محکمہ گلبانی کی جانب سے کسانوں کیلئے دو روزہ ورکشاپ
خورشید گنائی کا افتتاح،نئی پیڑھی کو زرعی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی تلقین
نیوز ڈیسک
جموں //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے محکمہ فلوریکلچر ، پارکس اور گارڈنز محکمہ کی جانب سے اکھنور میں منعقدہ دو روزہ تربیتی کم بیداری ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ورکشاپ میں دیگران کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری فلوریکلچر آر کے گوئل، ڈائریکٹرفلوریکلچر رجموں ببیلہ رکوال، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں راکیش کمار سرنگل کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد کسانوں کو حالیہ تکنیک ،طریقہ کار اور آبپاشی کے لئے استعمال مشینری کی جانکاری دی گئی۔دو روزہ ورکشاپ میںجموں ضلع کے مختلف علاقوں کے150سے زائد کسانوں نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران کسانوں کو کمرشل پھول بانی یعنی کہ مُختلف قسم کے اسکے پیداوار ،اسکی محفوظ کاشت اور مائکرو آبپاشی سسٹم کی جانکاری دی۔کسانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر نے کسانوں سے اپنے کھیتوں میں دستیاب پانی کا کفایتی استعمال dripirrigation کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں سے ورکشاپ کا استفادہ لینے کی صلاح دی اور ماہرین کے ساتھ حالیہ تکنیک کی جانکاری حاصل کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے کسان طبقہ سے نئی پیڑھی کو زراعت و متعلقہ کاروائیوں سے واقف کرنے پر زور دیا، جس سے نہ انہیں روزگار دستیاب ہوگا بلکہ دیہی معاشی حالت بھی مستحکم ہو جائے گی۔انہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں میںبدلاﺅ لانے کےلئے کہا اور انہیں روز گار حاصل کرنے کے بجائے روزگار مہیا کرنے والے بن جانے پر زور دیا۔ورکشاپ میں پنجاب زرعی یونیورسٹی، لدھاینہ اور سکاسٹ جموں کے ماہرین نے لیکچر دیا ار کسانوں کو حالیہ تکنیک سے واقف کیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ،کاروائی ناگزیر
کٹھوعہ کے عوامی دربار میں ایس ایس پی ٹریفک دیہی جموں کا انتباہ
نیوز ڈیسک
جموں// ایس ایس پی ٹریفک رورل ،جموں موہن لعل کیتھ نے ڈی ایس پی ٹریفک سانبہ۔کٹھوعہ اور ڈی ٹی آئی کٹھوعہ کے ہمراہ دیالہ چک میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا ،جس میںعلاقہ کے معزز شہریوں اور منی بسز و مسافر بردار آٹوو آپریٹروں ودیگرسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میںراج کمار شرما ، رمیش کمارشرما ، کانت شرما ،سبھاش کمار شرما ، بال کرشن ،کمال سنگھ ،گنیش کمار، یوگ راج شرما ، کرن سنگھ ،دیویندر کمار،رگھوبر سنگھ ،سکندر سنگھ، رنجیت سنگھ ،رام پرشاد، پروین کمار ،دوارکا ناتھ،راکیش کمار، ورن کمار، مدن لعل ، رام پال، بال کرشن شرما ،کا کا چب و دیگران شامل تھے۔اجلاس کے دوران ٹریفک کے متعلق مدعوں کو اُبھارا گیا ور اچھی طرح سے ٹریفک کی روانی کے لئے آراءطلب کی۔اجلاس کے دوران جن مدعوں کا ازالہ کیا گیا ،اُن میںدیالہ چک علاقہ میں موٹر گاڑیوں کو غلط طریقہ سے چلانے اور بد رو پانی نالیوں کے اوپر سے بہنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔بس اسٹینڈ اور بس سٹاپ کی عدم دستیابی سے اکثر و بیشتر گاڑیوں قومی شاہراہ کے بیچوں بیچ روکتی ہیں ،جس کی وجہ سے عام طور سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔دو پہیہ چلانے والوں کو اپنی سلامتی کےلئے کریش ہیلمٹ ڈالنے کی صلاح دی گئی۔کوئی بھی مسافر گاڑی اگر بغیر روٹ پرمٹ کے چلے گی یا سیٹوں کی گنجائش میں رد و بدل کیا گیا ہو ،تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ٹریفک پولیس کو خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف چالان کرنے کے موقعہ پر خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری کےلئے ترجیحی طور سے کونسلنگ و بیداری پیدا کرنے کےلئے کہا گیا ، تاکہ ٹریفک کی خلاف ورزیاں کم ہو جا ئیں۔اجلاس میں عام لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ۔
۔2 منشیات فروش گرفتار ،7.5 کلو گرام چرس برآمد
نیوز ڈیسک
جموں //پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 11کلو گرام فکی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز ایک منشیات فروش زاہد احمد خان کو گرفتار کیا اور انکے قبضہ سے 11کلو گرام فکی اور 2.01 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔دوسرے منشیات فروش کو پولیس کی خصوصی آپریشن گروپ کی ایک ٹیم نے بن علاقہ سے گرفتار کیا اوراسکے قبضہ سے 7.5 کلو گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے دونوں مبینہ ملزمان کے خلاف معاملات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کٹھوعہ سے دو مویشی سمگلر گرفتار
نیوز ڈیسک
جموں //پولیس نے کٹھوعہ میں مویشی سمگلنگ کیک ایک کوشش ناکام بنا کر2 مویشی سمگلروں کو گرفتار کیا۔ پولیس بیان کے مطابق پویس کو منگل کے روز اُس وقت ایک کامیابی ملی، جب پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں د ومویشی سمگلروں کو گرفتار کرکے انکی گاڑیوں سے16مویشیوں کو بازیاب کیا۔پولیس نے چڈووال علاقہ میں دو گاڑیوں کو روکا ،جن میں مویشی بھرے ہوئے تھے، جنھیں غیر قانونی طور سے لے جا رہا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
پبلک سروس کمیشن ملازمین ایسو سی ایشن کی باڈی تشکیل
نیوزڈیسک
جموں // جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن ملازمین ایسو سی ایشن کی نئی باڈی تشکیل دی گئی ہے۔ ایک پریس بیان کے مطابق اس سلسلہ میں ایبجک (آر) کے ریاستی صدر بابو حسین ملک اور سینئر ٹریڈ یونین لیڈر فاروق احمد لون کی قیادت میں ایسو سی ایشن کاا یک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران درج ذیل عہدہ داروں کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا : اشوک کمار(صدر)، سجاد احمد (نائب صدر) ، بکرم جیت سنگھ ( جنرل سیکرٹری)، رویندر موہن (سیکرٹری) ، ارشاد احمد (صلاح کار)، جاوید احمد (پبلسٹی سیکرٹری)،جیون سنگھ (پریس سیکرٹری) اور دلجیت سنگھ کو بطو ر کیشئر منتخب کیا گیا۔اجلاس کے دوران پبلک سروس کمیشن کے ملازمین کے مسائل پربھی گفتگو کی گئی۔ ان مطالبات میں جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن ریکروٹمنٹ رولز تشکیل دینا ، سیکشنز افسر، ہیڈ اسسٹنٹ، سینئر اسسٹنٹوں و غیرہ کی اسامیاں پیدا کرنا ،ڈی پی سی بر وقت منعقد کرنا و غیرہ شامل ہیں۔اجلاس کے بعد چیئرمین پبلک سروس کمیشن سے ملازمین کے مسا¾ل حل کرکے انکے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کی گئی۔
جو نیئر کے ایس افسروں کو فوری طور سے نئی تعیناتیوں پر جوائن کرنے کی ہدایت
جموں //ریاستی انتظامیہ نے سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے متعدد احکامات کے تحت تبدیل کئے گئے اُن تمام جونیئر کے اے ایس افسروں (تحصیلداروں /انچارج تحصیلداروں/نائب تحصیلداروں سے،جنھوںنے ابھی تک اپنی اپنی نئی تعیناتیوں کے مقام پر جوائن نہیں کیا ہے ، سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور سے اپنی نئی تعیناتیوں کی جگہوں پر جوائن کریں ۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک حُکمنامہ میں کہا گیا کہ سرکار اس حُکم کے عدم تعمیل کا سنجدہ نوٹس لے گی ۔لہذا تمام ایسے افسروں ،جنھوں نے ابھی تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہوں پر جوائن نہیں کیا ہے ،سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے آپکومتعلقہ تعیناتیوں کی جگہ سے فوری طور فارغ (relieve) تصور کریں اور اپنی نئی تعیناتی کی جگہوں پر فوری طور جوائن کریں ،بصورت دیگر ایسے افسروں کے خلاف بغیر کوئی مزید نوٹس جاری کئے ہوئے تحت قوانین سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ریاست کے پسماندہ طبقہ جات کیساتھ امتیازی سلوک کا الزام
بیک وارڈکمیشن میں اعلیٰ ذات کے ممبران کی تعیناتی پراظہاربرہمی
نیوز ڈیسک
جموں//جموں وکشمیرسٹیٹ بیک وارڈکلاسزمہاسبھاکاایک اجلاس تنظیم کے کنوینر چوہدری بنسی لال کی صدارت میں منعقدہواجس میں مقررین نے دُکھ کااظہارکرتے ہوئے ریاستی ومرکزی حکومتوں کوآڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے اندربیکورڈطبقات آبادی کے ساتھ پچھلے 72سالوں سے ناانصافی کی گئی ہے ۔نمبر۱۔سپریم کورٹ آف انڈیا منڈل کمیشن سفارشات کے تحت ریاست کے اندربیکورڈطبقات آبادی کومنڈل رپورٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ریاست کے اندرسرکارنے جبراً سٹیٹ کمیشن فاربیکورڈکلاسزکے اندرترمیم کرکے ایک سازش کے تحت سٹیٹ بیکورڈ کلاسزطبقات آبادی کوبری طرح نظرانداز کیاہے ۔اس کمیشن میں بیکورڈطبقات آبادی کے ممبرنہیں لیے ہیں۔اس کمیشن میںان لوگوں کوتعینات کیاہے جولوگ اس زمرے میں آتے ہی نہیں ہیں ۔منڈل کمیشن رپورٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ریاستی سرکارنے اس زمرے میں آتے ہی نہیں ہیںمنڈل کمیشن کی رپورٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرکارنے ان لوگوں کوتعینات کیا۔(۱)بیکورڈکمیشن چیئرمین شری جیت لال ممبرشری انکارسیٹھ ،ممبرشری بی کے گپتا، یہ تینوں ممبران اپرکاسٹ سے ہیں۔منڈل کمیشن رپورٹ یہ کہتی ہے کہ سٹیٹ کمیشن فار بیکورڈکلاسزکے اندربیکورڈکلاسزطبقات آبادی کے ممبرہونے چاہیئے۔ بڑی دکھ کی بات ہے جب بھی اس طبقات کے حق وحقوق کی باری آئی ایک بہت بڑی سازش کے تحت بہت بڑادکھاوادے کریہ ستم ظریفی کی جاتی رہی ہے۔دوسری جانب مقررین نے کہاکہ اس طبقات آبادی کونہ ہی کونسل میں اورنہ ہی ایم ایل سی لیاجاتاہے جبکہ ان لوگوں کے یہاں پریہ حق حقوق ہیں تمام سیاسی جماعتوں کے سیاست دانوں چاہے وہ کانگریس ہو،نیشنل کانفرنس ہویاپی ڈی پی ہو ۔سابق بی جے پی ۔پی ڈی پی کی سرکار نے جھوٹے وعدے اپنے ووٹ بنک مضبوط کرنے کے ماسوائے کچھ نہیں کیا ۔اس طبقات آبادی کوہرلحاظ سے ان کے حق حقوق سے محروم کیاہے۔ریاست کے اس طبقات کو 27فیصدریزرویشن آج تک نہیں دی گئی ہے ۔ہرجگہ منڈل کمیشن رپورٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ۔خودہی ریاستی ومرکزی سرکاروں نے منڈل کمیشن رپورٹ جوکہ 9ججز پرمشتمل فیصلہ سپریم کورٹ نے دیاہے ان سرکاروں نے قانون کاتحفظ کرنے کے بجائے آنریبل سپریم کورٹ آف ناڈیا کے 9ججزکے فیصلہ قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔یہ سراسر سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کی توہین ہے ۔شرکانے یہ بھی کہاکہ ریاست جموں وکشمیرکے آنریبل گورنر ستیہ پال ملک سے پچھلے تین ماہ سے ملنے کاوقت مانگ رہے ہیں ،لیکن بڑے دکھ کی بات ہے کہ ریاست جموں وکشمیرکے اس طبقات آبادی کوملنے کاوقت نہیں دیاگیا۔گورنرصاحب کاکہناہے کہ میں مصروف ہوں،ٹائم دینے سے انکارکیاگیاہے ۔جبکہ گورنرکے مشیرجناب خورشیداحمدگنائی کواس مدعے کے بارے زبانی وتحریری کئی عرضیاں فریادی کرچکے ہیں۔ریاست کے اندر یہ طبقات آبادی بھی ایک ریاست کاحص ہیں۔یہ طبقات ریاست کے اندرایک گلدسے کی طرح رہتے ہیں جس میں ہندومسلم سکھ عیسائی آپسی بھائی چارے کاثبوت ہیں۔اس تصویرمیں ہیں پھران لوگوں کوہرلحاظ سے ان کے حقوق سے محروم کیوں کیاجارہاہے۔تمام مدعاکے مسائل کوزیربحث اورزیرغورلاکر مقررین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس طبقات آباد ی کے پریشانیوں اورمسائل کوسن کر ان مدعوں کافوری طورحل نکالاجائے ۔ریاست کے اندر 27فیصد ریزرویشن فوری طوردی جائے ۔سٹیٹ بیکورڈکمیشن کے اندر فوری طوراس طبقات آبادی کے ممبرتعینات کئے جائیں۔ریاست کے اندراس طبقات آبادی کے ایم ایل سی بنائے جائیں تاکہ یہ لوگ بھی وہاں جاکراپنی نمائندگی کرسکیں اوریہ طبقات بھی آئین ہند سے ملنے والی مراعات سے مستفیدہوسکیں۔میٹنگ میں حصہ لینے والوں میں سردارسوچیت سنگھ،کستوری لال بسوترہ ،مدن لال بلڈوترہ ،کلدیپ راج چلوترہ، رحیم دین ملک ، کرتارگاندھی، مختیارکالیا ، سمترا دیوی، راکیش ورما، موہن لال پوار، مدن لال چلوترہ ودیگران شامل تھے۔