جموں//جموں وکشمیر اپنی پارٹی ریاستی کارڈی نیٹر مدن لال چلوترہ نے فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس کا اہتمام کلدیپ راج نے کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کھیل کود سے ذہنی وجسمانی طور تندرست وتوانا ہونے کی بجائے انسان صحت مند طرز زندگی جینا سیکھتا ہے اور کئی امراض سے بچتا ہے۔ اس سے قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ ملتاہے۔ کالاچک جموں میں منعقدہ اِس ٹورنامنٹ میں جموں ضلع کے لانگر، سیہوڑہ گاؤں کے علاوہ دیگر کئی مقامات سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔