رِیاسی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ریاسی میں تاریخی گوردوارہ بابا بندہ سنگھ جی بہادر پر حاضری دی اور جموںوکشمیر کے لئے اَمن ، ترقی ، خوشحالی اور یہاں کے لوگوں کے خیرعافیت کے لئے دعا کی۔ڈیرہ بابا بندہ سنگھ جی بہادر پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو بابا بندہ سنگھ جی بہادر کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بابا بندہ سنگھ جی بہادر کو نمن کرتا ہوں جو حب الوطنی ، بے خوبی ، لگن اور قربانی کے مجسمہ تھے۔اُنہوں نے کہا کہ بابابندہ سنگھ جی بہادر کی شجاعت اور بے لوث خدمات کی کہانی آنے والی نسلوں کو بتانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم سنت کی سر زمین کی خدمت کا موقعہ فراہم ہونے کو اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جموںوکشمیر کے تمام شہریوں کو سماجی ، بیداری کے مرکز کے طور پرکام کریں اور سماجی و قومی مفادات کے لئے اجتماعی طور احساس ذمہ داری کا احساس کریں۔بابابندہ سنگھ جی بہادر گور و گوبند سنگھ جی کے طالب کے طور پر ہمیشہ آزادی ،پسماندہ طبقات کے تحفظ اور معاشرے کے تمام طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشان رہے اور ملک کی آنے والی نسلوں کو ان کے اصولوں پر عمل پیر ا رہنے کو سمجھنا ہوگا۔اُنہوں نے پنجابی زبان کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی وابستگی کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی زبان کی کتابیں یوٹی کی تمام عوامی لائبریریوں میں دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے اقدام اُٹھایا گیا ہے اور یہ عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔لیفٹیننٹ گورنری نے بابا بندہ سنگھ بہادر جی کی شاندار تاریخ کو سکول کی نصابی کتابوں میں شامل کرنے کی یقین دہانی کی تاکہ نئی پود اَپنی اَقدار اور روایات سے جڑی رہے ۔سابق ممبر پارلیمنٹ اور موجودہ چیئرمین نیشنل مومنٹس اَتھارٹی ترون وِجے نے لیفٹیننٹ گورنر سے عبادت گاہ پر ایک گھاٹ تعمیر کرنے اور ڈیرہ بابا بندہ سنگھ بہادر کو جوڑنے والی سڑک کی فوری مرمت کرنے کی درخواست کی ۔جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈیرہ بابا بندہ سنگھ بہادر کو سڑک کی تعمیر اور گھاٹ کی ترقی کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے چیئرمین نیشنل مومنٹس اَتھارٹی کو بھی بابا بندہ سنگھ جی بہادر کے میوزیم کے قیام کے لئے بہترین ماہرین سے رجوع کرنے کو کہا اور انہیں یو ٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کی مددکی یقین دہانی کرائی۔