ظفر اقبال
اوڑی//لچھی پورہ بونیار میں جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں دزنا علاقے میں گزشتہ تین روز سے آگ جاری ہے ، جس سے سرسبز درختوں اور جنگلی جانوروں کو سنگین خطرہ لاحق ہے، جس میں اس خطے میں پائے جانے والے ہانگل اور مارخور بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ آگ نجی زمین پر شروع ہوئی تھی جہاں کچھ رہائشیوں نے اپنے کھیتوں اور چرنے والے علاقوں میں جھاڑیوں اور خشک گھاس کو آگ لگائی تھی، بعد میں آگ جنگل کے علاقے میں پھیل گئی ، جس نے لچھی پورہ جنگلی حیات کی پناہ گاہ کے اندر دازنا اور چارکھ کے کچھ حصوں کو شدید متاثر کیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ لچھی پورہ پناہ گاہ کو شدید خطرہ ہے۔
یہ ایک انمول قومی اثاثہ ہے اور جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں صرف 5 وائلڈ لائف پناہ گاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی جنگلی بکری ، شاہی مارخور کا گھر ہے۔ انہوں نے لچھی پورہ جنگلی حیات کی پناہ گاہ کی حفاظت کرنا کوئی انتخاب نہیں ہے ، یہ ایک ذمہ داری ہے ۔انہوں نے ممبر اسمبلی اوڑی سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔ جنگلی حیات محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیمیں ، مقامی پولیس کے ساتھ ، اطلاع ملتے ہی جائے موقعہ پر پہنچی ہے ۔انہوں کہا پہلے ایک جگہ آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا مگر بد قسمتی سے ایک دوسرے حصے میں اتوار کی شام کو آگ بھڑک اٹھی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ یہاں بھی آگ کو کچھ حصوں میں قابو میں لایا گیا ہے ، لیکن کچھ علاقوں ابھی آگ جاری ہے۔حکام نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگل کے قریب فضلہ ، جھاڑیوں یا گھاس کو آگ لگانے سے گریز کریں۔