جموں// بیٹی بچائو بیٹی پڑھا ئو سکیم کی عمل آوری میں بہتر کار کردگی دکھانے پر حوصلہ افزائی کی گئی جن میں تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی ،ایڈیشنل کمشنر ریحانہ بتول ،سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر جموں انجلی شرما، ڈائریکٹر پھولبانی ببلی رکوال،ڈائریکٹر سیاحت سمیتی سیٹھی ، ڈائریکٹر باغبانی انور ادھا گپتا ،ریجنل ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈس رفعت کوہلی ، اے ڈی سی جموں کانتا رکوال ،پرنسپل جی ایم سی سنندا رینہ ، ہیڈ پیڈیٹریکس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ریکھا ہریش، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ گورنمنٹ ہسپتال سروال ڈاکٹر رینو شرما، نوڈل آفیسر بی بی بی پی سکیم جوتی سلاتھیہ ، ہیلتھ آفیسر جی ایم سی ڈاکٹر انیتا سل گوترا ، انٹرپرینور مونیکا منوہر ، کرکٹر روپا لی سلاتھیہ ،شطرنج کھلاڑی آروشی کوتوال ، ٹیک ونڈو چمپئن مکتا ،سنگر ودھی جسوال ،آرٹسٹس ورندا گجرال اور آروشی شامل ہیں۔اس موقعہ پر سانگ اینڈ ڈراما ڈویژن کے فنکاروں نے ایک تمدنی پروگرام پیش کیا۔ اس سے قبل نائب وزیر اعلیٰ نے نمائش کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا جنہیں مختلف محکموں نے کئی سکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کے لئے لگایا تھا۔ ڈپٹی کمشنر جموںکمار راجیو رنجن، ریجنل ہیڈ سانگ اینڈ ڈراما ڈویژن بلجیت سنگھ ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس جی اے صوفی اس موقعہ پر موجود تھے۔