کٹھوعہ میں اور لوڈنگ کیخلاف خصوصی مہم
۔238 گاڑیوں کیخلاف چالان دائر،36200 روپے کا جرمانہ وصول
نمائندہ عظمیٰ
کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی چیکنگ کے لئے ایس ایس پی ٹریفک رورل جموں مو ہن لعل کیتھ کی نگرانی میں ڈی اسی پی ٹریفک سانبہ۔کٹھوعہ بہاری لعل و دیگ رماتحت افسرون کے ہمراہ ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا۔مہم کے تحت اچانک چھاپہ کے دوران
238 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 36 گاڑیوں کے چلان عدالت بھیجے گئے ،16 گاڑیوں بشمول دو پہیوںکو موٹر وہیکلز کی خلاف ورزیاں کرنے کے پاداش میں ضبط کیا گیا اور 36200 روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔مہم کے دوران متعدد گاڑیوں پر کئی جرموں پر معاملات درج کئے گئے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ خصوصی چیکنگ مستقبل میں بھی جاری رہے گی ،تاکہ ٹریفک خلاف ورزیوںکا خاتمہ کیا جا سکے۔اچانک چیکنگ کے دورانایس ایس پی ٹریفک نے عوام سے تعاون طلب کیا ،تاکہ گاڑیوں کی نقل و حرکت بغیر کسی پریشانیوں کے جاری ہو۔
چنہنی۔ گھورڈی کی سڑکوں کی حالت ابتر،سکولوں میں عملہ کی کمی
’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘نعرہ نا کام ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا :مسافر
نیوز ڈیسک
ادہم پور//نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر نے ایک بار بھر سے اسمبلی حلقہ چنہنی گھورڈی کی سڑکوں کی حالت کو پہلے سے زیادہ ابتر بتایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 5سالوں سے مانتلائی ،لاٹی،ڈوڈو سڑک بجائے بہتر ہونے کے ابتر ہو گئی ہے اور اب سڑک پر کئی کئی روز بسیں بند ہو جاتی ہیں سڑک پختہ سے کچی ہو گئی ہے ،سڑک پر بیشمار کھڈے پڑے ہیں۔ادہمپور گھورڈی سڑک حالت بائوجود مطالبات اور عوامی مظاہروں کے ویسی کی ویسی ہے کئی کئی دن سڑک بند رہتی ہے اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔یہی حال پنجاری اور دھنساس تا چنہنی سڑکوں ہے ۔جہاں تک پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کا تعلق ہے گذشتہ 15سالوں سے زیر تعمیر سڑکیں مکمل نہیں ہو سکی ہیں۔چنہنی تا کیتھ ۔نگلتہ،تا رجار۔کدھ تا مادہ۔گوری کنڈ تا کلی کرلا۔کوسار تا نالہ گونڈی سڑکوں کی حالت کو دیکھا جا سکتا ہے ۔اس کے علاوہ برہین تا ستیالتہ ،گھورڈی تا نالہ گھوڑاں اور لٹیار تا شانتا گلا سڑکوں کی حالت نا گفتہ بہہ ہے ۔ہر سال لاکھوں کروڑوں کے بجٹ پاس ہوتے ہیں لیکن زمینی سطح پر حالت بر عکس ہے ۔سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ ناکام ہو چکا ہے ۔ریاست میں کوئی سرکار جواب دہ نہیں ہے۔
نریگا کے تحت پچھلے دو سال سے لوگوں کو مزدوری نہیں ملی ہے ۔سکولوں میں پہلے سے عملہ کم ہوا ہے کیوں کہ پچھلے کئی سالوں سے اساتذہ کی بھرتی ہی نہیں ہوئی ۔ہر بلاک میں سینکڑوں پوسٹیں خالی ہیں ۔یہاں پہلے ایم بی بی ایس ڈاکٹر دستیاب تھے لیکن یہاں میڈیکل اسسٹنٹ ہیں۔ مسافر نے ان بنیادی سہولیات کی دستیابی کیلئے گورنر اور مرکز سے مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو ۔
کے کے شرما نے منوہر پریکر کی آخری رسومات میں شرکت کی
جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پریکر کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے منعقدہ سرکاری تقریب میں شرکت کی ۔ وہ کل طویل علالت کے بعد گوا میں لب لبہ کے کینسر کی وجہ سے فوت ہوئے تھے ۔ واضح رہے کہ گورنر نے مشیر موصوف کو گوا میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے اور ریاست جموں و کشمیر کی نمائیندگی کرنے کیلئے معمور کیا تھا ۔
ڈوگرہ صدر سبھا کی سرحدی علاقے سے سیاسی پہل
جموں پارلیمانی حلقہ سے جی ایس چاڑک کو بطور امیدوار نامزد کرنے کی اپیل
نیوز ڈیسک
جموں //ڈوگرہ صدر سبھا کی کور کمیٹی ممبران کاایک اجلاس پیر کے روز بشناہ میں زیر قیادت چیئرمین ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک منعقد ہوا۔ اجلاس گذشتہ روز ڈوگرہ بھون جموں میں سیاسی معاملات کمیٹی کے اجلاس میں لئے گئے فیصلہ کے تحت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بشناہ، آر ایس پورہ ،وجے پور اور بڑی براہمناں کے ممبروں خصوصاً سرحدی بیلت کے لوگوں بشمول پنچوں ،سرپنچوں ،لمبرداروں ،چوکیداروں اور سابقہ فوجیوںو
دیگر معزز افراد نے شرکت کی۔اجلاس کی اکروائی ڈی ایس ایس صدر گلچین سنگھ چاڑک کے خطبہ سے شروع ہوئی ،جس میں انہوں نے سیاسی معاملات کی کمیٹی تشکیل دینے کے حالات اور ریاست میں انتخابات موخر پر مفصل روشنی ڈالی۔تمام شرکا نے سیاسی معاملات کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی سیاسی پہل کی تہیہ دل سے حمایت کی ،یہاں تک کہ صدر کو فوری طور سے ڈی ایس ایس کی سیاسی تنظیم کے خیال کو لاگو کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے سیاسی معاملات کمیٹی سے گھمبیر سنگھ چاڑک کو جموں پارلیمانی حلقہ سے امیدوار نامز کرنے کی اپیل کی۔ اجلاس میں جو دیگر مدعے اُٹھائے گئے ،اُن میںآبپاشی نظم کی تجدید، نہر وں کی صفائی، منشیات کی بدعت پر قابو پانا ، طبی سہولیات سے متعلق مسائل حل کرنا ۔دیہی علاقوں میں بجلی سپلائی اور متعدد مرکزی سرکار کی سکیموں کے فنڈز میں مبینہ ہیراپھیری کو روکنا وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں شکایت کی گئی کہ ان سکیموں سے علاقہ میں ابھی تک ایک بھی فرد مستفید نہیں ہوا ہے۔سابقہ سرپنچ ڈاکٹر رگھو ویر سنگھ نے اجلاس سرحدی علاقوں میں غیر معیاری بنکروں کا مسلہ اُٹھایا ۔انہوں نے بتایا کہ بنکروں کی تعمیر ایسی کی گئی ہے کہ بینکر منہدم ہونے کے لئے فقط ایک ہی شیل کافی ہے۔انہوں نے بنکروں میںپانی کے رسائو کا مسلہ بھی اُٹھایا اور کہا کہ پانی کے رسائو کی وجہ سے لوگ ان بینکروں میں نہیں جاتے ہیں۔ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) ایم ایس جموال، پریم گپتا، حکومت سنگھ(ریٹائرڈ ایس پی) ،ایس کلبیر سنگھ ، مدن لعل بھگت، کرپال سنگھ، مہر سنگھ، سوہن سنگھ ، صوبیدار دیوان سنگھ ، راج کمار، کیپٹن ہرش وردھن ،تما م پنچوں و سرپنچوںنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
رام بن المناک حادثہ پر سی ایس ڈی کا اظہار دُکھ
اور لوڈنگ کی بدعت سے نمٹنے کیلئے موثر کاروائی کی اپیل
نیوز ڈیسک
جموں //سول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں و کشمیر(CSD J&K)کے صدر پونیت سنگھ جموال نے رام بن المناک سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سڑک حادثات کا حکام کو سنگین نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اور لوڈنگ کو روکا جاسکتا ہے۔لیکن حُکام ہمیشہ سے ایسے مدعوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔جموں شہر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ شہر میں ٹریفک لائٹس نصب ہونے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں،اسکے باوجود کافی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں ،جو فقط افرادی قوت کا غلط استعمال اور رقم کا زیاں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ان جگہوں پر تعینات کیا جائے ،جہاں پر انکی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے رام بن حادثہ پر کہا کہ 8سیٹوں کی گنجائش والی گاڑی میں15مسافروں کو بٹھانا مجرمانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فعل دیہات کے علاوہ جموں شہر میں بھی جاری ہے۔انہوںنے اس سلسلہ میں سنگین کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سی ایس ڈی صدر نے ریاست کے گورنر سے ٹریفک ولیس اہلکاروں کو خطروں والے مقامات پر تعینات کرنے کی اپیل کی، تاکہ سڑک حادثات کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی چیکنگ کے لئے ضلع کے سینئر افسروں کو اختیار دینے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ ٹریفک قوانین ی خلاف ورزیوں کا تدارک ہو سکے ،نتیجہ کے طور پر سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکے گا۔انہوںنے جموں اور سرینگرمیں میٹرو ریل سروس پروجیکٹ پر فوری طور سے کام
شروع کرنے کی اپیل کی، تاکہ ٹریفک جام سے چھُٹکارا مل سکے۔
اودہم پور میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ
نیوز ڈیسک
اودہمپور// ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر پیوش سنگلہ نے پیر کے روز یہاں منعقدہ آر اوز اور نوڈل افسروں کے ایک اجلاس میں آنے والے پارلیمانی انتخاب کے لئے ضلع میں کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں متعدد مدعوں اور مختلف ٹیموں ،افرادی قوت، اور میٹریل منیجمنٹ ،ٹرانسپورٹ پلان ، ضابطہ اخلاق لاگو کرنے و دیگر مدعوں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔ڈی ای او نے متعدد ٹیموں کے درمیان تال و میل بنانے کی ضرورت اور پولنگ پارٹیوں ،سیکورٹی اہلکاروں اور پولنگ میٹریل خصوصاً دور افتادہ علاقوں کو بر وقت بھیجنے پر زور دیا ،تاکہ ضلع میں انتخابات احسن طریقہ سے منعقد ہوں۔ڈی ای او نے نوڈل افسروں کو اپنی ذمہ واریوں او ررول سے واقف کیا اور انہیں غیر جانبدارانیہ طریقہ اپنانے کی صلاح دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشوک کامر، چیف پلاننگ افسر راجیو بھوشن ، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو وقار گیری، ایس ڈی ایم رام نگر فاروق قاضی ،ایس ڈی ایم چنہنی عبدالستار، ڈپٹی ڈی ای ا و کوسم چب،اے آر ٹی او رچنا شرما ، ڈی آئی او این آئی سی انیل شرما ،انجینئر سجاد بشیر کے علاوہ دیگر افسراں بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
کٹھوعہ میں نوراترا انتظامات کا جائزہ
نیوز ڈیسک
کٹھوعہ//ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ نے پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک اجلاس میں آنیوالے نوراترا تہوار کے انتظا مات کا جائزہ لیا۔ٹیمپل اینڈ شرائن کمیٹی ممبران اورپُجاریوں نے اس موقعہ پر ڈی سی کے سامنے متعدد مسائل اُبھارے اور انکا فوری ازالہ طلاب کیا۔تہوار خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کیلئے اسیر بحث کی گئی۔ڈی سی نے یاترا کے دوران یاتریوں کی سہولیت کے لئے تمام ضرورری انتظام کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پر تہوا رمنانے کے لئے انتظامات جیسے کہ ٹرانسپورٹ، صحت و صفائی، پینے کے پانی، بغیر خلل کے بجلی سپلائی، فسٹ ایڈ سہولیات اور کھانے و پینے کی اشیا پر معقول نرخ اور سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقین سے سہولیا ت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔چیف میڈیکل افسر کو تمام شرائنوں پر طبی سہولیات معہ ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ۔اے ڈی سی ڈاکٹر شوبھرا شرما ، اے ڈی سی گنیش سنگھ بالی، اے ایس پی ،اے سی آر ، اے سی ڈی، اے آر ٹی او، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ایگزیکٹو انجینئروں ،سی ای او ایم سی کٹھوعہ ،سی ای او اور تما دیگر متعلقہ افسروں کے علاوہ متعدد کمیٹیوںکے نمائندوںنے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
نیوزی لینڈ سانحہ پرکینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام
جموں // جموں و ملحقہ علاقوں کے نامور سماجی کارکنوں کی ایک تعداد نے پریس کلب جموں اور بی بی چاند کور گوردوارہ میں کینڈٖل لائٹ مارچ میں شرکت کی ،جس کا اہتمام گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں دہشت گردوں کی جانب سے وحشیانہ طریقہ سے قتل کئے گئے امن پسند شہریوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔شرکا نے مہلوک کے ایصال و ثواب کے لئے 5 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازان ہلاک شدگان کو خراج عقیدت ادا کرنے اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک خاموش جلوس نکالا گیا ،جس میں جموں مسلم فرنٹ کے صدر قاضی عمران،چیئر مین شجاع ظفر، صد رایم ڈی ایف سعید شبیر احمد ،یونائیٹڈ سکھ کونسل کے ممبران دیو آنند بالمیکی سماج کے آر کے کلسوترہ، چیر مین ایس سی/بی سی ، سماجی کارکن ریتا گپتا بھی شومل تھی۔