سرکار گیہوںحصولیابی مرکز قائم کرنے میں ناکام : رویندر
نیوز ڈیسک
جموں //سابقہ ایم ایل سی و کانگریس کے ایک سینئر لیڈر رویندر شرما نے کہا ہے کہ سرکار گیہوں کی خوش خرید کے لئے حصولیابی مرکز قائم کرنے اور گیہوں کی امدادی قیمت قائم کرنے میں ناکام رہی ہے،جس سے کسانوں میں کافی پریشانیاں ہو رہی ہیں جنھیں درمیانہ دار سستے داموں پر فصل خرید کر استحصال کرتے ہیں۔ایک پریس بیان میں انہوں نے سرکار پر مناسب مقامات پربر وقت حصولیابی منڈی قائم کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے جس کے نتیجہ میں کسان درمیانہ دارکو اپنی فصل سستے داموں پر بھیچنے کے لئے مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80فیصد سے زائد کسانوں کو اپنی فصل درمیانہ داروں کو بھیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیںہے،تاکہ وہ اپنے قرضہ کا چکا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے زراعت کے تئیں غفلت شعاری سے شعبہ کی کمر ٹوٹ گئی ہے،جو کہ دیہی اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں پہلے ہی 2.9% کی گراوٹ درج کی گئی ہے،جو کہ ملک کے لئے باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے حصولیابی مراکز قائم کرنے اور پیداوار کی مناسب ریٹ مقرر نہ کرنابد قسمی ہے۔
پینتھرس سربراہ نے سدھ مہادیو میں ہنگامی میٹنگ کی
۔17 سے 19 جون تک قومی یکجہتی کیمپ منعقد ہوگا
جموں//نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے، جو سدھ مہادیو میں 42 ویں قومی یکجہتی کیمپ کا انعقاد کرنے کے مشن کے تحت جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں، آج صبح پینتھرس پارٹی کے ساتھیوں کے ساتھ سدھ مہادیو کا دورہ کر کے قومی یکجہتی کیمپ کے انعقاد کے لئے کئی سماجی اور سیاسی کارکنوں سے ملاقات کی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے 1978 میں سدھامدیو کیمپ کی شروعات کی تھی، جب وہ پہلی بار کانگریس کے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور یہ آج تک جاری ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے 1981 میں کانگریس کی حمایت یافتہ شیخ محمد عبداللہ کی اس وقت کی حکومت کے ساتھ اپنی نا اتفاقی کے بعد کانگریس پارٹی اور ایم ایل اے کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس حکومت کی مخالفت کی، کیونکہ تقریبا 5 لاکھ لوگوں کو جموں و کشمیر میں بسنے کی اجازت دینے والے قانون کو منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون نے ان لوگوں کو واپسی کی اجازت دی، جو 1947 سے 1954 تک اپنی مرضی سے جموں و کشمیر سے پاکستان چلے گئے تھے اور انہیں اسی وجہ سے کانگریس پارٹی سے نکال دیا گیا۔ انہوں نے اپنے کئی سینئر ساتھیوں اور انقلابی دوستوں کے ساتھ مل کر 23 مارچ، 1982 کو پینتھرس پارٹی قائم کی۔ بھیم سنگھ کو 1983 میں چنینی اسمبلی حلقہ سے ان حقائق کے باوجود منتخب ہوئے، جبکہ بھیم سنگھ کے خلاف کانگریس کے مہم کی قیادت ہندستان کی اس وقت کی وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی نے کی تھی۔سدھ مہادیو، جموں و کشمیر کے تاریخی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں بھگوان شیو نے سدا راکشس کو قتل کیا تھا، اس لئے یہاں کا نام سدھامدیو رکھا گیا۔ سدھ مہادیو ہمالیہ کی گود میں واقع ہے جس میں جموں صوبے کے ڈوڈہ، اودھمپور، کٹھوعہ اضلاع کے ساتھ پہاڑی اوربرف سے ڈھکے علاقوں سے گھرا ہے۔ پروفیسر سنگھ نے 17 سے 19 جون، 2019 تک سدھ مہادیو میں قومی یکجہتی کیمپ کے انعقاد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ سدھ مہادیو جموں و کشمیر کے سب سے زیادہ کشش مقامات میں سے ایک بن کر ابھرا ہے، جو لوگوں کی ثقافت اور سلوک کے ایک سیکولر کردار کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ پورنیما پر لوگوں / مقامی کمیٹیوں کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے اور اس کے بعد تمام علاقوں کے لوگوں کی طرف سے ثقافتی اور سماجی اتحاد کیمپوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔پروفیسربھیم سنگھ کے ساتھ پینتھرس پارٹی کے ہمراہ کئی لیڈروں میں محترمہ انیتا ٹھاکر (جنرل سکریٹری)، مسٹر دھنی رام اتری (ریاستی سیکرٹری)، مسٹر کلدیپ سنگھ (صدر-جموں و کشمیر کسان کونسل)، شری امرناتھ مہرا (ضلع نائب صدر-اودھمپور) ، مسٹر خورشید احمد وانی ( جنرل سیکرٹری بلاک چنینی)، سودن کیش گپتا (سیکرٹری-سدھ مہادیو)، مسٹر پشکن انتال (سیکرٹری-اسٹوڈنٹس یونین) اور دیگر شامل تھے۔
شبھ میموریل انٹرنیشنل سکول اکھنورنے نئی ویبسائٹ لانچ کی
جموں //شبھ میموریل انٹرنیشنل سکول اکھنورنے ہفتہ کے روز اپنی نئی ویبسائٹ لانچ کی۔ ویبسائٹ کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر مقررین نے مسرت کا اظہار کیا۔ شبھ میموریل انٹرنیشنل سکول ایک بین الاقوامی سکول ہے ،جو اکھنور قصبہ میں قائم کیا گیا ہے۔سکول میں 2013 سے اکھنور کے طلاب کو میعاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ویبسائٹ لانچ کرنے کی رسم ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما اور سکول کی پرنسپل شلپا مہاجن نے انجام دی ۔ اس موقعہ پر ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما مہمان خصوصی تھے۔سکول مخلوطی تعلیمی ادارہ ہونے ی وجہ سے دونوں پری ۔پرائمری اور پرائمری سطح تک کی تمام ضروریات کو پورا کرتی ہے۔سکول کو لوگوں تک رسائی کیلئے ایک مظبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضروت محسوس کی جاتی تھی ،جسکے لئے سکول ہذا نے ویبسائٹ لانچ کی۔سکول والدین کو تکنیکی جانکاری فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔
جگتی ہسپتال کا درجہ بڑھاکر
اسے ایس ڈی ایچ کرنے کو منظوری
سری نگر//مئی کی 29 ؍ تاریخ کو گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میںمنعقد ہوئی ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں 40بستروں والے جگتی ہسپتال کو ایس ڈی ایچ بنانے کو منظوری دی گئی جبکہ اس ہسپتال کے لئے مختلف زمروں کی 73 اسامیوں کو بھی منظوری دی گئی۔جگتی قصبے میں تقریباً`4200 سے زائد کنبے رہتے ہیں ۔یہاں کی آبادی تقریباً40,000ہیں اور قومی شاہراہ کے نزدیک ہونے کے باعث اس ہسپتال میں کافی رَش رہتا ہے۔مذکورہ ہسپتال نے ابتدائی طور 2011ء میں میڈیکل ایڈ سینٹرل کے بطور کام شروع کیا تھا۔ہسپتال کا درجہ بڑھانے کے ساتھ اس کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا۔
عالمی یوم ماحولیات ۔2019منانے کیلئے پروگرام کا اہتمام
جموں //5 جون کو عالمی ماحولیات دن منانے کے لئے سنت نرانکاری چیریٹیبل فائونڈیشن کی جانب سے ایک جامع شجر کاری پروگرام ملک بھر کے 17ہل اسٹیشنوں پر صفائی و ستھرائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہ دن کرہ ارض پر گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ماحولیاتی بحران پیدا ہونے کے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔اقوام متحدہ یہ دن ہر سال "Beat Air Pollution."کے موضوع سے منائی جارہی ہے۔سال رواں میں فائونڈیشن کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں بلیو ٹی شارٹ اور کیپ اور سنت نرانکاری سیوا دل کے آدمی وردیوں میں ملبوس شجر کاری مہم میں شرکت کریں گے۔فائونڈیشن کی جانب سے مصوری، رشی کیش، اور ننی تال ،شملہ اور دھرم شالہ اور مانلی ۔مہا بلیشور ،پنچانگنی ،پن ہالہ، خاندلہ اور لونوالہ میں صفائی وستھرائی کا اہتمام کرے گی۔پروگرام کا اختتام حلف برداری کے ساتھ کیا گیا۔
راہل سہائے ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کے چیئر مین منتخب
جموں //ٹرانسپورٹ نگر ایسو سی یشن کا ہفتہ کے روز یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں معزز شہریوں اور ممبروں نے شرکت کی،جس میںراہل سہائے کوٹرانسپورٹ نگر ایسو سی ایشن کا چیر مین منتخب کیا گیا۔اجلاس میں سہائے کو اپنی ٹیم کے ممبروں کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا ۔سہائے نے دیپک دفتری کو بطور جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ۔راہل سہائے نے ممبران کا ان پر اعتماد دکھانے کے لئے شکریہ دا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ٹرانسپورٹ نگر کی بھلائی اور بہتری کے لئے کافی کاوشیں کریں گے،تاکہ ایسو سی ایشن کو فعال بنایا جا سکے۔ممبران نے چیر مین کو بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر کی حالت انتہائی خستہ ہے ،جہاں پر صفائی وستھرائی کافقدان ہے اور سڑکوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ممبران نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر کے لئے کوئی داخلہ گیٹ نہیں ہے۔سہائے نے ممبران کو بغور سنا اور کہا کہ وہ تمام مطالبات کو میعاد بند وقت میں پوراکریں گے۔انہوں نے ممبران کی ڈائریکٹری بنانے اور سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے کی صلاح پیش کی۔اجلاس میں میسرز یونائٹڈ موٹرس کے لوکیش کوچر، میسرز آٹو لنکرس کے ہرپیندر سنگھ ،میسرز ائیور گرین کے رمن گپتا، میسرز ری پبلک موٹر اسٹورز دیویندر ککڑ، میسرز لنگر ٹرانسپوررٹ کے راجیش لنگر، میسرز سدرشن موٹر سٹور کے سنجے گاندھی، میسرز سندیپ موٹرس کے اشونی کمار پنڈوہ، میسر زبلگوترہ اکر ایکسیئریز کے کلدیپ بلگوترہ ، میسز ڈیزل سپئیرس کے راجو چاولہ، میسز لالاہ اینٹر پرائز ز کے کمل گوہل،شو بامبا ، راکیش گپتا ،ستیش گپتا و دیگران بھی اجلاس میں شامل تھے۔