۔5کلو بھکی برآمد، 1گرفتار
عظمیٰ نیوز
جموں//پولیس نے شہر کے مانڈہ علاقہ میں ایک شخص کو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جسویندر سنگھ کو گزشتہ شب ماندہ نگروٹہ کے قریب اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ 5کلو بھکی لے کر جا رہا تھا۔ اس کے خلاف متعلقہ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
محکمہ فوریکلچر کا کاستی گڑھ میں بیداری وتربیتی پروگرام
ڈوڈہ//محکمہ فلوریکلچر ڈوڈہ نے ڈوڈہ کے کاستی گڑھ گائو ں میں لیونڈر اور دیگر خوشبودار پودوں کی بیداری معہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر ڈوڈہ ارجن سنگھ نے لوگوں کو مرکزی معاونت والی سکیموں جیسے باغبانی کی مجموعی ترقی کے لئے مشن،راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا اور اگریکلچر ٹکنالوجی منیجمنٹ ایجنسی جنہیں محکمہ کسان کیمونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے چلا رہا ہے سے متعلق بیدار کیا۔پریہار نے ڈوڈہ کے کسانوں کو آگاہ کیا کہ گرمیوں کے مہینوں میں ہزاروں کونٹلوں کے حساب سے میریگولڈ پھول اگاتے ہیں اور پھولوں کی کاشت کے ذریعے روزی کماتے ہیں۔اب منظر نامے کے بدلتے اورضروری تیل کی بہت بڑی مانگ کے پیش نظر راویتی زراعت کی ضرورت نہیں ہے بلکہ خشبودار پھولوں کی کاشت جن میںلوینڈر،روز میری،جیرانیم وغیرہ جس میں کم آبپاشی اور کھاد کی ضرورت ہوتی ہے اورتویل عرصہ تک خشک رہ سکتی ہے ۔بیداری پروگرام کے دوران محکمہ کے ماہرین نے فلوریکلچر کے مختلف پہلوئوں پر لیکچر دیئے۔کسانوں کو تازہ ترین تکنیکی مداخلتوں سے آگاہ کیا گیا تا کہ وہ ان کا استعمال کر کے پھولو ں کے کاروبار اور پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔پروگرام میں کاستی گڑھ اور اس کے مضافاتی علاقوں کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ محکمہ فلوریکلچر کے اسٹاف نے شرکت کی۔علاقے کے لوگوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے کیلئے محکمہ کی کوششوں کو سراہا اوران سے اپیل کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے بیداری پروگرام منعقد کریں تاکہ محکمے کی طرف سے چلاے جانے والے منصوبوں سے کسان کمیونٹی زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکے۔
کٹھوعہ میں منریگا کے تحت 698 کاموں پر 735کروڑ روپے خرچ
کٹھوعہ //گورنرکے صلاح کے وِجے کمار نے آج کٹھوعہ ضلع کے دورہ کر کے وہاں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور آئی جی پی ایس ڈی سنگھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے وِجے کمار نے متعلقہ محکمہ کو کام کی رفتار میں سرعت لا کر اہداف کو معیار کے مطابق مقررہ وقت پر حاصل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ جو پروجیکٹ رقومات نہ ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہیں انہیں فوری طور انتظامی محکمہ کے ساتھ اٹھایاجائے اور وقت پر مکمل کیا جائے۔ صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے صلاح کار نے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو انتہائی نگہداشت سے متعلق ایمبولنسوں اور دیگر صحت خدمات کے حوالے سے رپورٹ داخل کرنے اور بائیو میڈیکل فضلہ کو مناسب ڈھنگ سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی۔ انہیں بتایا گیا کہ مارچ سے جولائی تک ضلع ہسپتال میں 508جراحیاں ، 400خواتین کی زچگی کے علاوہ78857 مریضوں کی تشخیص کی گئی ۔انہوں نے دستیاب رقومات کا مناسب استعمال کر کے پروجیکٹوں پر وقت پر مکمل کرنے اور مختلف بہبودی سکیموں کی موثر عمل آوری کے احکامات دئیے۔ تعمیرات عامہ شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے ، بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے اور خالی اراضی کا مناسب کا استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ کھیل میدان تیار کرنے کے احکامات دئیے۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ پانی کی قلت پر قابو پر موثر اقدامات کرنے کے بھی احکامات دئیے۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کی تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال دستیاب 108.32 کروڑ روپے میں سے مارچ 2018ء تک 101.23کروڑ روپے کا تصرف کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے لئے ابھی تک 25.14 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 16.76کروڑ روپے کی لاگت سے 558 مکانات تعمیر کئے گئے ہیںجبکہ منریگا کے تحت 735کروڑ روپے 698 کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت ابھی تک 90فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ دریائے راوی پر گنڈیال کے مقام پر زیر تعمیر پل رواں سال دسمبر تک چالو کیا جائے گا جبکہ جولائی میں کٹھوعہ میں نئے تعمیر شدہ کیندر ودھیالیہ کو کار گر بنایا گیا ہے اور سب ضلع ہسپتال نگری پرول کو رواں مہینے کو کھولا جائے گا۔بعد میں کئی وفود نے صلاح کار سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔
سانبہ میں سوچھ بھارت کے تحت 98.10فیصد اہداف حاصل
سانبہ //ضلع سانبہ میں آواس یوجنا کے تحت جولائی تک ضلع میں 181 مکانات تعمیر کئے گئے ، سوچھ بھارت مشن کے تحت 98.10 فیصد اہداف حاصل کئے گئے جبکہ 13538 گیس کنکشن بھی فراہم کئے گئے۔اس کے علاوہ ضلع میں 1500بنکر بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔یہ اعداد و شمار ضلع سانبہ کے ترقیاتی منظر نامہ کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دئیے گئے جس کی صدارت گورنر کے صلاح کے وجے کمار نے کی جب کہ صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما اور آئی جی پی ایس ڈی سنگھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی وہاں موجود تھے۔اس دوران کئی عوامی اور سیاسی وفود نے صلاح کار سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے۔ ڈپٹی کمشنر سانبہ سشما چوہان نے ایک پریذنٹیشن کے ذریعے ضلع کے ترقیاتی منظرنامے اور ضلع میں مختلف حصولیابیوں اور طے کئے گئے اہداف کے بارے میں جانکار ی دی۔صلاح کا ر نے ضلع انتظامیہ کو ضلع میں سڑک رابطوں کو مستحکم کرنے اور سرحدی علاقوں میں انفرادی اور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر میں سرعت لانے کے احکامات دئیے ۔انہوں نے بحال شدہ سرکاری اراضی پر شجرکاری کرنے ، ہر بلاک میں کھیل میدان تعمیر کرنے اور ضلع میں آرگنک فارمنگ کو فروغ دینے کی ہدایت دی۔صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے صلاح کار نے کتوں کے کاٹنے سے پیدا شدہ بیماری کی روکتھام کے لئے ضروری ادویات کی دستیابی اور ضلع رہیبلیٹشن سینٹر کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو کھیلو انڈیا پروگرام پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ضلع کے چار بلاکوں میں کھیلو انڈیا کے تحت 10کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے اور ان کھیل مقابلوں میں تقریباً10,000 نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔تعلیمی شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ڈائیٹ میں اساتذہ کو خصوصی تربیت فراہم کرنے اور عوامی شکایات کا وقت پر ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔
؎ بھاجپا کی’ہرگھر ترنگا‘مہم کا آغاز
۔15اگست کو ہر گھر پر قومی پرچم لہرایا جائے گا
عظمیٰ نیوز
جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے 72ویں یومِ آزادی تقریبات کے سلسلہ میں خطہ کے اندر لوگوں میں قومی جھنڈے تقسیم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔’ہرگھر ترنگا‘مہم کا آغاز جموں کے شیواجی چوک سے کیاگیا۔ پارٹی ریاستی صدر رویندر رینہ اور سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندرگپتا کی قیادت میں پارٹی لیڈران نے علاقہ کے دکانداروں میں قومی جھنڈے تقسیم کئے۔اس موقع پر بھاجپا ریاستی صدر راویندر رینہ نے کہاکہ یہ پہل ہر جگہ ہونی چاہئے تاکہ ہر گھر میں ترنگا پہنچے اور 15اگست کے دن ہر گھر کی چھت پر ترنگا لہرائے۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی منانے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔ اس موقع پر سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کاویندر گپتا نے پارٹی ورکروں سے کہاکہ اس مہم میں توسیع کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ یوم آزاد ی کے دن شہر اور گاؤں میں ہرگھر پر ترنگا لہرائے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی حاصل کرنے کے لئے مجاہدین آزادی نے کیا کیا قربانیاں دیں، اس بارے نوجوان نسل کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سکولی بچوں کو بھی اس میں شامل کیاجائے گا۔ بھاجپا کی اس مہم کے تحت خطہ جموں کے دیگر اضلاع میں بھی پارٹی کارکنوں نے ترنگے تقسیم کئے ۔
جموں کو علاقائی خود مختاری ناگزیر: شرما برادران
سبھی لیڈروں کو انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
جموں//کانگریس پارٹی سے وابستہ دو سنیئرلیڈران نے کہاکہ جموں کو علاقائی خود مختیاری ملنے تک سبھی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو الیکشن بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ سابقہ کابینہ وزیر رہے شام لال شرما اور ان کے برادر اکبر مدن لال شرماجوکہ جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس ٹکٹ پر ممبر آف پارلیمنٹ بھی رہے ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ کشمیر مرکوز سیاسی حکمرانوں کے زیر تسلط جموں وکشمیر ریاست کے اندر اقتدار میں آنے والی حکومتوں نے جموں کو ہمیشہ کم تر سمجھا ہے۔ جموں کے بھلوال برہمناں علاقہ میں کانگریس ورکروں کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سنیئرلیڈران شام لال شرمااور ان کے بھائی مدن لال شرمانے کہاکہ جموں نے ہمیشہ ہندوستان اور ریاست کے درمیان پل کا کام کیا ہے لیکن اس کو ہمیشہ کشمیری حکمرانوں نے نظر انداز کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سبھی لیڈران جموں کو علاقائی خود مختیاری ملنے تک الیکشن بائیکاٹ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ علاقائی خود مختیار ی ہی جموں کی سیاسی، اقتصادی ترقی کی ضامن ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ دونوں لیڈران کانگریس کی کشمیرقیادت سے کافی خفا ہیں، شام لال شرما جوکہ پارٹی کے ریاستی نائب صدر تھے، نے اس عہدہ سے چند ماہ قابل استعفیٰ بھی دے دیاتھا۔
سپیکر مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی
نئی دلی //ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج نئی دلی میںمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے انہیں ریاستی کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق جانکاری دی۔ انہوںنے ریاست میں دو سرحدی بٹالینوں کے قیام کے لئے مرکزی داخلہ وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عمل کو جلد مکمل کرانے کی گزارش کی۔انہوں نے چیمبر آف ٹریڈرس فیڈیشن جموں سے متعلق معاملات پر بھی راج ناتھ سے تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل چیمبر کے وفد نے سپیکر سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات سامنے رکھے تھے۔
’ کھیلو انڈیا اور فٹ رہو ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘
ٹیکنیکل ٹریڈس کو شکست دے کر ہیلتھ کیئر ٹیم نے ٹرافی جیتی
حافظ قریشی
بنی // تحصیل بنی میںمقامی انتظامیہ کی جانب سے’ کھیلو انڈیا اور فٹ رہو ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘کا اہتمام کیا گیا جس میں بنی کے قریب 8 سرکاری محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل مقابلہ ٹیکنک ٹریڈس اور ہیلتھ کیئر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ر اس فائنل مقابلے میں ہیلتھ کیئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ لیا ٹیکنیکل نے پہلے بلے بازی کی اور 12اؤروں میں7 وکٹیں کھو جانے پر92 رنز بنائے جس میںمدن لال نے اپنی ٹیم کے لئے 34 رنز کا یوگدان دیا۔ ہیلتھ کیئر نے 11.4 اؤر میں ہی ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو انفرادی طور ر بھی اعزازت سے نوازا گیا ۔ ہیلتھ کیئر کے کھلاڑی نیتن کو مین آف دی میچ اور مین آف ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 60 رن بنائے تھے اور 12 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا تھا۔ مہمان خصوصی طور پر ایس ڈی ایم بنی اجیت کمار، تحصیلدار بنی سدیش کمار، پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول بنی اشوک کھجوریہ ، بی ایم او بنی و دیگر آفسیران موجود تھے۔
بانہال کرکٹ لیگ2018
بلس چریل کو ہر ا کر رائزنگ کرکٹ کلب بانہال بنا فاتح
محمد تسکین
بانہال//نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رضاکارانہ کھیل پیدا کرنے کیلئے آرمی کیمپ بانہال نے بانہال کرکٹ لیگ 2018کا انعقاد کیا جس میں ضلع رام بن کی 72ٹیموں نے حصہ لیا ۔ بانہال کرکٹ لیگ 2018 کا فائنل رائزنگ کرکٹ کلب بانہال نے بلس چریل بانہال کو 7وکٹ سے ہرا کر جیت لیا۔آل راونڈر عامر حمید وانی مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے گئے انہوں نے 66رن بنائے اور3وکٹ لئے۔ٹورنامنٹ مقامی ٹیموں کو میدان میں اپنی مہارت دکھانے کیلئے منعقد کیا گیا ۔اس ایونٹ میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں ضلع رام بن کے مختلف علاقوں کی 72ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح 20جولائی کو ایس ڈی پی او بانہال شفیق احمد وانی ،تحصیلدار بانہال اور سینئر فوجی افسران نے کیا تھا۔بانہال کرکٹ لیگ فائنل میچ میںمہمان خصوصی عابد پٹھان اے سی سی کلب منیجر،ظہیر عباس ،محمد سفیق وانی،تحصیلدار بانہال اور عبدالرشید گیری،پرنسپل ہائر سکینڈری سکول بانہال موجود تھے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے فوج کے اس اقدام کو سراہا گیا ۔فوج نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔