جموں//پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے بی جے پی لیڈروں ، مرکزی وزرا اور دیگر کی طرف سے مرکزی حکومت کو مودی سرکار کہے جانے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔پنتھرس سربراہ نے کہا کہ جمہوریت پسند، رکن پارلیمان ، وکلا، سیاسی مفکر ین نے طویل عرصہ سے بی جے پی کے لیڈروں، مرکزی وزرا اور دیگر کے ذریعہ مرکزی حکومت کی نئی تعریف مودی سرکار پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ میڈیا ہی نہیں ہے جس نے یہ تعریف ایجاد کی ہے بلکہ بی جے پی کے لیڈر ، مرکزی وزرا اور دیگر بھی مرکزی حکومت کو ’مودی سرکار‘ کہتے رہے ہیں۔میڈیا کے افراد کے لئے حیرت کی بات ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی موجودہ حکومت نریندر مودی چلا رہے ہیں اور ان کی کابینہ کے وزراء سمیت دیگر افراد کا بھی ا س میں کوئی کردار نہیں ہے اور عام لوگوں میں بھی یہی تاثر جارہاہے۔وزیراعظم کو خود اس تاثر کو جلد از جلد ٹھیک کرنا چاہئے اس سے پہلے کہ مرکزی حکومت کی تشریح ہنگامی حکومت سے کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام میں کسی ایک شخص کی حکومت نہیں ہوتی ۔انہوں نے مرکزی وزرا اور وزرامملکت پریس انفارمیشن بیورو کے پلیٹ فارم سے کسی سرکاری پریس کانفرنس سے خطاب کرتے وقت مرکزی حکومت کو مودی حکومت کہنے پر حیرت ظاہر کی ۔ انہوں نے ہندستان کے صدر سے اس غلط تشریح کو درست کرنے کے لئے فوری طورپر مداخلت کرنے کی درخواست کی۔