عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //مائسمہ سرینگر میں منگل کو سڑک ٹریفک حادثے میں دو اسکولی طلباء زخمی ہوگئے جب ان کی اسکوٹی کو ماروتی گاڑی نے ٹکر مار دی۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو پولیس اسٹیشن مائسمہ سے پولیس ٹیم نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی شناخت 15 سالہ شیام ساکنہ بمنہ اور 10 سالہ ارسلان ساکنہ بٹہ مالو کے بطور ہوئی ہے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، اور ملوث گاڑی کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ادھر شوپیان کے سندو شرمل میں بغیر رجسٹریشن نمبر کے موٹر سائیکل سڑک سے پھسل جانے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک سے الٹ گیا، جس کے نتیجے میںسوار دونوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت شاہد فیاض بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکنہ گابرپورہ اور عاصمہ جان دخترطارق احمد بٹ ساکنہ چنیرباغ کے نام سے ہوئی ہے۔