جموں //محکمہ بجلی میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کا احتجاج 40ویں دن بھی جاری رہا ۔ریاستی کی سرمائی راجدھانی میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میںمذکورہ ملازمین لگاتا ر احتجاج کر رہے ہیں تاہم ریاستی انتظامیہ کی جانب سے ان مطاہرین کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ آل جے اینڈ کے پی ڈی ڈی کیجول لیبرز یو نین کے بینر تلے بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے نیڈبیسڈاور کیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر دفتر کے سامنے40ویںروز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا ۔اس دوران احتجاجی ملازمین نے متعلقہ محکمہ اور ریاستی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔یونین کے اراکین نے بتایا کہ وہ بقایا اجرتوں کی ادائیگی اورملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں گزشتہ40روزسے چیف انجینئر دفتر پی ڈی ڈی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کررہے لیکن ریاستی حکومت ہمارے مطالبات پورے کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر صوبہ کشمیر میں ایس آر او 381لاگو کر کے 2012تک کے عارضی ملازمین کی ملازمت کو باقاعدہ بنایا گیا تو پھر جموں کے عارضی ملازمین کو کیوں مستقل نہیں کیا گیا؟. انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورا نہیں کئے گئے ہم چیف انجینئر دفتر کے دھرنے پر بیٹھے رہیں گے ۔