سیلف ہیلپ گروپس کا30فیصد کوٹہ یقینی بنایا جائے : ڈی سی
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ’’سیلف ہیلپ گروپ آف انجیئنرس سکیم‘‘کی مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کیلئے منگل کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی سی نے ضلع میں ’سیلف ہیلپ گروپ آف انجیئنرس سکیم کیلئے رہنما خطوط لاگو کرنے پر مختلف محکموں کی جانب سے2017-18 کیلئے کشتواڑ میں ایس ایچ جی انجینئروںکو کام الاٹ کرنے پر تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی سی نے بعض محکموں کی جانب سے ’سیلف ہیلپ گروپ آف انجیئنرس سکیم کو لاگو کرنے میں جاری رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیا اور موقعہ پر ہی تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو مقرر کردہ 30 فیصد کوٹہ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید ہدایت دی کہ جہاں پر صد فی صد فنڈنگ دستیاب ہے وہ کام یقینی طور سے ایس ایچ جئیز کو الاٹ کی جائے تاکہ ان ایس ایچ جئیز کو فنڈز کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے لائن ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ بیروز گار انجینئروں کی حوصلہ افزائی کرے،تاکہ یہ انجینئر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے محکموں سے ان جوان سال انجینئروں کی توانائی اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ضلع کی کُل ہُم ترقی میں پیش رفت یقینی بنائیں ۔
ڈگری کالج ڈوڈہ میں دو روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کرنے کا اعلان
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//ہندو پاک کے اُردو ادب میں انسان دوستی اور محبت کا پیغام کے عنوان پر ماہ ستمبر میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ دو روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جی ڈی سی ڈوڈہ کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے تفصیل تباتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس شعبہ اُردو کی طرف سے قومی سطح کے کامیاب سیمینار کے بعد اب نئے موضوع پر پروگرام ہورہا ہے اُنہوں نے اس کانفرنس کے لئے ڈین اکیڈمک افییرس ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو صدر شعبہ اکنامکس کو کنوینئر مقرر کیا ہے جبکہ شعبہ اُردو کے صدر ڈاکٹر اختر حُسین اُدھیانپور و ڈاکٹر امتیاز احمد ذرگر کو رابطہ کار مقرر کیا ہے اسی کانفرنس میں موضوع پر نہ صرف ریاست یا بیرونی ریاست بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ شرکت کرسکتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے بیرون ملک سے ادیب مکالہ پیش کرنے کے لئے خود حاضر نہ ہوسکے تو بھی وہ اپنا مکالہ ارسال کرسکتا ہے جس کو کوئی اور پڑھ کر سُنا سکتا ہے چناب ویلی کے ادبی حلقوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کی طرف سے اس اعلیٰ سطح کی کانفرنس کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے خوشی او ر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ ڈوڈہ کے معروف ادیب و درجنوں کتابوں کے مصنف سعداللہ شاد فرید آبادی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے نہ صرف اُردو زبان کی خدمت ہے بلکہ ہماری ثقافت تہذیب علم دوستی شعور کا بھی آئینہ دار ہے اور ایسی کانفرنسوں سے چناب ویلی بالخصوص صدر مقام ڈوڈہ کا ایک صاف مثبت پیغام پوری دُنیا کے ادبی حلقوں میں جائے گا اور یہ کئی برسوں تک ڈوڈہ کو علم و ادب میں نئی تحریک دیتی رہے گی۔
کشتواڑ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی
پی اے ایف کا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ اور منڈل علاقہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پبل ایوئیر نس فرنٹ نے ضلع انتظامیہ کے خلاف ایک زور دار احتجای مظاہرہ کیا۔مُظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ایف کے صدر شاکر صدیقی نے مطالبات کو اُجا گر کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ اور منڈل علاقوں میں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں نلکے مہینوں سے خُشک پڑے ہوئے ہیںاور بار ہا استدعا کے باوجودانتظامیہ خواب غفلت میں سوئی ہوئی ہے۔ انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ نائیگڑھ سکیم آزادی سے ہی محکمہ صحت عامہ کے لئے پیسے اینٹھنے کی ایک مشین ثابت ہو رہی ہے، جسکی تکمیل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔صدیقی نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی، جو شالیمار میں پانی کے لفٹنگ پمپوں کی مانیٹرنگ کرے تاکہ نائیگڑھ واٹرسکیم کی تکمیل تک لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ قصبہ میں پرائیویٹ واٹر ٹینکرس نے لوٹ مچا رکھی ہے ا ور فی ٹینکر 1800 روپے سے2000روپے طلب کرتے ہیں۔انہوں نے ریاست کے گورنر سے رام بن کے عوام کی مانگ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ا پیل کی ہے۔
مطالبات پورے کرنے پرپی ڈی پی ڈوڈہ کا اظہار تشکر
محمداسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بلاک بھاگواہ نے ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی و صدر ضلع ڈوڈہ پی ڈی پی شہاب الحق بٹ کا بھاگواہ علاقہ کے لئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی طرف سے ڈوڈہ میں عوامی دربار کے دوان علاقہ بھاگواہ کے تمام مطالبات تسلیم کرکے پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے بلاک صدر بلاک بھاگواہ فاروق احمد میر کی صدارت میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس دربار کے موقع پر علاقہ بھاگواہ کے پنین، منجمی، گوٹھا، سزان کیلئے فی گاؤں 63KVAبجلی فرانسفارمر کا مطالبہ پورہ کرنے اور گاڈان، پنین، ڈھاکہ کھڑوت کے لئے واٹر سپلائی سکیم نصب کرنے و دیگر تمام مطالبات پورا کرنے کئی تعلیمی اداروں کی ترقی و ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک پر اقدامات کرنے پر عوام نے محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام صدر ضلع اور جوان سال تعلیم یافتہ قائد شہاب الحق بٹ کے بھی مشکو رہیں جنہوں نے ایک عام آدمی کو وزیر اعلیٰ کے دربار میں رسائی ممکن بنادی جس کا ماضی قریب میں تصور ہی موجود نہ تھا اور بھاگواہ کی عوام اپنے قائد شہاب الحق بٹ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اُن کا ڈوڈہ کو تعلیم کا گڑھ بنانے کا جو خواب ہے اور لوگوں کو خود روز گار کے لئے کھڑے کرنے و نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کا جو منصوبہ ہے ہم ہر ہمیشہ اُن کے ساتھ ہیں اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ہم عنقریب ڈوڈہ میں یونیورسٹی ، سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن و دیگر اعلیٰ تعلیمی ادارے بھی دیکھیں گے ۔ اور ڈوڈہ حلقہ کی عوام خوش قسمت ہے کہ اُن کو شہاب الحق بٹ جیسا شریف النفس تعلیم یافتہ مخلص رہنما ملا ہے۔
منشیات فروش گرفتار ،70کلو گرام فکی برآمد
ایم ایم پرویز
رام بن//پولیس کومنگل کے روز اُس وقت اہم کامیابی ہوئی جب رام بن پولیس نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر شان پیلس کے نزدیک ایک ناکے پر ایک کار سے 70کلو گرام فکی برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق کار ڈرائیور آلٹو کار زیر نمبر JK18A-8068کو تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جسکی وجہ سے کار ناکہ کے پاس اُلٹ گئی ۔جس دوران پولیس نے بحالی کے دوران کار ڈرائیور سے 70کلو گرام فکی برآمد کی اور اُسے موقعہ پر ہی گرفتارکیا۔منشیات فروش کی پہچان فیاض احمد ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکنہ قاضی گُنڈ ،اننت ناگ کے بطور کی گئی ہے۔رام بن پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
بگا میں ویلڈنگ کورس کا اہتمام
ریاسی //ضلع کے گلاب گڑھ خطہ کے دور درازدیہات کے نوجوانوں کیلئے فوج کی جانب سے ایک ویلڈنگ کورس کا اہتمام کیا گیا ،جسکامقصد نوجوانوں کو ہنر سے بااختیار بنا کر انہیں منافع بخش روزگار حاصل کرنے میں مدد دینا تھا ۔مورخہ02جولائی 2018 سے منعقدہ اس12روزہ کورس میں 20نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔تربیتی کورس کے دوران تھیوری کلاسوں کے علاوہ پریکٹکل تربیت پر زور دیا جائے گا، تاکہ تربیت پانے والے نوجوان ویلڈنگ کے ہنر سے بخوبی ماہر بن جائیں اور انہیں اپنا اینٹر پرائز قائم کرنے کے لئے یا مناسب روز گار حاصل کرنے میں مدد ملے۔کورس کے اختتام پر تمام اُمیدواروں کوNSDC کی جانب سے کورس مکمل کرنے کے بعد اسناد عطا کی جائیں گی۔موضع بگا کے سرپنچ بہاردین نے منجانب مقامی عوام فوج کی جانب سے دور دراز علاقہ کے نوجوانوں کے لئے اس پہل کی ستائش کی۔
خاتوں کی نعش درخت کے ساتھ لٹکتی پائی گئی
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی میں ایک خاتوں کی نعش پُر اسرار طور سے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ستیہ دیوی زوجہ رگھو ناتھ ذات لوہار ،عمر 32سال ساکنہ ہُنڈر ضلع ریاسی کی نعش کو ایک درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی پائی گئی۔ارناس پولیس اسٹیشن میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ٹپر اور فوجی کی کیسپر کے درمیان شاہراہ پر ٹکر
محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر درشی پورہ کے قریب فوج کی کیسپر نامی مائین پروٹیکشن گاڑی اور ٹپر کے درمیاں ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے تاہم دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاضی گنڈ سے بانہال کی طرف آنے والا مقامی ٹپر نمبر JK-14B/4635 بانہال کے نزدیک درشی پورہ علاقے میں مخالف سمت سے آنے والی فوج کی کیسپر نامی مائین پروٹیکشن وہیکل سے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے تاہم اس حادثے سے کوئی شدید زخمی نہیں ہوا البتہ ٹپر ڈرائیور شکیل سوہل ولد محمد رفیق سوہل ساکنہ چملواس بانہال معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ نکلا۔ پولیس نے ضابطے کے تحت کاروائی کی ہے۔