سرنکوٹ//سرنکوٹ کے علاقہ ہاڑی جانے والی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہوگئی ہے تاہم حالیہ کئی عرصہ سے سڑک کی مرمت ہی نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے مسافروں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ لٹھونگ سے ہاڑی سکول کی لمبائی آٹھ کلو میٹر کے قریب ہے لیکن حالیہ کئی برسوں سے سڑک کی مرمت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب سڑک ایک نالے کی شکل اختیار کرنا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک میں کھڈوں کیساتھ ساتھ نکاسی آب کا بھی کوئی بندوبست ہی نہیں ہے ۔لوگوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے بھی رابطہ کیاگیا لیکن آج تک اس کی حالت نہیں بدل سکی ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی حالت کو جلداز جلد درست بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کی دقتیں کم ہو سکیں ۔