نوشہرہ //محکمہ صحت میں تعینات آشا ورکرز نے نوشہرہ میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا ۔ان ورکرز نے اپنی مطالبات کو لے کر شدید نعرے بازی کرکے اے ڈی سی نوشہرہ کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔اپنی مانگوں کو لے کر مذکورہ ورکر ز اے ڈی سی دفتر کے باہر جمع ہوئی جہاں پر انہوں نے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی مانگوں کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ کئی عرصہ سے بغیر اجرت کے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی عرصہ سے اپنی مانگوں کو لے کر اعلیٰ حکام سے رجوع کررہی ہیں لیکن یقین دہانیوں کے باوجود بھی اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی مطالبات کو جلدازجلد پورا کرنے کیساتھ ساتھ ان کو ماہانہ اجرت دی جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہو سکیں ۔