پونچھ// پونچھ میں سرکاری محکمہ لیبر کمیشنر کے دفتر میں ملازم کم ہونے کی وجہ سے وہاں کام کے لئے آنے والے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ مزدور یونین پونچھ کے سیکریٹری عبدالرشید شاہپوری نے نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مزدور جو اپنے کام کے لئے اس دفتر میں آتا ہے ان کو کئی کئی دن ضائع کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں ایک کلرک تھا جوبہت اچھی طرح کام کر رہا تھا اس کو وہاں سے ہٹا کر کہیں اور تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دفتر کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کلر کو دوبارہ وہاں پر تعینات کیا جائے تاکہ اس دفتر کا کامتاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ جو ملازم اس وقت بھی وہاں پر تعینات ہیں ان میں سے دو جو ہیں وہ عارضی ہونے کے باوجود اپنا کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے محکمہ لیبر کے کمشنرسیکر یٹری اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پونچھ لیبر دفتر میں ملازم کی خالی آسامی کو فوری طور پر کیا جائے تاکہ مزدور طبقہ کو مزید پریشانیوں کا سامنانہ کرنا پڑے۔