مینڈھر //تحصیلدار مینڈھر نے قصبہ میں ایک کارروائی کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پرجرمانہ عائد کیا ۔اس سلسلہ میں تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار اور نائب تحصیلدار کی قیادت میں ایک چیکنگ مہم شروع کی گئی ۔اس دوران پولیس کی ایک ٹیم بھی آفیسران کے ہمراہ تھی ۔قصبہ میں دکانداروں کیساتھ ساتھ عام لوگوں وراہگیروں کو تلقین کی گئی کہ وہ کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔تحصیلدار نے کہاکہ اس وقت کورو نا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنا شروع ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرئیں ۔انہوں نے قصبہ میں ماسک کا استعمال کئے بغیر آئے ہوئے لوگوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 21سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔آفیسران نے لوگوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماسک کا استعمال کرنے کیساتھ ساتھ پُر ہجوم جگہوں کا رخ نہ کریں جبکہ آپسی دوری کا بھی خاص خیال رکھا جائے ۔