جموں//فائنانشل کمشنر مال ڈاکٹر پون کوتوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں وکشمیر کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران ضلع سطح پر محکمہ کے کام کاج اور لینڈ ریکارڈڈیجیٹائزیشن عمل پر جاری کام کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ضلع وارڈیجیٹل اِنڈیا لینڈ ریکارڈس ماڈرنائزیشن پروگرام( ڈی آئی ایل آر ایم پی ) کی عمل آوری بشمول جمع بندیوں اَپ ڈیشن اور رجسٹریشن نظام کی کمپیوٹرائزیشن کا جائزہ لیا۔متعلقہ اضلا ع کے محکمہ مال کے حکام نے لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن اینڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل پر پیش رفت اور حاصل کئے گئے اہداف کے بارے میں پر میٹنگ کو جانکاری دی۔دوران میٹنگ ڈیزاسٹر ریکوری سینٹر کے قیام پر بھی مفصل غور و خوض ہوا۔ فائنانشل کمشنر مال نے ڈیزاسٹرریکوری سینٹرکی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے اس اہم پروجیکٹ کو جون 2020 کے آخیر تک مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو جاری ڈیجیٹائزیشن عمل کی نگرانی کرنے کے لئے کہا۔ کمشنر سروے اینڈ ایل آر جے اینڈ کے شاہنواز بخاری، ایڈیشنل کمشنر ریونیو این اے بابا، اے آئی جی آر جموں ریشپال سنگھ،آر ڈی ایل ایس جموں ڈاکٹر مشتاق احمد اور محکمہ ریونیو کے دیگر اعلی افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔