ٹرانسپورٹر وں کا وفد کے ۔ سکندن سے ملاقی
جموں//ٹرانسپورٹروں کے ایک وفد نے جموں میں گورنر کے صلاح کار کے ۔ سکند ن کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر سامون ، ٹرانسپورٹ کمشنر ایس پی وید ، انڈر سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلال احمد بٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس آر ٹی سی چند سنگھ ، آر ٹی او جموں رومیش کے بھٹ ،آر ٹی او کشمیر دھننتر سنگھ ، ڈائریکٹر فائنانس ٹرانسپورٹ مہیش داس اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صلاح کار نے ریاست میں ٹرانسپورٹ شعبے کی بہتری اور فروغ کے لئے وفد کو چند تجاویز دیں ۔
پنون کشمیر ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد
حالیہ سیاسی ڈیولپمنٹ پر غور و خوض کیا گیا
جموں//پنون کشمیر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں جمعہ کے روز منعقد ہوا ، جس میں حالیہ سیاسی ڈیولپمنٹ پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں انتخابات کے پیش نظر ابھرتے ہوئے سیاسی منظر پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اجلاس کی قیادت پنون کشمیر کے صد رویریندر رینہ نے کی، جس میں صلاح کار پروفیسر ایم ایل رینہ ،جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن ) کمل بھاگاتی، جنرل سیکرٹری اوپنیدر کول ، کنونیئر پی کے یوتھ سمیر بھٹ ، خزنچی اشوک چرنگو، سیکرٹری پی کے یوتھ کلہن کاچرو، کندن رینہ، آر ایل دھر و دیگران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سری لنکامیں ہوئے دہشت پسندانہ حملہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی گئی۔او ردو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اجلاس میں کشمیری پنڈتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر پیدا کی جارہی دشواریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،جسکی وجہ سے طبقہ کو برسوں سے ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔اجلاس میں M-Form دائر کرنے کے عمل کو ختم کرکے طبقہ کو جمہوری حق میں شرکت کرنے کیلئے آسان طریقہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں طبقہ کو روز گار فراہم نہ کرنے کی بھی تنقید کی گئی اور کہا کہ بیروزگاری کی وجہ سے کشمیری پنڈت نوجوانوں کو ریاست سے باہر جانا پڑتا ہے جسکی وجہ سے بزرگوں کو پریشانیاں ہوتی ہیں۔اجلا س میں اعلان کیا گیا کہ پنون کشمیر ’’سوشل سیکو رٹی آرکیٹیکچر‘‘ تعمیر رک رہا ہے جسے عنقریب ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے دفعہ -370 اور 35-A کو ہٹانے کے لئے مودی سرکار کی جانب سے کام کرنے کی ستائش کی گئی۔اوپیندر رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری پنڈت وادی کشمیر کے اصل باشندے ہیںاور انکا س پر پہلا حق ہے۔ انہوں نے 7.5 لاکھ بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے کشمیر کے شمال اور مشرق میں علحیدہ ہوم لینڈ بسانے کا مطالبہ کیا گیا ،جہاں پر آئین ہند کا اطلاق ہو۔
لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا اجلاس
صوبہ جموں میں مئی ڈے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
جموں //صوبہ جموں میں مئی ڈے منانے اور 29 ۔اپریل کو ریلی کا انعقاد کرنے کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اطلاعا ت کے مطابق صوبہ جموں کے مختلف طبقہ کے ملازمین اور پنشنرس یومیہ اجرت پر کام کرنے والے و دیگران کا ریلی میں شرکت کرنے کی توقع ہے،جس کا اہتمام آل جے اینڈ کے لو پئیڈ ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے زیر قیادت نامور ٹریڈ یونین لیڈر عبدالمجید خان کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مئی ڈے ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ملازمین نے صوبہ کے کونہ کونہ میں جا کر ملازموں سے حمایت حاصل کی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین ریلی میں شرکت کریں گے۔فیڈریشن کی جانب سے ریلی اور مارچ کا اہتمام ہر سال مئی مہینہ کی پہلی تاریخ کو اُن شہیدوں کو یاد کرنے کے لئے کیا جاتا ہے ،جنھوں نے1886میں شکا گو ،امریکہ میں اپنے مطالبہ کو لیکر شہادت حاصل کی۔
جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کا فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ
جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ نے ریاست جموں و کشمیر میں فوری طور سے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک پریس بیان میں مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے ریاست میں پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ا سے بی جے پی کی شکست قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پرحیرانگی کا اظہار کیا کہ ایک طرف تو گونر کہتے ہیں کہ پنچایتی انتخابات میں کوئی کون خرابہ نہیں ہوا اور انتخابات پر امن ڈھنگ سے منعقد کئے گئے وہیں دوسری جانب انہوں نے اسمبلی انتخابات پارلیمانی انتخابات کے ساتھ منعقد کرنے میں متعدد ہیلے بہانے کئے۔انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اکٹھا ہونے کی اپیل کی ،تاکہ بی جے پی کے منقسم سیاست کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کومزید پریشان نہیں کیا جا سکتا ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات فوری طور سے منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ -370 اور 35-A کو ہٹانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کو ہٹانے کا فیصلہ ریاست کے لوگ کر سکتے ہیں۔
جگتی۔کٹرہ کیلئے نیا ٹریکنگ روٹ ایجاد کیا گیا
جموں //محکمہ سیاحت نے صوبہ میں ٹریکنگ کیلئے نئے روٹوں کی شناخت کرنے اور کھولنے کے عمل کی پہل شروع کی ہے ۔اس سلسلہ میںڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم انسویہ جموال کی قیادت میں ایک ٹیم نے جگتی۔کٹرہ میںٹریکنگ کی افادیت کا جائزہ لیا ۔یہ ٹریک شو مندر مڑھ (نگروٹہ تحصیل) سے شروع ہو کر نال گڑھ ٹاپ (موضع ڈنگ ) میں اختتام پذیر ہوا۔راستہ میں ٹیم نے کئی تنگ راستوں کو پار کیا ،جو کہ دیودار کے نوکیلے پتوں سے بھرے ہوئے تھے۔نال گڑھ پہاڑی پر قدرتی پتھروں کے تخت کے علاوہ کالکا دیوی ماں کا ایک چھوٹا سا مندر بھی ہے۔اس ٹریکنگ روٹ کی مسافت تقریباً 24کلو میٹر ہے۔،جس میں زیادہ مشکلات نہیں ہیں۔اس روٹ کے لئے ضروری جانکاری ماسٹر جگدیش راج شرمانے فراہم کی ہے۔خوبصورت مناظر، مختلف پھلوں ،تیز ہواوں۔ندیوں والا نیا ٹریکنگ روٹ ٹریکروںکے لئے جنت ثابت ہوگا ۔محکمہ اس نئے روٹ کو موسم سرما کے دوران فروغ دینے اور اسے ایڈوینچر ٹورازم کیلئے کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
گورنمنٹ زنانہ کالج پریڈ میںبیداری پروگرام کا اہتما م
جموں //جموں و کشمیر سٹیٹ فارسٹ ریسرچ انسٹیچوٹ (SFRI) کی جانب سے یہاں بائیولاجکل ڈائیورسٹی بین الاقوامی دن منانے کے سلسلہ میں جمعہ کے روز گورنمنٹ زنانہ کالج پریڈ میں Seed Biodiversity بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام کا عنوان ‘Our Biodiversity, Our Food and Our health.’تھا ۔ جسکا مقصد طالبات کو مختلف بیجوں ، پودوں کی جانکاری بذریعہ بیج اور بیجوں کا استعمال بطور آرٹ ،کرافٹ اور ذیافت کرنے کی جانکاری فراہم کرنا تھا۔پروگرام کا اہتمام ہمارے خوراک سسٹم پر انحصار کرنے ،مقوعی اور ہیلتھ ایکو سسٹم کے متعلق بیداری پھیلانا تھا ۔پروگرام میں بیج تخلیقی آرٹ مقابلہ اور سیڈ آئی ڈی مقابلہ بھی شامل تھا ،پروگرام کا اہتمام ایکو کلب اور کالج کے شعبہ باٹونی کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔ڈائریکٹر SFRIاوم پرکاش شرما ،پرنسپل زنانہ کالج پریڈ ڈاکٹر ہیملہ اگروال نے افسروں ، باٹونی پروفیسروں ،عملہ اور کالج کی طالبات کے ہمراہ پودے لگائے ۔مصباح انجم ،شریہ شرما اور دکھشا ڈوگرہ نے بیج تخلیقی آرٹ مقابلہ میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیڈ آئی ڈی مقابلہ میں نشا منہاس، ریما راجپوت اور کومل شرما نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پروگرام میں شعبہ باٹونی کی ہیڈ سیما کوتوال ،ایسو سیٹ پروفیسر ڈاکٹر شالو سمبیال ،ڈاکٹر انورادھا پنڈوہ، انجو کول، ڈاکٹر جاوید اقبال ،ڈاکٹر ابرار میر، ڈاکٹر سیار آفتاب اور ڈمپل نے بھی شرکت کی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا ڈرائیونگ سکول مالکان کیساتھ تبادلہ خیال
جموں //پرنسپل سیکرٹری ٹراسنپورٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر سامون نے جمعہ کے روز یہاں جموں صوبہ کے ڈرائیونگ سکول مالکان اور انسٹرکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران انہیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی کاجانکاری دینے کے علاوہ انہیں سڑک حادثات کم کرنے کے لئے روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔وزیر موصوف ڈرائیونگ سکول مالکان کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے ،جنہوں نے وزیر کے ساتھ جمعہ کے روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔اجلاس میں موجود دیگر لوگوں میں اسپیشل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ امت شرما ، جموں اور کٹھوعہ کے آر ٹی او دھننتر سنگھ اور راج کے تھاپا کے علاوہ صوبہ جموں کے تمام آر ٹی اوز نے بھی شرکت کی ، بعد ازاں ، انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے ٹیکسی اسٹینڈ پر ڈرائیوروں کے لئے منعقدہ یک روزہ طبی کم آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح کیا۔