ایم جی نریگا اور ایس بی ایم پر ادائیگی پہلی تکمیل کی بنیاد پر کی جائے: ڈی سی کشتواڑ
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے ایم جی نریگا اورایس بی ایم میں ادائیگی کرنے میں مبینہ شکایات کا سنجدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ ایم جی نریگا اور ایس بی ایم کاموں کی ادائیگی پہلے تکیمل ،پہلے آئو کی بنیاد پر کریں۔ڈی سی کی جانب سے جاری حُکم میںکا گیا ہے کہ ا حُکم کو من و عین لاگو کیا جائے۔دریں اثنا، ڈی سی نے اپنے حُکم میںاے سی ڈی اور ڈی پی او کشتواڑکو بی ڈی اوز کی جانب سے تقسیم کاری کی مانیٹرنگ کرکے اسکی اطلاع ڈی سی کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔حُکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی بھی خلاف ورزی پر سنگین کاروائی کی جائے گی۔
زہر خوارانی میں ایک کی موت
زاہد ملک
ریاسی //اطلاعات کے مطابق ضلع میں ایک شخض کی زہر خوارانی سے موت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یونس ولد کاکہ ،ذات عیسائی ساکنہ گران موڑ ،عمر 28سال (غیر شادی شدہ) نے کوئی زہریلی شہ نوش کر لی،جسکی وجہ سے اسکی حالت متغیر ہوئی۔اُسے فوری طور سے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر دفعہ 174 سی ا ٓر پی سی درج کرکے تحققیات شروع کر دی ہے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے لواحقین کو آخری رسومات انجام دینے کے لئے سپرد کی گئی ہے۔