جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں حکمرانی کے عمل میں’’ عوامی شراکت داری ‘‘ بنیادی مرکز قرار دیکر کہا کہ اب اسکی جڑیں اب اور مزید گہری ہونگی۔ منوج سنہا نے’ عوام کی آواز‘ ریڈیوپروگرام، جو آل انڈیا ریڈیوجے اینڈ کے اور دورد درشن کے تمام چینلوںپر آن ائیر ہوا، میں عوام کی خواہشات کی عکاسی کرنے والی ترقیاتی پالیسوں کے مسودہ تیار کرنے اور حکمرانی کو عوامی ضروریات کے لئے حساس بنانے کے لئے عام لوگوں پر زور دیا۔یہ پروگرام ایک ایسا نیا اقدام ہے جس کا مقصد عوام سے رائے حاصل کرنا اور انہیں اپنی تجاویز اور نظریات کو شیئر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ ویب پورٹل کے آغاز کے بعد سے ، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جا نب سے تجاویز ملتی رہی ہیں۔ ان میں سے چند تجاویز کا خصوصاً لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو نشر ہونے والے ’’ عوام کی آواز ‘‘ پروگرام کے دوران ذکر کیا۔ چھوٹی کمپنیوں کی ترقی ، خواتین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور جموں وکشمیر کے کاروباری افراد کو چھوٹے صنعتی ترقیاتی بینک آف انڈیا کی طرف سے قرض کی امداد کے بارے میں مس ناصرہ اختر کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئی صنعتی ترقیاتی سکیم میں چاروں قسم کی مراعات چھوٹی اور بڑی کمپنیوں کو بڑھا دی گئیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ جموں و کشمیر کے لئے 28,400 کروڑ روپے نئی اور موجودہ دونوں صنعتوں اور کاروباروں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ہم معاشی مدد اور تربیت کی فراہمی کے ذریعہ یوٹی میں اُبھرتی ہوئی اور موجودہ خواتین کاروباریوں کے لئے ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ایس ڈی بی آئی انتظامیہ کی اوّلین ترجیحی فہرست میں ہے جس کے ساتھ اس کے دونوں دفاتر بہت جلد یوٹی میں مکمل طور پر فعال بنائے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کی مس نازنین کا تذکرہ کیا جو دستکاری پشمینہ اور کانی شال سے وابستہ ہنر مند فنکار ہیں، جنہوں نے مقامی دستکاری کو فروغ دینے کیلئے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ اس کی تجاویز میںکانی شال سے وابستہ ہنرمند کاریگروں کو خصوصی طور پر قرض کی امداد اور خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دستکاری سے وابستہ تمام افراد کو یقین دِلایا کہ اِنتظامیہ جموں و کشمیر کی ان عالمی معیار کی مصنوعات کی ترقی اور فروغ کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فلپ کارٹ اور ایمزون کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی دستکاری مصنوعات کو عالمی منڈی فراہم کرنے کے لئے مختلف مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ بھی کی جارہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے کہا کہ وہ ڈاکٹر جسلین کی تجاویز کو ترجیح پر لیں۔صحت سہولیات کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ آیوشمان بھارت، ایس ای ایچ اے ٹی کو جموں و کشمیر میں صحت کوریج کے 5 لاکھ روپے تک بلا امتیاز علاج مفت فراہم کرنے کے ایک عمدہ مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے سب کو جلد سے جلد صحت سکیم میں اندراج کرنے کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہمیشہ سے ہی شوا درشن ، بدھ مت اور صوفی فلسفہ فروغ پانے میں ایک مقدس سرزمین رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زراعت اور باغبانی کے شعبے میں بے پناہ ترقی کی صلاحیت موجودہے اور یو ٹی انتظامیہ کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اب دیہات کی ترقی کا فیصلہ دیہاتی خود کریں گے۔ اس سال ، پنچایتوں کو فنڈس مختص کرنے میں بھی دوگنا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے برسوں میں ، نئی صنعتی ترقیاتی سکیم صنعتوں کو بلاک کی سطح تک لے گی اور نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور دیہات کو خود کفیل بنانے میں بہت آگے بڑھے گی۔آن لائن تدریس کو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لئے کشتواڑ سے مس ریتو شرما کی طرف سے دی گئی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ کووِڈ ۔19 وبائی امراض نے تعلیم کے میدان کو کافی متاثر کیا ہے اور اب آف لائن کلاس روم کو آن لائن کلاس روم میں تبدیل کردیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے مختلف ماڈلوں کو فروغ دینے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ مختلف محاذوں پر کوششیں کررہی ہے اور اس عمل میں مناسب اقدامات کررہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کووِد ایس او پیز پر عمل کریں اور مہلک وائرس کے خلاف اس لڑائی میں کورونا واریرس کے ساتھ اپنا تعاون دیں۔ضلع ریاسی کے پنتھال بلا ک کا 81 برس کا رہائشی شنکر سنگھ ایک ایک چھوٹی واٹر مل چلا رہا ہے اور ضرورتمندوں کے لئے اناج پروبونو پیس کر خدمت کی ایک عمدہ مثال پیش کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ڈاکٹروں ، طبی ماہرین ، سائنسدانوں ، پولیس افواج اور دیگر صف اوّل کے ویریروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کشتواڑ سے مس ریتو کے ایک نعرے کا بھی حوالہ دیا۔کورونا کو ہرانا ہے تو ساتھی سمجھ سے کام لو ،ہاتھ دھونا ، ماسک پہنناہے ضروری جان لو‘اس پروگرام کے دوران ، لیفٹیننٹ گورنر نے نوراتری اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقعہ پر بھی عوام کو ان کے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنرنے پروگرام کے اختتام پر کہا ’’میں نے اس پروگرام کو سننے والے ہر فرد سے دلی شکریہ ادا کیا‘۔