جموں و کشمیر میں حد بندی
پینتھرس سربراہ کی صدر سے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر میں حد بندی کرانے کی اپیل
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کے حد بندی کے لئے ہندستان کے صدر سے آرٹیکل 370 کے تحت فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ تقریبا 25 برسوں سے حد بندی نہیں ہوئی ہے۔ پینتھرس سربراہ نے جموں و کشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی تقسیم کے سلسلے میں ریاست کے ووٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک کے لئے کانگریس اور بی جے پی سمیت قومی پارٹیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ پروفیسربھیم سنگھ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور اب بی جے پی نے کشمیر صوبے اور جموں پردیش کے ووٹروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے۔وادی کشمیر کے مقابلے میں جموں پردیش کے ووٹر زیادہ ہیں، لیکن جموں صوبے میں صرف 37 اسمبلی سیٹیں ہیں جبکہ وادی کشمیر میں 46۔ انہوں نے کہا کہ 1993 میں اس وقت کے گورنر مسٹر جگموہن نے آخری حد بندی کرائی تھی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر سے ہندستان کے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت ریاست میں حد بندی کرانے کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی، کیونکہ صدر ہی واحد اتھارٹی ہیں جو اس کا اختیار رکھتے ہیں۔پروفیسربھیم سنگھ نے سپریم کورٹ کے کچھ معزز حکام کے اس دعوے کو غلط تشریح قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے ریاست میں 2026 تک حد بندی منجمد کردی گئی ہے۔ صدر راج کے دوران جموں و کشمیر کے گورنر ہندستان کے آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مداخلت کر سکتے ہیں۔پینتھرس سربراہ نے صدر سے ریاستی اسمبلی انتخابات کرانے سے پہلے فوری طور پر اسمبلی حلقوں کی حد بندی کرانے کی اپیل کی۔
کیتھ برادری کا اجتماع 15جون کو منعقد ہوگا
جموں//کیتھ برادری کے ممبروں میںبھائی چارہ، احساس ہمدردی اور خیر سگالی کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے آر ایس پورہ میںکیتھ برادری کا ایک اجتماع 15جون کو منعقد کیا جا رہا ہے۔تہوار کا افتتاح ہون ،پوجا اور کیرتن کے ساتھ صُبح9 بجے شروع کیا جائے گا، جس کے بعد لنگر کا اہتمام کیا جائے گا۔کیتھ برادری کے صدر گردھاری لعل کیتھ نے برادری کے تمام ممبران سے اجتماع میں سر گرمی سے شرکت کرنے اور دعائیں حاصل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کلپوش فائونڈیشن 6 جون کشمیری پنڈتوں کے لباس کا مقابلہ منعقد کر رہی ہے
جموں //سماج کی بھلائی اور کلچرل ورثہ کو محفوظ رکھنے کا کام کرنے والی ایک این جی او کلپوش فائونڈیشننے ابھینو تھیٹر میں کشمیری پنڈتوں کے لباس کا ایک مقابلہ 6 جون کومنعقد کر رہی ہے ۔منگل کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این جی او کی چئیر پرسن وینا وانچو نے کہا کہ فائونڈیشن کشمیری پنڈتوں کے رواعیتی ورثہ کو محفوظ رکھنے کے علاوہ سماج کے متعدد طبقوں کی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ این جی او نے ایک ڈریس مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تاکہ نئی پیڑھی کو کشمیری پنڈتوں کے پرانے رواعیتیلباس سے واقف کیا جا سکے۔چیر پرسن نے کشمیری پنڈت طبقہ کے تمام لوگوںکو اس مقابلہ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فائونڈیشن ضرورت مندوں اور مریضوں میں نقدی اور جنسی طبی معاونت فراہم کرتی ہے اور ہر سال طبی و خون کے عطیہ کے کیمپ منعقد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ صاف و شفاف ماحول قائم رکھنے کے لئے سوچھ بھارت ابھیان کی جاناکری دینے اور لوگوں کو اس میں سرگرمی سے شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔فائونڈیشن چیر پرسن و واحد ٹرسٹی وینا وانچو، ڈائریکٹر ویر جی ڈلو، کارڈی نیٹر اجے رازدان پر مشتمل ہے۔