ترقیاتی بورڈمیں سماجی ورکروں کوبھی شامل کیاجائے:مسلم فرنٹ
جموں//جموں مسلم فرنٹ نے ترقیاتی بورڈ میں نئے ممبران بشمول سماجی ورکروں کوشامل کرنے کی مانگ کی ہے کیونکہ موجودہ بورڈ جموں توی لیک پروجیکٹ ،مسلم اکثریتی علاقوں جن میں چھنی رامابھی شامل ہے میں سڑکوں کوپختہ بنانے اورتارکول بچھانے میں مکمل طورسے ناکام ہوچکا ہے ۔فرنٹ کے صدرقاضی عمران نے میونسپل کارپوریشن کے حکام سے استدعا کی ہے کہ وہ جموں میں واقع قبرستانوں کی تاربندی کاکام جلدشروع کرے کیونکہ ان قبرستانوں کے تاربندی کے بغیرہونے کی وجہ سے لوگوں نے انہیں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی جگہیں بنارکھاہے ۔اس کے علاوہ فرنٹ کے جنرل سیکریٹری حبیب شیخ نے محکمہ پولیس سے استدعا کی ہے کہ وہ اہم مقامات پرکیمرے نصب کرے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہرمیں درگ مافیاسرگرم ہے اس لئے حکومت کواس ضمن میں موثراقدامات اٹھانے چاہئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سکولوں کے گردونواح میں بھی کیمرے نصب کرنے کی اپیل کی تاکہ ڈرگ مافیا کوجڑسے اکھاڑپھینکنے میں مددمل سکے۔
ڈائریکٹررورل سینی ٹیشن کادورہ ٔ ادھم پور
سوئوچھ بھارت مشن کی عمل آوری کاجائزہ لیا
ادھم پور// سوچھ بھارت مشن (گرامین) کی عمل آوری کاجائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹررورل سینی ٹیشن جے اینڈکے کی جانب سے ضلع کے سبھی بلاکوں میں جائزہ میٹنگوں کااہتمام کیاگیا ۔ڈائریکٹرنے ضلع کے سبھی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسروں کوہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے بلاکوں میں ایس بی ایم کے تحت ترقیاتی نشانوں کومقررہ وقت پرحاصل کریں۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ انگریز سنگھ ،ضلع پنچایت آفیسراوربلاک ڈیولپمنٹ افسران موجودتھے۔
شاستری نگرمیں سڑکوں پرتارکول بچھانے کے کام کاافتتاح
جموں//جموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے سپیکرکویندرگپتا نے شاستری نگرمیں سڑکوں پرتارکول بچھانے کے کام کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے سپیکرنے کہاکہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے سڑکوں کوخصوصی اہمیت حاصل ہے اس لئے بہترسڑک رابطے ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے حکام سے کہاکہ وہ جاری کاموں کومعیادبند وقت کے اندر مکمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حلقہ ٔ انتخاب گاندھی نگرکے عوام کی توقعات کے عین مطابق کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ستواری، ڈگیانہ اور دیگرعلاقوں میں صحت وصفائی کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے 5.28 کروڑروپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے۔
فاروق عبداللہ کی قیادت پراعتمادکااظہار
ریاسی//نیشنل کانفرنس اوبی سی ضلع صدرریاسی محمدایوب بٹ نے ڈاکٹرفاروق عبداللہ کو ایک باردوبارہ پارٹی کاصدرچنے جانے کیلئے مبارکبادپیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی ہے کہ پارٹی ایک مرتبہ پھر ابھرکرسامنے آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اوران کی قیادت میں آئندہ حکومت نیشنل کانفرنس کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی کی خواہاں ہیں اورآپسی بھائی چارے کوفروغ دینے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہرطبقہ کے لوگ اس جماعت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ ایوب بٹ نے کہاکہ ریاست میں پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اوراپنی خامیوں کوچھپانے کیلئے مختلف طرح کے بیان جاری کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاک اب نیشنل کانفرنس خاموش نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیاں عوام کش ہیں جن کے خلاف آوازبلندکی جائے گی۔
’مائی ویژن:کورپشن فری انڈیا‘
ڈگری کالج سانبہ میں سلوگن رائٹنگ مقابلہ
سانبہ//گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ کے این ایس ایس یونٹ اورلٹریری کمیٹی کی جانب سے ’’مائی ویژن:کورپشن فری انڈیا‘‘کے موضوع پرسلوگن لکھنے کے مقابلے کاانعقاد کیا۔ اس دوران مقابلے میں 11 این ایس ایس رضاکاروں نے نعرے لکھنے کے مقابلے میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر ہرنام رمنوترہ کوپہلا، انکیتاسمبیال کودوسراجبکہ کماری باسوپانڈے اورساحل شرما کوتیسراانعام دیاگیا۔اس موقعہ پرڈاکٹرایم ایس پٹھانیہ، پروفیسر راج گپتااورپروفیسرسربھی گپتا ججزتھے۔اس دوران کالج پرنسپل ڈاکٹراشوک کماربھگت نے این ایس ایس رضاکاروں کے رول کوبھی اُجاگریا۔ڈاکٹر دلبیرسنگھ اورڈاکٹررن وجے ،ڈاکٹرپون کمار،پروفیسررینوراجپوت ودیگران بھی موجودتھے۔
آل انڈیاکنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی ؍اوبی سی کااجلاس
جموں//آل انڈیاکنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی ؍اوبی سی نے موضع بٹھیاری ۔بشناہ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت تنظیم کے ریاستی صدر آرکے کلسوترہ نے کی۔اس موقعہ پر کارڈی نیٹردیارام بھگت بھی موجودتھے۔ میٹنگ میں کثیرتعدادمیں خواتین اودیگرلوگوں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرایس سی ؍ایس ٹی ؍اوبی سی طبقوں (ریزروڈکیٹاگریز) زمرے کے ملازموں کی پرموشن میں کوٹہ جاری رکھنے ، منڈل کمیشن سفارشات لاگوکومن وعن عملی جامہ پہنانے اورذات پات کے نام پرامتیازی سلوک کوبندکرنے کی مانگ کی گئی۔کلسوترہ نے عوام میں بیداری لانے اورمانگیں پوری کرنے کیلئے میٹنگوں کاسلسلہ جاری رکھنے پرزوردیا۔
’ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں‘پولیس کاعوام کومشورہ
جموں//پولیس نے عوام سے جان ومال کی حفاظت خودکرنے کامشور ہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کونصب کریں ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابقپولیس نے سرمائی دارالخلافہ جموں کے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روکتھام کے لئے کالونیوں ،دکانوں، گھروں اوراہم سڑکوں پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں۔اس کے علاوہ ایسے مالکان مکان جوکرایہ پراپنے مکان دیتے ہیں سے کہاگیاہے کہ وہ کرایہ داروں کی مکمل تفصیلات مقامی پولیس سٹیشن کوپیش کریں ۔ پولیس نے کہاہے کہ ان اقدامات کی جرائم کی روک تھام میں مددملے گی اور عام لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے میں مددملے گی۔
’دفعہ 35اے پرسیاست ناقابل قبول ‘
پنتھرس پارٹی کابی جے پی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں//جموںوکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی نے بی جے پی کوموردِ الزام ٹھہرایاکہ وہ دفعہ 35اے پرسیاست کھیل رہی ہے اورجان بوجھ کرٹالمٹول اور تاخیرسے کام لے رہی ہے۔جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے حمایتیوں نے یہاں بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پرپارٹی چیئرمین ہرش دیوسنگھ نے کہاکہ بی جے پی نے انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے ان سے وہ منحرف ہورہی ہے۔
نٹرنگ کی جانب سے ڈوگری ڈراما ’باواجیتو‘پیش
جموں//ڈوگری زبان کی اُس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوئی جب نٹرنگ نے جوہرہٹ (آسام) تھیٹر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈوگری ڈراما’’باواجیتو‘‘پیش کیاگیا جس کااہتمام نیشنل سکول آف ڈراما وزارت برائے تمدن حکومت ہندنے کیاتھا۔اس ڈراما کے مصنف پروفیسررام ناتھ شاستری اورہدایت کاربلونت ٹھاکور ہیں۔ نٹرنگ کی جانب سے 28اکتوبر 2017کوگوہاٹی میں اور30اکتوبر کوجوہرہٹ تھیٹر میں یہ ڈراما پیش کیاگیا۔
لاء اسکول میں مباحثہ ،زرگم حمیداول قرار
جموں//لاء اسکول جموں یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹربندوسانگرہ نے لاء اسکول کے طلباء کیلئے بحث ومباحثے کااہتمام کیاجس کاموضوع ’’ کنٹمپٹ آف کورٹ اِس نسیسری فارمینٹیننگ دی مجسٹی آف لاء‘‘ تھاجس میں 12 طلباء نے حصہ لیا۔نویں سمسٹرکے زرگم حمیدکواول قراردیاگیاجبکہ سواتی چاڑک اوررابیہ گلزار قریشی و راہول اگروال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقعہ پرمنتظمین نے زرگم حمیدکی کارکردگی کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک ہونہارنوجوان ہیں اوربحث ومباحثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں زرگم کی ستائش کرتے ہوئے توقع کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کوبھرپورمظاہرہ کرکے لاء اسکول کے نام کوچارچاندلگاتے رہیں۔ڈائریکٹرلاء اسکول نے اس قسم کے بحث وتمحیص کے مقابلوں کااہتمام ہفتہ وار بنیادوں پرکرانے کایقین دلایا۔