جموں//شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے پیر کے روز وارڈ نمبر 33 کے راجپورہ شو نگر، شکتی نگر کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کرکے انکے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔مقامی لوگوں نے جو مسائل پیش کئے اُن میں ؛ نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا ،اسٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنا ،آوارہ کتوں اور جانورں کو اُٹھا نا و غیرہ شامل تھا ۔جے ایم سی کے ایگزیکٹو انجینئر ارون گپتا، ہیلتھ افسر محمد سلیم خان و دیگر فیلڈ عملہ بھی اس موقعہ پر مئیر کے ہمراہ تھے۔مئیر نے عام لوگوں کے لئے اے جی آفس شکتی نگرکے بالمقابل نہر پر ایک ویو پوائنٹ کا بھی افتتاح کیا ۔انہوں نے جے ایم سی ونگ کو شکتی نگر شمشان گھاٹ کے نزدیک بھی ایسا ایک ویو پوائنٹ بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔