ظفر اقبال
اوڑی// مدرسہ دارالعلوم القرآن والسنہ، پہلی پورہ بونیار کی طرف سے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پہلی پورہ میں اتوار کوسالانہ جلسہ دستار بندی ورداپوشی منعقد کیا گیا۔ جلسہ میں 14 طلبہ اور 5 طالبات کو حفظ قرآن پاک مکمل کرنے پر، 10 عالمات کو عالمہ کورس مکمل کرنے پر، 18 طالبات کو 5 سالہ دینیات کورس مکمل کرنے پر دستار بندی و رداپوشی کی گئی۔ اس کامیابی پر والدین، اساتذہ، مذہبی اسکالرز اور مقامی باشندوں نے خوشی کا آظہار کرتے ہوئے ادارے کے منتظمین کو مبارکباد دی جن کی کوششوں سے طلباء کا قرآن پاک سیکھنا اور محفوظ کرناممکن ہو سکا۔اس موقع پر مقررین نے بچوں کی اسلامی تعلیم اور اخلاقی اقدار کی طرف رہنمائی کرنے پر اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کامیابیاں پوری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہیں اور دوسرے بچوں کو تعلیم اور ایمان کی راہ پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ اس موقع پر طلبہ کی سلامتی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس جلسہ میں استادِ حدیث دارالعلوم قاسمیہ سرینگرکے مولانا مفتی مشتاق احمد جامی ، شیخ الحدیث دارالعلوم بلالیہ سرینگر مولانا مفتی و قاضی عمران صاحب، مہتم مدرسہ التوحیدو خطیب منڈی راجوری مولانا مفتی عبدالرحیم ضیائی ، مہتم دارلعلوم شیری مولانا شیخ عبدالقیوم ، قادری امجدعلی خان کے علاوہ دیگر علماء موجود تھے۔