصد یہ تھا کہ بورڈ ارکان سے براہ راست ریاست میں زرعی منظر نامے کی زمینی صورتحال سے متعلق جانکاری حاصل کی جا سکے اور اس سیکٹر کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری زراعت منظور احمد لون نے مشیر موصوف کو سٹیٹ ایڈوائیزری بورڈ برائے بہبودی کسان کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی اور کہا کہ اس بورڈ کو کسانوں اور حکام کے درمیان رابطے کو مستحکم کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اور کسانوں کے مسائل کو مقررہ مدت کے اندر حل کیا جا سکے ۔ سیکرٹری موصوف نے کسانوں کو یقین دلایا کہ محکمہ ہمیشہ اُن کی تجاویز پر عمل کرے گا اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرے گا ۔ سیکرٹری سٹیٹ مشاورتی بورڈ عبدالحمید وانی نے اس موقعہ پر پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے سے بورڈ کے کام کاج ، اس کے مقاصد اور پچھلے آٹھ برسوں کی حصولیابیوں کا خاکہ پیش کیا ۔ بعد میں انہوں نے بورڈ کے ارکان اور کسانوں کی طرف سے مشیر کو ایک میمورنڈم پیش کیا اور انہیں کسانوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔ مشیر نے بورڈ ارکان کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ حکومت ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے اس ضمن میں سیکرٹری زراعت کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے مسایل کو حل کرنے کیلئے ایک جامع پلان مرتب کریں تا کہ ریاست کے زرعی منظر نامے کو دوام بخشا جا سکے ۔ مشیر نے اس موقعہ پر کئی کسانوں اور بورڈ ارکان کے کام کی ستایش کی ۔ مشیر نے کہا کہ حکومت ریاست میں نقلی جراثیم کُش ادویات کی خرید و فروخت پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے اور جراثیم کُش ادویات کے معیار کو ہر سطح پر برقرار رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں بادام اُگانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں ہر ممکن مدد دی جائے گی ۔ سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما اور کئی دیگر محکموں کے سربراہان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔
بی وی ایس سی اور اے ایچ ڈگری کورسوں کیلئے
حکومت نے ان سروس اُمیدواروں کی نامزدگی پر روک لگا دی
جموں//حکومت نے ریاستی زرعی یونیورسٹیوں اور ویٹر نری سائینس یونیورسٹیوں میں بی وی ایس سی اور انیمل ہسبنڈری ڈگری کورس کرنے کیلئے ان سروس اُمیدواروں کی نامزدگیوں پر روک لگانے کیلئے حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آج کے بعد پشو و بھیڑ پالن محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو سکاسٹ کشمیر ، سکاسٹ جموں یا کسی بھی دیگر زرعی و ویٹر نری سائینسز یونیورسٹی میں بی وی ایس سی اور اے ایچ ڈگری کورس کرنے کیلئے نامزد نہیں کیا جائے گا ۔
اے او آئی جے وفد کی کیول کمار شرما سے ملاقات
مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی
جموں//ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کا ایک وفدیہاں گورنر کے مشیر کیول کمار شرما کے ساتھ ملاقی ہوا اور مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم مشیر موصوف کو پیش کیا۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شالین کابرا بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر رتن ڈوگرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقعہ پر کئی مطالبات کو اُجاگر کیا جن کا تعلق جی ایس ٹی نظام کے بعد مالی مراعات میں اضافہ کرنا، روز گار سے متعلق مد کو ماڈیفائی کرنا، کرایہ کی سبسڈی کے عمل کو ایک ہزار کلو میٹرکے دائرے میں لانا جیسے معاملات شامل ہیں۔مشیر موصوف نے وفد پر زور دیا کہ وہ انڈسٹری یا تجارتی جریدے کی اشاعت کے معاملے پر غور کریں تا کہ ریاست میں تجارتی منظر نامے کا مثبت تجزیہ کیا جاسکے۔