گول// تحصیل تھروں کے لینچہ علاقہ میں پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے ایک روڈ حجام محلہ منگ کے لئے نکالی گئی لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ پی ایم جی ایس وائی نے جہاں پر بھی سڑکوں کا کام شروع کیا وہاں پر صرف اراضی کی کھدائی کی اور سالہا سال تک غائب ہو جاتے ہیں جس وجہ سے پورے خطے میں لوگوں اور جنگلات کا بھی کافی نقصان ہوا ہے ۔یہاں پنچایت لینچہ میں بھی لوگوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے ایک روڈ کی کھدائی حجام محلہ منگ کے لئے کی اور یہاں پر ایک قبرستان بھی روڈ کے ساتھ ہی آیا لیکن محکمہ نے اس قبرستان کو بچانے کے لئے کوئی دیوار نہیں دی بلکہ صرف روڈ کی کھدائی کی ۔ اگر چہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران اور یہاں کے ذمہ داران سے کئی مرتبہ اپیل کی لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ نشاط علی نامی ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اگر جلد از جلد اس سڑک پر اس جگہ دیوا رنہیں دی جائے گی تو یہ قبرستان جو حجام محلہ منگ میں ہے بہہ جائے گا اور اس طرح سے لوگوں کے جذبات کے ساتھ ایک بہت بڑا کھلواڑ ہو گا اور لوگ اس کے لئے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائےں گے اس سے قبل کہ محکمہ جلد از جلد اس جگہ پر دیوار دے اور لوگوں کی اس مانگ کو پورا کرے۔