سیلف ہیلپ گروپ لسواڑہ بشناہ کی تشکیل
اشوک کماری صدرجبکہ راجندرکورسیکریٹری نامزد
جموں//آ ل جموں وکشمیر پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموں کے زیراہتمام خواتین ورکرس سیلف ہیلپ گروپ کی میٹنگ گائوں لسواڑہ وارڈ نمبر 2 بلاک وتحصیل بشناہ زیرصدارت سرداراجیت سنگھ اڑیال ورکر ٹیچرنیشنل بورڈ فار ورکرایجوکیشن اینڈڈیولپمنٹ وزارت لیبراینڈایمپلائمنٹ گورنمنٹ آف انڈیا ریجنل ڈائریکٹر جموں ،لسواڑہ گائوں کے وارڈنمبر 2 میں منعقدہوئی ۔اس دوران میٹنگ دودرجن کے قریب خواتین ورکروں نے شمولیت کی۔اس موقعہ پر خواتین بہبودی اور بیداری وپردھان منتری سیلف ہیلپ گروپ بنانا،وغیرہ سے متعلق تفصیلی خیالات کااظہارکیاگیا۔اس دوران خواتین نے اتفاق رائے سے وومن ورکرس سیلف ہیلپ گروپ گائوں لسواڑہ بلاک وتحصیل بشناہ کے نام سے قائم کیا۔گروپ کی تفصیل اس طرح ہے۔اشوک کماری صدر، راجندرکورسیکریٹری ،سمرتی شرما خزانچی، نیشادیوی ،سدیش رانی،منجوچاڑک ،گیتادیوی، سپریت کور ، انیتا، نیتا چاڑک۔منشیا ممبران گروپ شامل ہیں۔میٹنگ میں دیگربزرگ خواتین ویدپرکاش شرما ،سکھدیوسنگھ ودیگرعہدیدار بھی موجودتھے۔
پنشنروں کے دیرینہ مطالبات پورے کیے جائیں:اجیت ایڈیال
جموں//آل جموں کشمیرپنشنرس اینڈ سوسائٹی ایسوسی ایشن نے ریاستی گورنرکے صلاحکمار بی بی ویاس سے پنشنروں کے مطالبات جلدازجلد حل کرنے کی مانگ کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں صدرآل جموں وکشمیرپنشنرس اینڈسول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموں سرداراجیت سنگھ ایڈیال نے ریاستی پنشنروں کے مطالبات کودہراتے ہوئے ریاستی گورنرکے صلاحکار بی بی ویاس پرزوردیاہے کہ ان کوپوراکیاجائے جن میں ایس آراو 333 مورخہ 2 ،اگست 2018 پنشنروں کے حق ضروری ترمیم کرنا، ساتویں پے کمیشن ایرئیرس کی یک مشت ادائیگی ،6فیصدڈی اے جنوری 2009سے جون 2009 تک اورمیڈیکل الائونس کو2000روپے ماہوار ماہ جنوری 2016 سے کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔پریس بیان میں ایڈیال نے کہاکہ ہماری نابرابری سے متعلق مانگ 1996سے چلی آرہی تھی ،اس کیلئے ہم سابق گورنراین این ووہرہ کے مشکور ہیں اورایسوسی ایشن اس کاخیرمقدم کرتی ہے تاہم اس میں پنشنروں کے حق میں ذکرنہیں کیاگیا اس میں مزیدترمیم کی ضرورت ہے۔اس مقصدسے سرداراجیت سنگھ ایڈیال بی بی ویاس ،صلاحکارریاستی گورنر سے ان جائز مطالبات کوجلد حل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ یہ طبقہ مزیدپریشان نہ ہو۔
ماسٹرجگت رام کی وفات پر نیشنل کانفرنس لیڈران کااظہارتعزیت
جموں//نیشنل کانفرنس لیڈران نے کاستی گڑھ منڈول (دھروٹھ ) ضلع ڈوڈہ کے ماسٹرجگت رام کی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی ہے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق ماسٹرجگت رام نے 2002 میںبی ایس پی کوچھوڑکر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی تھی۔اس سے پہلے انہوں نے 1996 میں رام بن اسمبلی حلقہ سے انتخاب بھی لڑاتھا۔نیشنل کانفرنس لیڈران نے آنجہانی کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی ہے۔تعزیت کااظہارکرنے والے این سی لیڈران میں سابق ایم ایل اے ڈاکٹرچمن لال ، سجادشاہین ضلع صدر رام بن ،محمدعارف میر، ٹھاکر چھیل سنگھ ،مکندلال ،محمدفاروق ودیگران شامل ہیں۔
جمہوری اداروں کومضبوط بنانے کیلئے خواتین رول نبھائیں :بملالتھرا
جموں//آمدہ پنچایتی انتخابات کوجمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم قراردیتے ہوئے صوبائی نائب صدر وسابق ایم ایل اے بملالتھرانے پارٹی ورکران بالخصوص خواتین پرزوردیاہے کہ بڑے چیلنج سے نبردآزماہونے کیلئے پارٹی سرگرمیوں میں تیزی لاکرانتخابات میں عوامی توقعات کے مطابق جمہوری اداروں کی مضبوطی یقینی بنائیں۔بملالتھرانے مرالیاں،آرایس پورہ میں پارٹی کی خواتین ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کوجمہوریت کوزمینی سطح پرمضبوط بنانے کیلئے آئندہ پنچایتی انتخابات میں اپنارول نبھانے کیلئے بڑے پیمانے پرآگے آناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ پنچایتی اداروں کی مضبوطی میں دیہی علاقوں کی ترقی مضمرہے۔ انہوں نے کہاکہ سماج کی ہمہ جہت ترقی اورخواتین کوسیاسی طوربااختیاربنانے کیلئے خواتین کوآگے آنے کی ضرورت ہے۔اس دوران بی جے پی سے وابستہ متعددخواتین ورکروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکتے ہوئے پارٹی قیادت ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ پربھرپوراعتمادکااظہارکیا۔بملالتھرانے پارٹی میں شامل ہونے والی نئی سیاسی کارکنان کاوالہانہ استقبال کیا۔انہوں نے پارٹی کارکنان پرزوردیاکہ وہ نیشنل کانفرنس کوزمینی سطح پرمضبوط کرکے ریاست کے تینوں خطوں کی بلالحاظ مذہب وملت اورعلاقہ ترقی کویقینی بنایاجائے۔اس موقعہ پر وینادیوی،جیوتی دیوی،رانی دیوی،تلکی راج ودیگران موجودتھیں۔
اے ڈی سی ادہم پورنے سوچھتاسرویکشن گرامین کاجائزہ لیا
ادہم پور//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرادہمپور کرشن لال نے ضلع افسران کی ایک میٹنگ منعقدکرکے سوچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی ) کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ نورعالم ، پلاننگ آفیسر راجیو بھوشن ، چیف ایجوکیشن آفیسر جے آربھاردواج اے ڈی پلاننگ انل شرما کے علاوہ ضلع افسران شامل تھے۔اس دوران میٹنگ میں بتایاگیاکہ وزارت ڈرنکنگ واٹراینڈسینی ٹیشن کے تحت سوچھ سرویکشن گرامین 2018 کی جانب سے سروے کروایاجارہاہے جس کامقصد پورے ملک میں سوچھتاکے سلسلے میں سہولیات کاسروے کرناہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انفارمیٹکس آفیسر انیش شرمانے پاورپوائنٹ پزرنٹیشن کے تحت موبائل ایپلی کیشن کے بارے میں جانکاری دی جس کے ذریعے شہریوں کی رائے حاصل کی جاسکتی ہے۔اے ڈی سی نے افسران وفیلڈعملے کوہدایات دیں کہ وہ لوگوں کواپنے متعلقہ علاقوں میں ایپلی کیشن کے بارے میں جانکاری دی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کوبیدارکیاجاسکے۔
انتظامیہ نے3سٹون کریشرسیل کردیئے
جموں//جیولوجی اینڈمائننگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم جو جوائنٹ ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایم ایس)،ڈسٹرکٹ منرل آفیسراوراسسٹنٹ مائننگ انجینئر جموں پرمشتمل تھی نے توی ریوربڈ میں غیرقانونی طورپرچلائے جارہے 3سٹون کریشروں کوسیل کردیا۔سٹون کریشروں کو مجسٹریٹ اورپولیس کی موجودگی میں سیل کیاگیا۔ان سٹون کریشروں کواس لیے سیزکیاگیاکیونکہ یہ روی توی بیڈ ،چوتھے پل کے نیچے سے منرل نکالتے تھے جس پرہائی کورٹ کی طرف سے پابندی عائد ہے۔
پٹوارایسوسی ایشن تحصیل کوٹرنکہ کے انتخابات
ڈاکٹر شیرازبخاری صدراورنویدقاضی نائب صدرمنتخب
جموں//پٹوارایسوسی ایشن تحصیل کوٹرنکہ کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ووٹ ڈال کرتحصیل اکائی تشکیل دی۔انتخابات کے دوران ڈاکٹرشیراز بخاری کو18میں سے 11 ووٹ حاصل ہونے کے نتیجے میں صدر منتخب کیاگیا۔انتخاب کے دوران نویدقاضی کونائب صدر،مختار چوہدری کوجنرل سیکریٹری جبکہ آفتاب تانترے ، الطاف بٹ اورحافظ محمد طارق کوڈیلی گیٹ چناگیا۔
کٹھوعہ ضلع کو15 ستمبر تک کھلے میں پاخانہ سے پاک بنانے کاہدف مقرر
پنچایت بلاک وضلع سطح پر ویری فکیشن کمیٹیوں کی تشکیل
کٹھوعہ//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے سوچھ بھارت مشن (گرامین ) اور(اربن) کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران انتظامیہ کوہدایت دی گئی کہ کٹھوعہ ضلع کو15 ستمبر سے کھلے میں پاخانہ کی بدعت سے پاک بنانے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلایاجائے۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کٹھوعہ شبراشرما، اے ڈی سی بلاور، اے ڈی سی بسوہلی، اے سی ڈی کٹھوعہ، ایس ڈی ایم ہیرانگر، ایس ڈی ایم بنی،سی ای او میونسپلٹی کٹھوعہ اور میونسپلٹیوں کے ایگزیکٹیوافسران کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران نے شرکت کی۔ڈی ڈی سی نے تعمیرکیے گئے آئی ایچ ایچ ایل (بیت الخلائوں ) کی جیوٹینگ پرزوردیااور کہاکہ اس کیلئے دیہی ترقی کے ملازمین کومشقت کرنی ہوگی اورکٹھوعہ کے بی ڈی اوزسے کہاگیاکہ وہ 5 ستمبرسے پہلے بیت الخلائوں کے عمل کومکمل کریں۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن کوعوامی تحریک بنانے پرزوردیا۔ آئی ایچ ایچ ایل کی ویری فکیشن کیلئے پنچایت ،بلاک اورضلع سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں جوایس بی ایم کی گائیڈلائنز کے تحت ویری فکیشن کریں گی۔ اس مقصد کیلئے مختلف محکمہ جات کے سربراہوں بشمول اے ڈی سی ، اے سی آر ،سی ایم او، ڈی پی او،سوشل ویلفیئر افسرکوکہاگیاکہ وہ اہلکاروں کومتحرک کریں اوروقت مقررہ کے اندرویری فکیشن کے عمل کومکمل کریں۔
ڈی آئی اوادہم پورکوصدمہ
والدہ کے انتقال پرمحکمہ اطلاعات کااظہارتعزیت
سری نگر/ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن افسر ادھمپور بشیر احمد سومبریا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سری نگر میں محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کر کے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا۔
مرکزی سیکرٹری نے نیشنل لائیو سٹاک مشن کاجائزہ لیا
ریاست نے 25لاکھ میٹرک ٹن گوشت اور ساڑھے تین لاکھ کلوگرام پولٹری کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا
نئی دلی/مرکزی وزارتِ زراعت کے شعبۂ اینمل ہسبنڈری ، ڈیری اور فشریز کے مرکزی سیکرٹری ترن سری دھرنے نئی دلی میں نیشنل لائیو سٹاک مشن 2018-19 ء کے منصوبے کو منظوری دینے کے لئے ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مذکورہ شعبے کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر او پی چودھری ، جموں وکشمیر ریاست کے اینمل و شیپ ہسبنڈری محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ،اتراکھنڈ کے اینمل و شیپ ہسبنڈری محکمہ کے سیکرٹری ڈاکٹر آر میناکشی سندرم موجود تھے۔اس کے علاوہ میٹنگ میں فوڈ پروسسنگ ، جنگلات و ماحولیات ، پنچایتی راج ، دیہی ترقی ، مائیکروسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، صحت و خاندانی بہبود،خواتین و بچوں کی بہبودوزارتوں کے نمائندوں اور دیگر کئی متعلقین نے شرکت کی ۔غذائی اجناس کی دستیابی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنانے میں لائیو سٹاک سیکٹر کی اہمیت پر بولتے ہوئے ترن سری دھر نے 2022ء تک کسانوں کی آمدن دوگنا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔نیشنل لائیو سٹاک مشن 2018 کے تحت حاصل کئے گئے مقررہ اہداف کے بارے میں ایگزیکٹیو کمیٹی کو جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا کہ ریاست میں گوشت اور اون کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے 13.28 کروڑ روپے مالیت کے کئی غیر ملکی بھیڑ منگائے گئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ریاست میں 1.94کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 13100 کراس بریڈ مویشیوں کے بیمہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ مرکزی وزارتِ زراعت کی جانب سے ریاست کو این ایل ایم کے تحت کسانوں کی بہبودی کے لئے 2.49کروڑ روپے کی طویل رقم دی گئی ہے۔انہوں نے اس رقم میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔حاصل کئے گئے اہداف میں بولتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ریاست میںدودھ کی پیداوار 2526 ہزار میٹرک ٹن ، گوشت کی پیداوار 350لاکھ کلوگرام ، پولٹری پرندوں کی پیداوار 629لاکھ کلوگرام ، اون کی پیداوار 82لاکھ کلو ، مچھلیوں کی پیداوار 20.70ہزار میٹرک ٹن اور ٹراوٹ مچھلیوں کی پیداوار 500 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست لائیو سٹاک سیکٹر میں معیار اور مقدار کے لحاظ سے کافی بہتری آئی ہے۔کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد این ایل ایم کے تحت سال 2018-19ء کے لئے مرکزی حصے کے طور 19.10 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا ۔ اس کے علاوہ ریاستی سرکار 3.42کروڑ روپے فراہم کرے گی اور اس طرح یہ کل رقم 22.52کروڑ روپے بنتی ہے۔
وزیرا عظم نے پرگتی کے ذریعے صحت پروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا
چیف سیکرٹری نے آیوشمان بھارت اور پی ایم بی جے پی کی بروقت عمل آوری کی یقین دہانی دی
سری نگر/ وزیرا عظ م نریندر مودی نے قومی صحت پروگرام اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشودھی پریوجنا کی جموں وکشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں عمل آوری کا جائزہ لیا۔اپنی 29ویں پرگتی میٹنگ میں وزیر اعظم نے ریاست کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم سے پوچھا کہ ریاست جموں وکشمیر میں ان پروگراموں کی عمل آوری میں کیوں پیچھے ہے جس کے جواب میں چیف سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ 2برسوں کے دوران ان پروگراموں کی عمل آوری میں سرعت لائی گئی ہے اور مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخظ کئے گئے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں تمام 22ضلعوں میں ضلع عمل آوری یونٹ قائم کئے گئے ہیں اور سی ای او کو بہت جلد تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پروگرام کے لئے ایک بینک کھاتہ بھی کھولا گیا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ پروگرام کے لئے انشور ر چننے کے لئے 25اگست کو ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں جو 24 ستمبر تک مکمل ہوگا۔انہوںنے بتایا کہ پروگرام کی پائیٹ بنیادوں پر شروعات گاندھی نگر ہسپتال جموں اور جے ایل این ایم ہسپتال سے 7ستمبر کو کی جائے گی۔جن اوشودھی پروگرام کے حوالے سے وزیرا عظم کو یقین دلایا کہ ریاست میں باقی ماندہ 6 اضلاع کو پروگرام کے دائرے میں لایا جائے گا اور 30 ستمبرتک اِن اضلاع میں جن اوشودھی دکانیں کھولی جائیں گی جن کی بدولت مقامی آبادی کو 20 سے 50 فیصد کے رعایتی نرخوں پر ادویات دستیاب ہوں گی۔