نیوز ڈیسک
ادھم پور//مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے ادھم پورہ میں فوج کے شمالی کمانڈ ہیڈ کواٹر کا دورہ کرکے وہاں جموں کشمیر کی سیکورٹی اور آپریشنل صورتحال جا ئزہ لیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے دوران ہمیشہ لڑائی میں رہنے کیلئے شمالی کمان کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ ادھم پور میں ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکورٹی اور آپریشنل صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے سینئر افسران سے بات چیت کی اور دفاع سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر نے قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دھروا وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت اجے بھٹ نے شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی کی موجودگی میں ’’شوریہ دیوس موٹر سائیکل ریلی‘‘کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔بائیک ریلی سال 1847-48 کی جنگ میں سری نگر میں تاریخی لینڈنگ کے 75 سال کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔ یہ ریلی 27 اکتوبر 2022 کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت نے این سی سی گرل کیڈٹس سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ میں ہندوستانی فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا، فعال کارروائیوں میں تعینات فوجیوں کے جذبے اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی اور قوم کے لیے ان کی غیر مشروط اور بے لوث خدمات کے لیے تمام صفوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مستحکم رکھنے کے دوران ہمیشہ لڑائی میں رہنے کے لئے شمالی کمان کی تعریف کی۔