جموں//یو ٹی انتظامیہ کھیل کے شایقین نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دینے کیلئے انہیں بہترین بنیادی ڈھانچہ اور مواقع فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ اس کا اظہار لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اکھنور سپورٹس کلب کی جانب سے گورنمنٹ بوائیز ہائیر سکینڈری سکول اکھنور میں لفٹینٹ ٹھاکر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی انعامات کی تقسیم کاری و اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مشیر نے سپورٹس کلب کے صدر ، سیکرٹری اور دیگر ممبران کے ساتھ لفٹینٹ ٹھاکر داس کو یاد گار پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیرفاروق خان نے کہا کہ ٹھاکر داس شرما ملک کا ایک بہادر بیٹا تھا جنہوں نے 12 ستمبر 1965 میں مادرِ وطن کی حفاظت کے دوران اپنی جان قربان کی ۔ مشیر نے آنجہانی کو اُن کے شجاد اور عظیم قربانی کیلئے سلام پیش کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اُن کے نقش قدم پر چل کر ملک کے وقار کے تحفظ کا عہد لیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے سے اُن میں قاعدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے ساتھ ساتھ اُن کی کردار سازی بھی ہو گی جس سے وہ ایک کامیاب مستقبل کی جانب بڑھیں گے ۔ مشیر نے کلب کو سراہا جو اکھنور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کیلئے عزمِ صمیم سے کام کر رہا ہے ۔